پنجاب کام کررہا ہے باقی لوگ تنقید کررہے ہیں، تنقید کرنے والے بھی کچھ کام کرلیں: مریم نواز WhatsAppFacebookTwitter 0 27 September, 2025 سب نیوز

لاہور(آئی پی ایس )لاہور میں وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے سیلاب سروے مہم کے رضاکاروں سے حلف لیا اور خطاب میں کہا کہ آپ سیلاب زدگان کے نقصانات کا تخمینہ لگانے نہیں انسانیت کی خدمت کیلئے جارہے ہیں، دریائے راوی، ستلج اور چناب میں سیلاب آیا، 25 کے قریب شہر متاثر ہوئے ہیں، سیلاب متاثرین کو ہم تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

ان کا کہنا تھاکہ خواجہ سلمان رفیق نے سیلاب زدگان کی مدد کے لیے دن رات ایک کردیا، مریم اورنگزیب نے مظفر گڑھ کے گاں میں ڈیرے ڈالے، 18، 18 گھنٹے کام کیا، مجھے فخر ہے پنجاب کی کابینہ پر، پنجاب کے خدمت گاروں پر، پی ڈی ایم اے کے ڈی جی عرفان کاٹھیا نے بھی دن رات ایک کیا ہے، ڈی جی ریسکیو رضوان نصیر اور اہلکاروں نے دن رات کام کیا ہے انھیں بھی شاباش، آئی جی کی سربراہی میں پولیس نے ریلیف کا کام کیا،شاباش دینا چاہتی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ اسٹینڈ لیاتھا کہ میں ینگ منسٹر لوں گی ان میں ہمت ہے وہ خدمت کریں گے، پنجاب حکومت نے سیلاب میں انخلا اور ریلیف آپریشن کیا، پنجاب وہ پہلا صوبہ بن گیا جس نے 25 لاکھ افراد کا بروقت انخلا کیا، اب پنجاب حکومت کا بحالی آپریشن بھی سنہرے حروف میں لکھا جائے گا، ہم نے کلینک آن ویلز سیلاب متاثرین کے لیے مختص کیے اور سیلاب کے بعد پہلی بار ہے کہ کوئی وبا نہیں پھوٹی۔

وزیراعلی کا کہنا تھاکہ ریلیف کیمپ میں بچوں کو اپنی نگرانی میں نہلوایا تاکہ وہ بیمار نہ ہوں، سیلاب زدہ علاقوں میں جانوروں کے علاج کے لیے بھی اسپتال تھے، پنجاب پر فخر ہے جس نے لاکھوں افراد کی جان بچائی، دریاں پر کیمرے لگائے جس کو ہم 24 گھنٹے صورتحال مانیٹر کرتے تھے جہاں زمینی رابطہ کٹ گیا تھا ان علاقوں میں کلینک آن بوٹس بھیجے۔

انہوں نے مزید کہا کہ باقی لوگ صرف پنجاب پر تنقید کررہے ہیں، تنقید کرنے والے اپنے صوبے میں کام کرلیں تو وہاں بھی لوگوں کا بھلا ہو، پنجاب روایات قائم کرتا جا رہا ہے کامیابیوں پر کامیابیوں کی، باقی لوگ صرف پنجاب پر تنقید کر رہے ہیں، جتنا پنجاب پر تنقید کرتے ہو اتنا کبھی اپنے صوبے میں کام کر لو، بھلا ہوجائے مخلوق کا، جہاں پر میری ضرورت تھی یا نہیں تھی میں وہاں پہنچی، غفلت کی نیند نہیں سو رہی دکھ کی گھڑی میں عوام کے ساتھ ہوں۔

ان کا کہنا تھاکہ بہت آسان ہے یہ کہنا کہ وزیراعلی کیمرے کے سامنے نہیں آتا، کام کرو گے تو کیمرے کے سامنے آ گے، چپ کرکے جو کام ہوتا ہے وہ کام نہیں آرام ہوتا ہے جو کام ہوتا ہے وہ سر چڑھ کر بولتا ہے، باقی کوئی ایک دوسرے پر تنقید نہیں کر رہا، تنقید صرف پنجاب پر ہورہی ہے اور تنقید اس لیے ہورہی ہے کہ کام صرف پنجاب میں ہورہا ہے، میرا ایک طریقہ ہے تنقید پر کان بندکرکے اپنے کام پر نظر رکھو۔

وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھاکہ دوسرے صوبوں سے آوازیں آرہی ہیں، کاش ہماری حکومت بھی پنجاب جیسی ہو، پنجاب میں زیادہ تر مسلم لیگ ن کی حکومت رہی ہے جس نے دن رات کام کیا، میں صرف سیلاب نہیں نمٹ رہی، ترقیاتی کام بھی جاری رکھے، میں گرین بسیں لے کر شہر شہر جارہی ہوں۔

