صنم ماروی کا حج و عمرہ کرنے پر تنقید کا نشانہ بننے کا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 13th, August 2025 GMT
پاکستان میوزک انڈسٹری کی لوک گلوکارہ صنم ماروی نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں حج و عمرہ کرنے پر تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
گلوکارہ صنم ماروی حال ہی میں ایک نجی ٹی وی پروگرام میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے شوبز کی دنیا سے وابستہ ہونے پر کی جانے والی تنقید اور اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعات پر کھل کر بات کی۔
صنم ماروی نے بتایا کہ جب کبھی وہ مذہبی زیارتوں اور حج و عمرہ کرنے جاتی ہیں تو انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے اور لوگ سوشل میڈیا پر منفی باتیں کرتے ہیں۔
گلوکارہ کا کہنا تھا کہ لوگ تنقید کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ پورا سال گانے گائے اب حج و عمرے کر رہی ہیں۔ جبکہ کوئی کہتا ہے کہ ابھی عمرہ کر رہی ہیں اور واپس جاکر گانیں گائیں گی۔ صنم ماروی نے کہا کہ تنقید کرنے والے یہ کیوں نہیں سمجھتے کہ یہ ہمارا پیشہ اور یہی ہمارا ذریعہ معاش ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ اس طرح کی ٹرولنگ پر خاموش رہنا بہتر سمجھتی ہیں کیونکہ وہ نہیں سمجھتے کہ ہم کتنی لگن کیساتھ اپنا کام کرتے ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: صنم ماروی
پڑھیں:
کراچی میں کریڈٹ کارڈ بنوانے کے بہانے لڑکی کو بلا کر زیادتی کرنے کا انکشاف
کراچی:بہادر آباد دھوراجی شیرپاؤ بستی میں بینک میں کام کرنے والی 26 سالہ لڑکی سے کریڈٹ کارڈ بنوانے کے بہانے بلا کر زیادتی کا انکشاف ہوا ہے، واقعے کا مقدمہ متاثرہ لڑکی کی مدعیت میں بہادر آباد تھانے میں درج کرلیا گیا۔
متاثرہ لڑکی نے پولیس کو بیان دیا کہ بینک میں گاڑیاں لیزنگ اور کریڈٹ کارڈ بنانے کا کام کرتی ہوں۔ ملزمان نے کریڈٹ کارڈ بنوانے کے بہانے بلا کر زیادتی کا نشانہ بنایا اور ویڈیو بناتے رہے۔
بیان میں بتایا گیا کہ 7 1 جولائی کو مہزور نامی شخص نے کریڈٹ کارڈ بنوانے کے لیے رابطہ کیا۔ 10 اگست کو دھوراجی میں نجی اسپتال کے قریب بلوایا گیا۔ رات سوا 8 کے قریب نجی اسپتال پہنچی تو سامنے والی گلی میں مہزور نامی شخص ایک مکان پر لے گیا، مکان میں پہلے سے ایک مرد اور خاتون موجود تھی ۔مجھے جوس پلایا گیا، جس کے بعد وہ نیم بے ہوش ہو گئی۔
لڑکی نے بتایا کہ دوسرے آدمی نے بیڈ پر باندھ دیا اورپہلا آدمی زیادتی کرتا رہا۔ ملزمان ایک گھنٹے تک زیادتی کرتے رہے اور ویڈیوز بناتے رہے۔ اس شخص نے کہا کہ دوبارہ ملنے آنا، ورنہ ویڈیو وائرل کر دوں گا اورمجھ سے کہا کہ میں تمہیں جان سے بھی مار دوں گا۔ مکان سے نکلنے کے بعد رکشے میں سیدھے جناح اسپتال پہنچی۔
ایس ایچ او بہادر آباد نوید سومرو کے مطابق متاثرہ لڑکی پولیس کو واقعے کی اطلاع دیے بغیراسپتال پہنچ گئی تھی جب کہ تھانہ بھی بہت قریب تھا۔ ایم ایل او کی اطلاع پر پولیس اسپتال پہنچی تھی اور پولیس نے اسپتال میں متاثرہ لڑکی کا بیان قلمبند کیا۔ متاثر لڑکی نے بتایا کہ وہ کمیشن پرگاڑیاں لیز کراکردیتی ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