ایشیا کپ: فخر زمان اور سلمان مرزا کی ٹیم میں شمولیت کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 10th, August 2025 GMT
تین ملکی سیریز اور ایشیا کپ میں اوپنر فخر زمان کے ساتھ فاسٹ بولر سلمان مرزا کی ٹیم میں شمولیت کا قوی امکان ہے، شاداب خان کے نام پر غور نہیں کیا جارہا۔
ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان اگلے ہفتے اور کیمپ لاہورمیں لگانے کی تجویز ہے تاہم حتمی فیصلہ ویسٹ انڈیز سے واپسی پر سلیکٹرز، ہیڈ کوچ اور کپتان سلمان آغا کی مشاورت سے ہوگا۔
ذرائع کے مطابق ہیمسٹرنگ انجری کےشکار بائیں ہاتھ کے اوپنر فخر زمان ایک دو ون میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں رپورٹ کریں گے جہاں پی سی بی میڈیکل پینل ان کی انجری کا معائنہ کرے گا۔
اطلاعات کے مطابق فخر زمان کی انجری زیادہ پریشان والی بات نہیں، اوپنر پرامید ہیں کہ وہ معمول کے ری ہیب سے ہی فٹنس مسائل سےجان چھڑا لیں گے۔
سلیکٹرز کو بھی یقین ہے کہ فخر زمان تین ملکی سیریز اور ایشیا کپ کے لیے دستیاب ہوں گے۔ اس کا انحصار ان کی میڈیکل رپورٹس پر ہے، اگر میڈیکل پینل نے اجازت دی تو پھر فخر زمان کولازمی طورپر اسکواڈ میں شامل کیا جاسکتا ہے۔
بولنگ کے شعبے کو مزید مضبوط بنانے کے لیے سلیکٹرز سلمان مرزا کو اسکواڈ کا حصہ بنانے کے حامی ہیں، اس لیے ان کا نام ڈارون آسٹریلیا جانے والے اسکواڈ سے واپس لیا گیا ہے۔
پی ایس ایل کے بعد بنگلا دیش کے خلاف سیریز میں سلمان مرزا نے متاثر کن پرفارمنس دی ہے۔ تین ملکی ون ڈے سیریز اور ایشیا کپ کے لیے سولہ کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جاسکتاہے۔
پاکستان، افغانستان اور یوا اے ای کی سیریز 29 اگست سے شارجہ میں ہوگی جس کی تیاریوں کےلیے تربیتی کیمپ بیس اگست کو متوقع ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ایشیا کپ
پڑھیں:
پاک۔سعودی دفاعی معاہدے میں ایران کی شمولیت ضروری ہے: حافظ نعیم الرحمٰن
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور: جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پاکستان، سعودی عرب دفاعی معاہدے میں ایران سمیت دیگر اسلامی ممالک کو بھی شامل کیا جائے تاکہ مسلم دنیا متحد ہو۔
مرکزی مجلس شوریٰ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ اسرائیل کے پس پشت امریکا کھڑا ہے اور جنگ بندی کی قرارداد کو ویٹو کرنا اس کی واضح مثال ہے، قطر پر حملے کے بعد مسلمان ممالک میں اتحاد کے لیے سنجیدہ سوچ بچار کا عمل تیز ہوا ہے۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدہ مسلم دنیا میں اتحاد کی سمت ایک مثبت پیش رفت ہے، اس معاہدے میں دیگر اسلامی ممالک بالخصوص ایران کو بھی شامل کیا جانا چاہیے تاکہ خطے میں مضبوط اور متحد موقف سامنے آئے۔
امیر جماعت اسلامی نے زور دیا کہ افغانستان کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لایا جائے اور تحریک طالبان کا مسئلہ باہمی تعاون اور پرامن بات چیت کے ذریعے حل کیا جائے۔ ان کے بقول، یہی دونوں ممالک کے مفاد میں ہے۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ وادی تیرہ جیسے واقعات غیر یقینی صورتحال کو جنم دیتے ہیں، جس سے نہ صرف عوام اور اداروں کے درمیان فاصلے بڑھتے ہیں بلکہ بے گناہ جانوں کا ضیاع بھی ہوتا ہے۔ ان کے مطابق ایسے حالات پر قابو پانے کے لیے ٹارگٹڈ آپریشنز مؤثر ثابت ہو سکتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ نظام کی تبدیلی کے بغیر ملک میں حقیقی تبدیلی ممکن نہیں۔ حافظ نعیم الرحمان نے اعلان کیا کہ نومبر میں مینار پاکستان کے سائے تلے منعقد ہونے والا اجتماع عام تبدیلی کی بنیاد ثابت ہوگا۔