ان کا مزید کہنا تھاکہ پیر پگارا کا شکریہ انھوں نے پنجاب حکومت کے کام کی تعریف کی، پیرپگارا نے کہا کہ پنجاب حکومت قابل ہے دو تین سال بعد لگے گا بھی نہیں کہ سیلاب آیا تھا، سیلاب متاثرین کا ایک ایک پائی کا نقصان پورا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ سردی آرہی ہے متاثرین کے کھانے پینے اور رہنے کا ابھی سے بندوبست کررہے ہیں، بہترین طریقے سے نقصانات کا تخمینہ لگانا ہے اور پھر ازالہ کرنا ہے، پنجاب کے عوام کو سنبھالوں گی، نقصانات کا سروے اس کا پہلا قدم ہے۔

مریم نواز کا کہنا تھاکہ جو پنجاب آتے ہیں وہ کہتے ہیں کہ پنجاب تو پاکستان کا حصہ ہی نہیں لگتا، اس کی یہ وجہ نہیں ہے کہ پنجاب کے پاس کوئی جادوکی چھڑی ہے، پنجاب کے پاس پنجاب میں زیادہ تر مسلم لیگ ن کی حکومت رہی ہے، پنجاب کی حکومت کو اپنے لوگوں کا احساس ہوتا ہے اورپنجاب حکومت عوام کے ساتھ عوام کے درمیان میں موجود ہوتی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرخواجہ آصف کے پیچھے بیٹھی خاتون کون ہیں؟ پتا چل گیا خواجہ آصف کے پیچھے بیٹھی خاتون کون ہیں؟ پتا چل گیا حکومت خیبرپختونخوا صوبے میں آپریشن کی حامی نہیں، گنڈاپور کا پشاور میں جلسے سے خطاب سی پیک فیز 2 کا آغاز، بلوچستان میں معدنیات راہداری قائم کی جائے گی، وفاقی وزیر پاکستان اور بھارت کتنی بار فائنلز میں ٹکرائے اورکس کا پلڑا بھاری ہے؟ بھارت پراکسیز کے ذریعے خطے میں بدامنی پھیلا رہا: پاکستان کا یواین میں دو ٹوک جواب جو آنا چاہے آئے جو نہ آنا چاہے نہ آئے، کسی کی پروا نہیں، سلمان آغا کا ہینڈ شیک تنازع پر دوٹوک موقف TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: کا کہنا تھاکہ پنجاب حکومت مریم نواز کررہے ہیں باقی لوگ پنجاب کے ہوتا ہے کام کیا کام کی رہی ہے کہا کہ کام کر کے لیے دن رات

پڑھیں:

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم صفدر عالمی کانفرس میں شرکت کیلئے برازیل پہنچ گئیں

 

برازیل (ویب ڈیس)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز عالمی کاپ 30 کانفرس (سی او پی 30 ) میں شرکت کے لیے برازیل پہنچ گئیں۔

سینئیر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب اور دیگر صوبائی وزرا بھی وزیرا علیٰ کے ہمراہ ہیں۔

مریم نواز کاپ 30 کانفرس میں ماحولیاتی بہتری کے اپنے وژن اور اقدامات پر خطاب کریں گی، برزایل میں کانفرس 21 نومبر تک جاری رہے گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب کلائمیٹ ریزی لینس، ستھرا پنجاب اور الیکٹرک گاڑیوں کے حوالے سے اپنا وژن اجاگر کریں گی جبکہ وہ جنگلات اور جنگلی حیات کے تحفظ وفروغ کے لیے اپنا موقف پیش کریں گی۔

اس موقع پر مریم نواز بین الاقوامی ماحولیاتی اداروں کی قیادت اور ماہرین سے بھی ملاقات کریں گی۔

متعلقہ مضامین

  • موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلیے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا،وزیراعلیٰ پنجاب
  •  پنجاب میں ماحولیات کے تحفظ کے لیے جدید اقدامات کریں گے، مریم نواز
  • ماحولیاتی آلودگی کی کوئی سرحدیں نہیں ہوتیں، صاف ماحول فراہم کےلیے سب کو ملکر کام کرنا ہوگا، مریم نواز
  • ایکو ٹورزم منصوبے فطری مقامات کو جدید سیاحتی مراکز میں بدل رہے ہیں، مریم نواز
  • کاپ 30: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا جاسنڈا آرڈن کے ہمراہ ‘پاکستان پویلین’ کا افتتاح
  • وزیراعلیٰ مریم نواز کا نیوزی لینڈ کی سابق وزیراعظم کے ہمراہ کاپ 30 میں ’پاکستان پویلین‘ کا افتتاح
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا امن اور ترقی کیلئے سائنس کے عالمی دن پر پیغام
  • مریم نواز علامہ اقبال کے فلسفے پر عمل کرتے ہوئے پنجاب کو فلاحی صوبہ بنا رہی ہیں: عظمیٰ بخاری 
  • وزیر اعلیٰ مریم نواز عالمی کانفرس میں شرکت کے لیے برازیل پہنچ گئیں
  • وزیر اعلیٰ پنجاب مریم صفدر عالمی کانفرس میں شرکت کیلئے برازیل پہنچ گئیں