چھاتی کے سرطان کے علاج کی سہولیات بڑھانے کی ضرورت ،آصفہ بھٹو
اشاعت کی تاریخ: 13th, August 2025 GMT
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )پنک ربن پاکستان کے سی ای او عمر آفتاب نے خاتونِ اوّل آصفہ بھٹو زرداری سے ایوانِ صدر میں ملاقات کی ، خاتونِ اوّل آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ حکومتی اداروں، طبی ماہرین، میڈیا اور کمیونٹیز کو مشترکہ جدوجہد کی ضرورت ہے ،پاکستان میں ہر نو میں سے ایک خاتون چھاتی کے سرطان کے خطرے سے دوچار ہے ،تاخیر سے تشخیص ہر سال ہزاروں خواتین کی جان لے لیتی ہے ،بروقت تشخیص کی صورت میں شفا یابی کی شرح نوے فیصد سے زائد ہے ،ہر خاتون کو بروقت سکریننگ، درست تشخیص اور معیاری علاج کی سہولت ملنی چاہیے ،خواتین کی صحت کو قومی ترجیح بنانا چاہیے ،دیہی علاقوں میں چھاتی کے سرطان کے علاج اور تشخیص کی سہولیات بڑھانے کی ضرورت ہے ۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
بلاول بھٹو نے مظفرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی انٹرنیٹ پابندیاں جلد ختم ہونے کی امید ظاہر کر دی
سٹی 42: میرپور میں انٹرنیٹ کی بحالی جلد متوقع، بلاول بھٹو زرداری نے سوشل میڈیا پر بیان دیا ۔
بلاول بھٹو نے مظفرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی انٹرنیٹ پابندیاں جلد ختم ہونے کی امید ظاہر کر دی۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا آزاد کشمیر پیپلز پارٹی کی کوششوں اور آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن کی بروقت مداخلت پر شکر گزار ہوں،اطلاعات ہیں کہ میرپور میں جلد انٹرنیٹ اور ڈیجیٹل رابطے بحال کر دیے جائیں گے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
امید ہے مظفرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی انٹرنیٹ بحالی کی درخواستیں جلد منظور کر لی جائیں گی، امید ہے آزاد کشمیر کے عوام کو جلد مکمل مواصلاتی سہولیات میسر آئیں گی۔