Express News:
2025-11-08@14:00:55 GMT

گوگل نے پاکستان میں اے آئی پلس پلان متعارف کروا دیا

اشاعت کی تاریخ: 24th, September 2025 GMT

سرچ انجن گوگل نے پاکستان میں گوگل اے آئی پلس پلان متعارف کروانے کا اعلان کیا ہے۔

گوگل کا نیا پلان صارفین کو گوگل اے آئی کے ذریعے مزید کام کرنے کے لیے بااختیار بنانے کی غرض سے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ یہ نیا پلان لوگوں کو اپنی پیداواری اور تخلیقی صلاحیتوں کو بڑھانے میں مدد کرنے کے لیے طاقتور اے آئی ٹولز تک اضافی رسائی فراہم کرتا ہے اور یہ سب نہایت باکفایت قیمت پر دستیاب ہیں۔

گوگل اے آئی پلس پلان کے تحت پاکستان میں صارفین درج ذیل فوائد حاصل کر سکتے ہیں:

جیمنائی اِیپ میں امیج جنریشن اور ایڈیٹنگ یعنی Nano Banana کے لیے زیادہ گنجائش جیمنائی 2.

5 پرو تک مزید رسائی، جو پیچیدہ سوالات کے لیے گوگل کا سب سے طاقتور اے آئی ماڈل ہے ویڈیو جنریشن ماڈل Veo 3 Fast تک رسائی، جو جیمنائی، Whisk، اور Flow میں دستیاب ہے جی میل، ڈاکس، شیٹس اور دیگر گوگل سروسز میں جیمنائی کا انضمام فوٹوز، ڈرائیو، اور جی میل میں 200 جی بی اسٹوریج کی سہولت

اے آئی پلس کے حوالے سے گوگل پاکستان کے کنٹری ڈائریکٹر، فرحان قریشی نے کہا کہ ’’پاکستان کا ڈیجیٹل منظر نامہ تیزی سے ترقی کر رہا ہے اور ہمیں پاکستانیوں کی تخلیقی صلاحیتوں نے متاثر کیا ہے جو انہوں نے اے آئی ٹولز کو اپنانے میں دکھائی ہیں۔‘‘

انہوں نے کہا کہ ’’گوگل اے آئی پلس کی صورت میں ہم ان ٹولز کو ملک بھر میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کے لیے قابل رسائی بنا رہے ہیں۔ یہ پاکستان کی ڈیجیٹل تبدیلی کو فروغ دینے کے ہمارے عزم کا بنیادی حصہ ہے تاکہ ہر شخص اپنی پیداواری صلاحیت، تخلیقی صلاحیت اور سیکھنے کے عمل کو اے آئی کے ذریعے بہتر بنا سکے۔‘‘

اس کے علاوہ صارفین، اپنے خاندان کے پانچ دیگر افراد کے ساتھ بھی، ورک اسپیس میں جیمنائی سے لے کر 200 جی بی اسٹوریج تک، تمام فوائد شیئر کر سکتے ہیں۔ اس طرح ہر فرد ایک ہی پلان کے تحت بہتر گوگل کا تجربہ حاصل کرسکتا ہے۔

گوگل اے آئی پلس آج سے پاکستان میں ایک ہزار 400 روپے ماہانہ پر دستیاب ہے۔ محدود مدت کے لیے، پہلی مرتبہ سبسکرائب کروانے والے صارفین کو ابتدائی چھ ماہ کے لیے 50 فیصد رعایت دی جائے گی۔ گوگل اے آئی پلس کے بارے میں مزید معلومات دستیاب ہے۔

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پاکستان میں کے لیے

پڑھیں:

