پاکستان کو دنیا بھر میں جو عزت مقام مل رہا ہے اسکی وجہ صدر آصف علی زرداری ہیں؛ گورنر پنجاب
اشاعت کی تاریخ: 24th, September 2025 GMT
سٹی 42: پی پی 163 پیپلز پارٹی ورکرز کنونشن سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے خطاب کیا اور کہا پاکستان پیپلز پارٹی کمزور طبقے کی پارٹی ہے ۔
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا 8 اکتوبر کو گورنر ہاؤس میں محفل میلاد کا انعقاد کیا جائے گا،تمام عاشقانِ رسول کو محفل میلاد میں شرکت کی دعوت دیتا ہوں۔
گورنر پنجاب نے کہا پاکستان پیپلز پارٹی کمزور طبقے کی پارٹی ہے۔شہید زوالفقار علی بھٹو غریب کی خاطر پھانسی کی پھندے پر لٹکا گئے۔حقیقی لیڈرشپ صرف پاکستان پیپلز پارٹی کے پاس ہے۔محترمہ بے نظیر بھٹو شہید آمرنہ دور میں پاکستان تشریف لائیں اور سر میں گولی کھائی۔آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری پاکستان کے سب سے بڑے لیڈر ہیں بطور صدر آصف علی زرداری نے تمام اختیارات پارلیمنٹ کو منتقل کئے۔آصف علی زرداری نے اختیار پارلیمنٹ کو دیا جس سے جمہوریت مضبوط ہوئی۔
سردار سلیم حیدر نے کہا ہم آج فخر سے کہتے ہیں کہ ہم نے اپنے سے بڑے دشمن کو شکست دی۔چائنہ کے دئیے ہوئے ہتھیاروں سے ہم نے انڈیا کو ناک آؤٹ کیا۔آصف علی زرداری ہی وہ لیڈر ہیں جنہوں نے چائنہ کے ساتھ تعلقات مضبوط کئے۔آج دنیا تسلیم کر رہی ہے کہ پاکستان ایک بڑی اٹیمی قوت ہے۔پاکستان کو دنیا بھر میں جو عزت مقام مل رہا ہے اسکی وجہ صدر آصف علی زرداری ہیں۔
انہوں نے کہا بلاول بھٹو زرداری نے مودی کو گجرات کا قصائی کہا جس کے بعد پوری دنیا میں اسے قصائی کہا۔بلاول بھٹو زرداری نے اکیلے پوری دنیا میں پاکستان کا مقدمہ لڑا۔اس سے قبل دنیا صرف بھارت کی بات سنتی تھی مگر اب ایسا نہیں ہوا۔
پیپلز پارٹی نے غریبوں کو زمین کا مالک بنایا۔پیپلز پارٹی نے غریب مزدوروں کو کارخانوں کا حصہ دار بنایا۔آج ملک میں غریب اور کسان رو رہا ہے کسانوں کو انکی محنت کا صلہ نہیں مل رہا۔
وزیراعظم کی سری لنکا کے صدر سے دو طرفہ ملاقات
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: آصف علی زرداری پیپلز پارٹی گورنر پنجاب نے کہا
پڑھیں:
مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
پشاور:گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ضلع ٹانک کے علاقے مانجھی خیل میں قائم چیک پوسٹ پر ہونے والے حملے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اعلیٰ حکام سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔
اپنے بیان میں گورنر فیصل کریم کنڈی نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ہندوستان کے پروردہ خوارج کی مذموم کارروائی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس بزدلانہ حملے میں ہونے والی شہادتوں پر پوری قوم غمزدہ ہے اور شہداء کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
گورنر خیبرپختونخوا نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ حملے میں زخمی ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں کو ہر ممکن اور بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ ان کے علاج میں کسی قسم کی کوتاہی نہ ہو۔
فیصل کریم کنڈی نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس دکھ کی گھڑی میں غمزدہ خاندانوں اور شہید اہلکاروں کے ساتھیوں کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔
انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی، زخمیوں کی جلد صحت یابی اور ملک میں امن و استحکام کے لیے دعا بھی کی۔