چین نے 6 امریکی کمپنیوں کو بلیک لسٹ کردیا، تجارتی کشیدگی میں اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 26th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
بیجنگ: چین نے 6 امریکی کمپنیوں کو بلیک لسٹ کرتے ہوئے انہیں ملک کی ناقابلِ اعتماد اداروں کی فہرست میں شامل کر دیا، جس سے دونوں ممالک کے درمیان جاری تجارتی کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے۔
عالمی میڈیا رپورٹس کےمطابق چینی وزارتِ تجارت کے ترجمان نے کہاکہ اس فیصلے کے تحت مذکورہ امریکی اداروں پر چین کے ساتھ درآمد و برآمد اور نئی سرمایہ کاری کرنے پر مکمل پابندی عائد ہوگی۔
ان کمپنیوں میں امریکا کی معروف شپ بلڈنگ کمپنی ہنٹنگٹن انگلز انڈسٹریز کے علاوہ سیرونک ٹیکنالوجیز، ایروکوم انک، اور اوشینیئرنگ انٹرنیشنل بھی شامل ہیں۔
وزارتِ تجارت نے کہا کہ یہ قدم چین کی قومی سلامتی اور ترقیاتی مفادات کو لاحق خطرات کے پیش نظر اٹھایا گیا ہے، اس قسم کی پابندیاں چین کے اپنے دفاعی اور معاشی مفادات کے تحفظ کے لیے ضروری ہیں۔
چینی وزارتِ تجارت کے ترجمان ہے یادیونگ نے کہا کہ امریکا کی یکطرفہ پابندیاں دونوں ممالک کے درمیان معاشی تعاون میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ امریکا بھی اسی سمت میں کام کرے گا تاکہ چین اور امریکا کے درمیان معاشی و تجارتی تعلقات مستحکم، صحت مند اور پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکیں۔
خیال رہےکہ حالیہ دنوں میں بیجنگ اور واشنگٹن کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے، 14 اور 15 ستمبر کو دونوں ملکوں کے وفود نے میڈرڈ میں تجارتی امور پر بات چیت کی جس میں ٹک ٹاک سے متعلق خدشات بھی زیرِ غور آئے۔
اس کے علاوہ جمعہ کو چینی صدر شی جن پنگ اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جسے ٹرمپ نے “انتہائی مثبت اور نتیجہ خیز” قرار دیا۔
دوسری جانب چین نے امریکا پر زور دیا ہے کہ وہ غیر منصفانہ ٹیرف ختم کرے اور باہمی تجارت کو وسعت دینے کے لیے بہتر ماحول فراہم کرے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے درمیان
پڑھیں:
پاکستان، پولینڈ کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری اور توانائی تعاون بڑھانے پر اتفاق
ویب ڈیسک: پاکستان اور پولینڈ کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری اور توانائی تعاون بڑھانے پر اتفاق کر لیا گیا۔
وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان اور پولش سفیر کی وزارت تجارت میں ملاقات ہوئی جہاں توانائی، کان کنی اور زراعت کے شعبوں پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔
پولینڈ کی کمپنی اورلین پاکستان میں 26 سال سے سرگرم ہے، اورلین آئندہ 10 برس میں سرمایہ کاری دگنی کرے گی۔
پولینڈ کو گلگت بلتستان اور بلوچستان میں کولڈ اسٹوریج قائم کرنے کی دعوت بھی دی گئی، پولینڈ کی مہارت اور پاکستان کے وسائل سے دونوں ممالک کو فائدہ ہوگا۔
پی ٹی اے نے موبائل فون صارفین کو خبردار کر دیا
پاکستان اگلے پانچ برس میں معدنیات اور کان کنی پر توجہ دے گا جبکہ پولینڈ پاکستان میں کاپر اور لیگنائیٹ کے شعبوں میں سرمایہ کاری کرے گا۔
ملاقات میں اسلام آباد کی ایک سڑک پولش ایئر کموڈور تُروفچ کے نام پر رکھنے کی تجویز دی گئی۔
دونوں ممالک نے عوامی رابطے بڑھانے پر اتفاق کیا جبکہ اعلیٰ سطحی ملاقاتوں اور معاہدوں کو حتمی شکل دینے پر زور بھی دیا گیا۔
Ansa Awais Content Writer