کے پی لینڈ یوز اینڈ بلڈنگ کنٹرول کا غیر قانونی تعمیرات کیخلاف پلان

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

پشاور(آئی این پی ) خیبرپختونخوا لینڈ یوزاینڈبلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے غیر قانونی تعمیرات اور زمین کے غلط استعمال کی روک تھام کے لئے سولہ ماسٹراورچھ لینڈیوزپلانزتیارکرکے ضلعی انتظامیہ کے حوالے کردیے تاکہ تعمیرات کو منظم دائرے میں لایا جا سکے، متعدد این او سیز منسوخ کر کے حساس مقامات پے نئی تعمیرات پر پابندی عائد کر دی گئی ہے،ڈائریکٹرجنرل خیبرپختونخوا لینڈ یوز اینڈبلڈنگ کنٹرول اتھارٹی خضرحیات خان کا کہنا ہے کہ ان اقدامات کا مقصد صوبے میں تعمیراتی نظم و ضبط بحال کرنا، زرعی زمینوں کو محفوظ اور شہری منصوبہ بندی کو مؤثر بنانا ہے،ماضی میں ’’جس کا جہاں دل چاہا، عمارت کھڑی کر دی‘‘والی صورتحال تھی، جس سے زرعی زمین تیزی سے ختم ہو رہی تھی، اتھارٹی کا بنیادی مقصد زرعی اراضی کو بچانا ،رہائشی، کاروباری اور زرعی زونز کے درمیان واضح حد بندی قائم کرنا ہے، صوبے بھرمیںغیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، جہاں ضروری سہولیات مثلاً قبرستان، مسجد، پارکس یا سڑکیں فراہم نہیں کی گئیں، وہاں ریگولرائزیشن سے پہلے ان کی تکمیل لازمی قرار دی جا رہی ہے،ایسے منصوبوں کو بند کرنے کے بجائے ریگولرائز کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے تاکہ وہ قانون کے دائرے میں آ سکیں اور عوام کا سرمایہ بھی محفوظ رہے، خضرحیات خان نے مزیدکہاکہ نومبر 2024 ء میں اتھارٹی کے دو قوانین نافذ کئے گئے، ایک ہاؤسنگ سوسائٹیز اور دوسرا بلڈنگ پلانز سے متعلق ہے، بلڈنگ کنٹرول اتھارٹیز(بی سی ایز ) کو ماتحت اور ہر تحصیل میں تکنیکی عملہ تعینات کیا جا رہا ہے، اب نوٹس جاری ہوتے ہی تعمیراتی کام بند کر دیا جائے گا، اور فائل کی منظوری تک دوبارہ آغاز نہیں ہو سکے گا،انہوں نے کہا دریا کے کنارے، ندی نالوں پربننے والی عمارتوں اور ہوٹلوں کے این او سیز منسوخ کیے جا چکے ہیں،یہ فیصلہ سوات اور بونیر میں حالیہ سیلابی واقعات کے بعد کیا گیا تاکہ قدرتی گزرگاہوں پر تجاوزات ختم کی جا سکیں،اس کے علاوہ پشاور سمیت بڑے شہروں میں تجارتی پلازوں کے تہہ خانوںکو دکانوں میں تبدیل کر دیا گیا تھا جس سے پارکنگ کا بحران بڑھ گیا،ایسے تمام پلازوں کو اصل نقشے کے مطابق پارکنگ بحال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، ان کا کہنا ہے کہ ہمیں عوام کے تعاون اور اعتماد کی ضرورت ہے، ان شاء اللہ ہم بتدریج تعمیرات اور ہاؤسنگ سیکٹر میں حقیقی اصلاحات لے کر آئیں گے۔

خبر ایجنسی گلزار

متعلقہ مضامین

  • گوگل جیمینائی میں نیا فیچر متعارف، اب صارفین کی ای میلز اور دستاویزات تک رسائی ممکن
  • پشاور برن سینٹر، مریض صحت کارڈ پر علاج سے محروم
  • پاکستان میں گوگل کے دفاتر کا قیام، وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خیر مقدم
  • وزیرِاعظم شہباز شریف کا پاکستان میں گوگل کے دفاتر اور سرمایہ کاری کا خیرمقدم، ہری پور میں اسمبلی لائن خوش آئند قرار
  • روزِ اول سے پاکستان کو ڈیجیٹل نیشن بنانے کیلئے اقدامات کو اولین ترجیح دی؛ وزیراعظم
  • کے پی لینڈ یوز اینڈ بلڈنگ کنٹرول کا غیر قانونی تعمیرات کیخلاف پلان
  • سرحد پار تجارت کے فروغ کے لئے’’ٹریڈ لیب‘‘ پلیٹ فارم متعارف
  • میڈ اِن پاکستان گوگل کروم بک کو پوری دنیا میں ایکسپورٹ کرنے کا اعلان
  • ٹیک ویلی کے اشتراک سے پاکستان میں پہلی کروم بُک اسمبلی لائن کا افتتاح
  • پاکستان میں ڈیجیٹل میڈیا کا سفر: پہلی بار گوگل کروم بک کی اسمبلی لائن کاافتتاح