امریکا نے کہا ہے کہ اس نے پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی کو ختم کرانے میں اہم کردار ادا کیا، جس سے ایک بڑے سانحے کو روکا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان اور امریکا کا دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ عزم کا اعادہ

امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس کے مطابق صدر، نائب صدر اور وزیرِ خارجہ نے ذاتی طور پر مداخلت کر کے دونوں ملکوں کو جنگ کے دہانے سے واپس لایا۔

ٹیمی بروس نے پریس بریفنگ میں بتایا کہ امریکی قیادت نے فوری طور پر دونوں ممالک سے رابطہ کیا، حملے رکوانے کی کوشش کی اور مذاکرات کا راستہ کھولا، جو ان کے بقول امریکی سفارت کاری کی کامیابی کی مثال ہے۔

انہوں نے کہا کہ واشنگٹن کے اسلام آباد اور نئی دہلی دونوں سے تعلقات اچھے ہیں اور امریکی سفارت کار دونوں ملکوں کے ساتھ کام کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ پاکستان اور امریکا نے اسلام آباد میں انسداد دہشتگردی مکالمے کے تازہ دور میں ہر قسم کی دہشت گردی کے خلاف مشترکہ عزم دہرایا۔

یہ بھی پڑھیں:فیلڈ مارشل کے دورہ امریکا کے بعد پاک امریکا تعلقات میں اہم پیشرفت، فنانشل ٹائمز کی رپورٹ سامنے آگئی

مذاکرات میں دونوں فریقوں نے بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے)، داعش خراسان اور تحریک طالبان پاکستان جیسے گروہوں سے نمٹنے کے لیے حکمتِ عملی پر بات کی۔

امریکا نے پاکستان کی دہشتگردی کے خلاف کامیابیوں کو سراہا اور حالیہ حملوں میں جاں بحق ہونے والوں کے لیے تعزیت کی۔

دونوں ممالک نے اس بات پر اتفاق کیا کہ بدلتے سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ادارہ جاتی تعاون اور صلاحیتوں میں اضافہ ضروری ہے، خاص طور پر اس خطرے کے پیش نظر کہ دہشتگرد نئے ٹیکنالوجی کا غلط استعمال کر سکتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

امریکا بی ایل اے پاک بھارت کشیدگی تحریک طالبان خراسان داعش.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: امریکا بی ایل اے پاک بھارت کشیدگی تحریک طالبان کے لیے

پڑھیں:

امریکی سفارت خانے کے وفد کی اڈیالہ جیل آمد

اسلام آباد:

امریکی سفارت خانے کا وفد اڈیالہ جیل راولپنڈی پہنچا، جہاں  انہوں نے قیدی سے ملاقات کی۔

ذرائع کے مطابق امریکی سفارتی وفد کو اڈیالہ جیل میں قید شہباز افضل تک قونصلر رسائی دی گئی ہے۔  سفارتی وفد کو قیدی سے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ایگزیکٹو کے کمرے میں ملاقات کروائی گئی ۔

امریکی سفارتی وفد نے قیدی سے زیر سماعت مقدمے،جیل میں دستیاب سہولیات اور صحت کے حوالے سے بات چیت کی۔ سفارتی وفد میں امریکی سفارت خانے کے چیف قونصلر پام ہیملٹ ،سکیورٹی  آفیسر عرفان حیدر ملک شامل تھے ۔

واضح رہے کہ اڈیالہ جیل کے قیدی شہباز افضل کے خلاف تھانہ سرائے عالمگیر میں توہین رسالت کے جرم پر مقدمہ درج ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان اور امریکا کا نئی ٹیکنالوجی کے دہشتگردی میں استعمال سے نمٹنے پر اتفاق
  • بھارت کی ہٹ دھرمی پر امریکی وزیر خزانہ برہم، تجارتی مذاکرات خطرے میں پڑ گئے
  • پاکستان اور امریکا کا دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ عزم کا اعادہ
  • دہشتگردی کا ہر شکل میں مقابلہ کرنے کیلئے پُرعزم ہیں: امریکی سفارتخانہ
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کے دورۂ امریکا پر وائٹ ہاؤس میں پذیرائی، بھارت ناخوش ، فنانشل ٹائمز
  • امریکی سفارت خانے کے وفد کی اڈیالہ جیل آمد
  • یہ پاکستان کی کامیاب سفارت کاری کا نتیجہ ہے
  • پاکستان اور امریکا کے درمیان سرمایہ کاری اور تجارتی تعلقات میں مزید اضافہ ہوگا، بلال اظہر کیانی
  • امریکا کے ساتھ ممکنہ تجارتی معاہدہ ،پاکستان میں بھاری سرمایہ کاری متوقع ہے،فیلڈمارشل