پاکستانی تیر اندازوں نے ایشین چیلنج آرچری چیمپئن شپ میں تاریخ رقم کردی
اشاعت کی تاریخ: 10th, August 2025 GMT
INCHEON:
قومی تیر اندازوں صنوبر امین اور اریب حسین نے ایشین چیلنج آرچری چمپئن شپ میں تاریخ رقم کرتے ہوئے پاکستان کے لیے سلور اور برانز میڈلز حاصل کر لیے جو ایشیا کی سطح پر تیر اندازی میں پاکستان کے لیے اولین میڈلز ہیں۔
ورلڈآرچری ایشیا جوائنٹ ٹریننگ کے زیر اہتمام کوریا کے شہر انچیون میں منعقدہ ڈبلیو اے اے ایشین چیلنج آرچری چیمپئن شپ میں پاکستان کے تیر اندازو ں نے شان دار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
قومی جونیئر گولڈ میڈلسٹ صنوبر امین نے ویمنز ٹیم ایونٹ میں سلور جبکہ اریب حسین صدیقی نے مینز ٹیم ایونٹ میں برانز میڈل جیتا۔
چیمپئن شپ میں ایشیا کے 17 ممالک کے 80 سے زائد تیرانداز شریک ہوئے، قومی تیراندازوں نے چیمپین شپ کے دوران ایشین سطح پر منعقدہ مشترکہ ٹریننگ کیمپ میں بھی شرکت کی۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
چین: عالمی گیمز اسنوکر ٹورنامنٹ میں پاکستان کے محمد آصف نے اپنا پہلا میچ جیت لیا
کراچی:عالمی گیمز 2025 میں پاکستان کی اخری امید محمد اصف نے اپنا پہلا میچ باسانی جیت لیا۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق چین کے شہر چینگ ڈو میں جاری 12 ویں عالمی گیمز کے اسنوکر ٹورنامنٹ میں 3 مرتبہ کے عالمی چیمپئن محمد آصف نے اپنے حریف میزبان کھلاڑی لیانگ زیو لونگ کو 0-2 سے شکست دے دی۔
عالمی چیمپئن نے پہلا فریم 50-79 اور دوسرا فریم 24-77 سے جیت کر اگلے راؤنڈ میں قدم رکھ دیا۔
ٹورنامنٹ میں شریک 9 ممالک کے 12 کھلاڑیوں کو 4 مختلف گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔
راؤنڈ میچز کے بعد ہر گروپ سے 2 کھلاڑی کوارٹر فائنل میں جگہ بنائیں گے۔