سلمان خان کے باڈی گارڈ شیرا کے والد انتقال کرگئے
اشاعت کی تاریخ: 10th, August 2025 GMT
ممبئی: بالی ووڈ اداکار سلمان خان کے قریبی ساتھی اور باڈی گارڈ گرمیت سنگھ جولی عرف شیرا کے والد سندر سنگھ جولی انتقال کر گئے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شیرا کے والد کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا تھے اور طویل عرصے سے اس بیماری سے لڑ رہے تھے، 88 برس کی عمر میں وہ اس بیماری کے باعث انتقال کرگئے۔
شیرا نے والد کے انتقال کی خبر سوشل میڈیا کے ذریعے مداحوں سے شیئر کی اور بتایا کہ ان کے والد شری سندر سنگھ جولی اب اس دنیا میں نہیں رہے۔ شیرا کے والد کے انتقال پر اہل خانہ اور قریبی دوستوں نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ شیرا گزشتہ کئی دہائیوں سے سلمان خان کے ذاتی باڈی گارڈ کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں اور اکثر انہیں اداکار کے ساتھ عوامی تقریبات، فلمی شوٹنگز اور نجی ملاقاتوں میں دیکھا جاتا ہے۔
شیرا کا سلمان خان کے ساتھ تعلق محض پیشہ ورانہ نہیں بلکہ بھائی چارے اور وفاداری پر مبنی ہے اور ان دوںوں میں گہری دوستی بھی ہے۔ ایک سابقہ انٹرویو میں شیرا نے کہا تھا کہ وہ زندگی بھر سلمان خان کے ساتھ رہیں گے۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: سلمان خان کے شیرا کے والد
پڑھیں:
سرگودھا: گرلز اسکول کے گیٹ پر رکنے سے منع کرنے پر 3 نامعلوم افراد کا گارڈ پر تشدد
سرگودھا کے علاقے شاہ پور صدر میں 3 نامعلوم افراد نے گرلز اسکول کے گیٹ پر رکنے سے منع کرنے گارڈ کو تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔
شاہ پور صدر میں 3 نامعلوم افراد کے خلاف گرلز اسکول کے گارڈ پر تشدد کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔
اس حوالے سے اسکول کے پرنسپل کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی گارڈ نے لڑکوں کو اسکول کے گیٹ پر رکنے سے منع کیا تھا۔
پرنسپل نے کہا کہ ملزمان کے تشدد سے سیکیورٹی گارڈ زخمی ہوا جبکہ ملزمان فرار ہوگئے۔