پاک بھارت تنازع میں ٹرمپ کی ثالثی سے متعلق امریکی محکمہ خارجہ کی تصدیق
اشاعت کی تاریخ: 13th, August 2025 GMT
پاک بھارت تنازع یں ٹرمپ کی ثالثی کے حوالے سے امریکی محکمہ خارجہ نے تصدیق کردی۔
امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس کے مطابق پاکستان اور بھارت تنازع شدید نوعیت اختیار کر چکا تھا۔ محکمہ خارجہ میں بریفنگ کے دوران ایک سوال کے جواب میں ٹیمی بروس نے کہا کہ اس کشیدگی کو کم کرنے کے لیے نائب صدر، صدر اور سیکرٹری آف اسٹیٹ نے فوری طور پر اقدام اٹھایا۔
ٹیمی بروس نے بتایا کہ ہم نے اس وقت حملوں کو روکنے کے لیے فون کالز کیں اور فریقین کو میز پر لانے کی بھرپور کوشش کی۔ ایسا کرنے کا مقصد پاکستان اور بھارت کے تنازع کا پائیدار حل نکالنا تھا۔ یہ سب کچھ مثال ہے کہ امریکی قیادت اس بحران کو روکنے میں کس قدر سنجیدہ تھی۔
انہوں نے کہا کہ امریکی صدر سب سے بات کرنا چاہتے ہیں۔ اختلافات ختم کرکے فریقین کو ساتھ لا سکتے ہیں۔ امریکا کے پاکستان اور بھارت دونوں کے ساتھ تعلقات اب بھی مستحکم ہیں، جو کہ ایک مثبت علامت ہے۔
ذرائع کے مطابق دوسری جانب پاکستان اور امریکا نے دہشت گردی کے خلاف مشترکہ عزم کا اعادہ کیا ہے۔ اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات میں دونوں ملکوں نے تعاون بڑھانے اور عالمی سلامتی کے فروغ پر غور کیا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پاکستان اور
پڑھیں:
ٹرمپ نے ٹک ٹاک سے متعلق ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کردئیے
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2025ء)امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹک ٹاک سے متعلق ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کر دئیے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ امریکی سرمایہ کار ٹک ٹاک کی ملکیت سنبھال رہے ہیں۔(جاری ہے)
چینی صدر شی جن پنگ نے منظوری کے معاملے میں شاندار کردار ادا کیا۔اوول آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ آج غزہ پر بات چیت بہت اچھی رہی، مسلم ممالک کے رہنماں سے غزہ پر بہت اچھے مذاکرات ہوئے۔انہوں نے مزید کہا کہ یرغمالیوں کی رہائی کا معاہدہ جلد ممکن ہے، ترکیے کے صدر رجب طیب اردوان سے بھی شاندار ملاقات ہوئی۔