بی ایل اے اور مجد بریگیڈ کیخلاف کیس اقوام متحدہ میں بھی لےجائیں گے، بلاول بھٹو
اشاعت کی تاریخ: 12th, August 2025 GMT
سٹی42:سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بلوچستان میں پاکستان کی سالیمت کے خلاف حملوں میں ملوث دہشتگرد گروہوں کو امریکہ کی طرف سے دہشتگرد قرار دیئے جانے کو پاکستان کی اہم کامیابی قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ ان گروہوں کے خلاف کیس لے کر ان پر پابندی لگوانے کے لئے اقوام متحدہ میں بھی جائیں گے۔
سابق وزیر خارجہ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے حیدرآباد مین ایک تقریب کے دوران میڈیا کے نمائندوں کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے کہا، دہشتگرد تنظیمیں عوام کو نشانہ بناتی ہیں، کالعدم بلوچستان لبریشن آرمی / بی ایل اے اور مجید بریگیڈ نے بھارت کا ساتھ دیا۔ہماری کوشش ہوگی کہ اقوام متحدہ سے بھی ان تنظیموں پر پابندی لگوائی جائے۔
زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں ڈین تعیناتی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
بلاول بھٹو نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے بی ایل اے اور مجید بریگیڈ کو دہشتگرد قرار دینا پاکستان کے مؤقف کی تائید اور ایک بڑی کامیابی ہے۔ یہ دہشتگرد تنظیمیں مزدوروں اور معصوم شہریوں کو نشانہ بناتی ہیں اور پاکستان بھارت تنازع میں مودی کا کھل کر ساتھ دے چکی ہیں۔
انڈیا سے پانی کے تنازعہ پر سب مل کر آواز اٹھائیں
راولپنڈی میں ڈینگی کی شدت میں اضافہ۔ 58 نئے کیسز کی تصدیق
انہوں نے کہا کہ مودی حکومت دریائے سندھ کا پانی روکنے کی دھمکیاں دے رہی ہے لیکن سندھ طاس معاہدے کے تحت بھارت کو پاکستان کو اس کے حق کا پانی دینا پڑے گا۔ یہ پاکستان کے کروڑوں عوام کی زندگی کا سوال ہے، اس پر سب کو یکساں آواز اٹھانا ہوگی۔
ڈرِپ اری گیشن اپنائیں
بلاول بھٹو نے زراعت میں ڈرپ ایری گیشن سمیت دیگر جدید تکنیکیں اپنانے پر زور دیا، اور کہا کہ صوبوں کو این ایف سی ایوارڈ کے تحت حق دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ایف بی آر کی ناکامی کی سزا صوبوں کو نہیں دی جانا چاہئے۔ بلاول بھٹو نے سوالات کے جواب دیتے ہوئے 27ویں آئینی ترمیم پر کسی طرح کی حکومتی مشاورت کی تردید کی۔
رونالڈو نے 8 سال تک ڈیٹنگ کے بعد جورجینا سے منگنی کر لی
ہر ضلع میں سرکاری یونی ورسٹی
چیئرمین پی پی پی نے ایک سوال کے جواب میں سندھ پیپلز ہاؤسنگ منصوبے کو شفاف قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس منسوبے سے لاکھوں خاندانوں کو گھر فراہم کیے جا رہے ہیں۔بلاول بھتو نے مزید بتایا کہ سندھ صوبے کے ہر ضلع میں یونیورسٹی بنانے کا عزم رکھتے ہیں تاکہ نوجوان تعلیم کے بہتر مواقع حاصل کر سکیں۔
انہوں نے حیدرآباد میں ایئرپورٹ کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم سے اس پر بات کریں گے اور ضرورت پڑی تو سیالکوٹ کی طرز پر خود منصوبہ شروع کیا جا سکتا ہے۔ رنگ روڈ منصوبے سے شہر میں ترقی کی رفتار بڑھے گی اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی بہتر ہوگی۔
بانی تحریک انصاف کی ضمانت کی 8 اپیلوں پر پنجاب حکومت کو نوٹس جاری
Waseem Azmet.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: بی ایل اے مجید بریگیڈ بی ایل اے مجید بریگیڈ بلاول بھٹو دیتے ہوئے کہا کہ
پڑھیں:
پاکستان کا کالعدم بی ایل اے اور مجید بریگیڈ کو دہشتگرد تنظیم قرار دینے کے امریکی فیصلے کا خیرمقدم
پاکستان کا کالعدم بی ایل اے اور مجید بریگیڈ کو دہشتگرد تنظیم قرار دینے کے امریکی فیصلے کا خیرمقدم WhatsAppFacebookTwitter 0 12 August, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز) پاکستان نے کالعدم بی ایل اے اور مجید بریگیڈ کو غیر ملکی دہشتگرد تنظیم قرار دینے کے امریکی فیصلے کا خیرمقدم کیا گیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے 18جولائی 2024 کو مجید بریگیڈ کو دہشتگرد تنظیم قرار دیا تھا، بی ایل اے اور مجید بریگیڈ پاکستان میں متعدد دہشتگرد حملوں میں ملوث ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ جعفر ایکسپریس اور خضدار بس حملے میں قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا، پاکستان دہشتگردی کے خلاف مضبوط دیوار کی حیثیت رکھتا ہے، پاکستان کی قربانیوں سیانسداددہشتگردی میں اہم کامیابیاں حاصل ہوئیں۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنے شہریوں کے تحفظ، ہر قسم کی دہشتگردی کیخاتمے اور عالمی برادری کے ساتھ تعاون کے لیے پرعزم ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپبلک اکاونٹس کمیٹی نے خواجہ آصف کے بیوروکریٹس کے پرتگال میں پراپرٹی خریدنے کے بیان کا نوٹس لے لیا، ایف بی آر حکام طلب پبلک اکاونٹس کمیٹی نے خواجہ آصف کے بیوروکریٹس کے پرتگال میں پراپرٹی خریدنے کے بیان کا نوٹس لے لیا، ایف بی آر حکام طلب کابینہ ڈویژن کا توشہ خانہ میں موصول نئے تحائف کی قیمتوں کا تخمینہ لگانے کا فیصلہ اسلام آباد میں 13اگست کو کون کونسے تفریحی مقامات بند رہیں گے، نوٹیفکیشن سب نیوز پر حکومت کسانوں پر ٹیکس ختم، فصلوں کی منصفانہ قیمت مقرر کرے،خالد حسین باٹھ سپریم کورٹ میں ہائیکورٹ ججز ٹرانسفر کیس کے فیصلے کیخلاف انٹراکورٹ اپیل دائر پاکستان سب کا ہے، اور ہم سب مل کر اس کو سنواریں گے، ہماری خدمت کا سفر رنگ، نسل اور مذہب سے بالاتر ہے...Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم