Islam Times:
2025-09-24@09:13:31 GMT

کشمیر پر او آئی سی رابطہ گروپ کا اجلاس

اشاعت کی تاریخ: 24th, September 2025 GMT

کشمیر پر او آئی سی رابطہ گروپ کا اجلاس

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کی سیاسی اور سکیورٹی صورتحال سمیت انسانی حقوق کی بگڑتی ہوئی حالت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر اسلامی تعاون تنظیم (OIC) کے رابطہ گروپ کا اجلاس ہوا، اجلاس کی صدارت او آئی سی کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل برائے سیاسی امور نے کی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کی سیاسی اور سکیورٹی صورتحال سمیت انسانی حقوق کی بگڑتی ہوئی حالت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، اجلاس میں پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ، نائجر اور آذربائیجان کے نمائندوں نے شرکت کی جبکہ کشمیری عوام کے نمائندوں پر مشتمل ایک وفد بھی موجود تھا۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی نے کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی مستقل حمایت پر او آئی سی اور رکن ممالک کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کشمیری عوام کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔

.

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

پاکستان زندہ باد کنونشن کشمیری عوام کی پاکستان سے غیر متزلزل وابستگی کا اعلان

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سمعیہ ساجد نے کہا کہ آج کا کنونشن دراصل کشمیری عوام کی طرف سے دنیا کو یہ دوٹوک پیغام ہے کہ کشمیر کی منزل پاکستان ہے اور رہے گی۔ اسلام ٹائمز۔ مسلم کانفرنس خواتین ونگ کی مرکزی چیئرپرسن اور کشمیر ویمن الرٹ فورم (کواف) کی چیئرپرسن سمعیہ ساجد نے کہا ہے کہ صدر مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان کی قیادت میں منعقدہ تاریخی و شاندار پاکستان زندہ باد کنونشن اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ کشمیری عوام پاکستان کے ساتھ اپنی وفاداری اور وابستگی پر آج بھی اسی طرح قائم ہیں جس طرح ہمارے اسلاف نے 19 جولائی 1949ء کو قراردادِ الحاق پاکستان پیش کرتے وقت اس کا اعلان کیا تھا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سمعیہ ساجد نے کہا کہ آج کا کنونشن دراصل کشمیری عوام کی طرف سے دنیا کو یہ دوٹوک پیغام ہے کہ کشمیر کی منزل پاکستان ہے اور رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس کنونشن نے نہ صرف پاکستان کے ساتھ تعلق کو مضبوطی سے اجاگر کیا ہے بلکہ نئی نسل کے دلوں میں بھی اس عہدِ وفا کو تازہ کر دیا ہے۔ سمعیہ ساجد نے کہا کہ سردار عتیق احمد خان کی ولولہ انگیز قیادت اور مسلم کانفرنس کی مسلسل جدوجہد نے ایک بار پھر کشمیری عوام کو متحد کر کے یہ بات واضح کر دی ہے کہ کشمیری عوام اپنے حقِ خودارادیت کے ساتھ ساتھ پاکستان کے ساتھ اپنے رشتے پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اجتماع دراصل کشمیریوں کے جذبات، قربانیوں اور پاکستان سے محبت کا مظہر ہے جو کسی دباؤ یا جبر سے ختم نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسلم کانفرنس ہی وہ جماعت ہے جس نے کشمیری عوام کو ہمیشہ صحیح سمت دکھائی اور آج بھی اسلاف کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے پاکستان کے ساتھ تعلق کو اپنی منزل سمجھتی ہے۔ پاکستان زندہ باد کنونشن کے کامیاب انعقاد نے ایک نئی تاریخ رقم کی ہے اور یہ پیغام دیا ہے کہ کشمیری عوام ہر حال میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • او آئی سی رابطہ گروپ کا اہم اجلاس، کشمیریوں کے حق خودارادیت کی بھرپور حمایت کا اعادہ
  • او آئی سی رابطہ گروپ کا اجلاس، کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ
  • پہلگام حملےکے بعد کے واقعات سے واضح ہےکہ مسئلہ کشمیر حل ہوئے بغیر خطے میں امن ممکن نہیں: او آئی سی رابطہ گروپ
  • کشمیر پر او آئی سی رابطہ گروپ کا اجلاس، وادی کی بگڑتی صورتحال پر تشویش
  • کشمیر پر او آئی سی رابطہ گروپ کا اجلاس، وادی کی بگڑتی صورتحال پر اظہار تشویش
  • او آئی سی رابطہ گروپ برائے جموں و کشمیر کا اجلاس، مقبوضہ علاقے میں بگڑتی انسانی حقوق کی صورتحال پر غور
  • کشمیری عوام کی پاکستان سے غیر متزلزل وابستگی کا اعلان
  • پاکستان زندہ باد کنونشن کشمیری عوام کی پاکستان سے غیر متزلزل وابستگی کا اعلان
  • پاکستان کشمیری عوام کا وکیل، مسئلہ کشمیر کا اہم فریق اور ان کی امیدوں کا محور و مرکز ہے، عزیز غزالی