پیپلز پارٹی اور میئر کراچی کوئی کام سیدھے طریقے سے کردیں تو ہزاروں ڈالر انعام رکھنا چاہیے، فاروق ستار
اشاعت کی تاریخ: 24th, September 2025 GMT
تصویر، اسکرین گریب
متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور میئر کراچی کوئی کام سیدھے طریقے سے کردیں تو ہزاروں ڈالر انعام رکھنا چاہیے۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ گرین لائن کا منصوبہ چند ماہ میں مکمل ہونا تھا، 18 ستمبر کو گرین لائن منصوبے پر کام روک دیا گیا۔
فاروق ستار کا کہنا تھا کہ 2017 میں گرین لائن کی این او سی لی گئی تھی، اس کام کو زبردستی روکا گیا تھا کیونکہ اس کا سہرا ایم کیو ایم کو ملتا، جو کراچی کے میئر ہیں ان سے یہ بات ہضم نہیں ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت ریڈ لائن کے منصوبے میں ابھی پھنسی ہوئی ہے، کتنے منصوبے ہیں جو پیپلز پارٹی نے مکمل نہیں کیے، میں گنوا سکتا ہوں، پیپلز پارٹی سے عوامی منصوبے میں ریلیف کی توقع نہ کی جائے۔
فاروق ستار نے کہا کہ 2008 سے اب تک یہ کے فور منصوبے پر بیٹھے رہے مگر کچھ نہیں ہوسکا، کے فور منصوبہ مکمل ہونے جارہا ہے یہ صرف ایم کیو ایم کی وجہ سے ہو رہا ہے، ایک مسئلہ ہے کہ پانی تو آ جائے گا مگر اس کی تقسیم کا کیا ہوگا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: پیپلز پارٹی فاروق ستار نے کہا ایم کی
پڑھیں:
کراچی: ضمنی بلدیاتی الیکشن، پیپلز پارٹی و پی ٹی آئی کارکنان میں جھگڑا
—’جیو نیوز‘ گریبکراچی کے 3 اضلاع کی 5 بلدیاتی نشستوں پر آج ضمنی بلدیاتی انتخابات ہوئے۔
یوسی 8 وارڈ 3، سعیدآباد میں پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کے کارکنان میں جھگڑا ہو گیا۔
جھگڑا پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد خاتون کے پولنگ اسٹیشن میں داخل ہونے پر ہوا، پولیس نے عوام کو پولنگ اسٹیشن سے منتشر کر دیا۔
کراچی کے 3 اضلاع کی 5 بلدیاتی نشستوں پر ہونے والے ضمنی بلدیاتی انتخابات میں پولنگ کا وقت ختم ہو گیا۔
سندھ کے 14 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات آج ہوئے، جس میں شہر قائد کے مختلف علاقوں میں 28 بلدیاتی نشستوں پر پولنگ ہوئی، پولنگ کا وقت ختم ہو نے کے بعد تمام پولنگ اسٹیشنز کے دروازے بند کر دیے گئے۔
کراچی ڈویژن کے 3 اضلاع کیماڑی، غربی اور شرقی میں 5 نشستوں کے لیے ضمنی انتخابات ہوئے جہاں کل 54 امیدوار مد مقابل ہیں۔
بلدیہ ٹاؤن میں یو سی وائس چیئرمین کی نشست آصف موسی کے مستعفی ہونے پر خالی ہوئی، جس پر پیپلز پارٹی نے ان کے بھائی کو ٹکٹ جاری کیا ہے۔
اسی طرح اورنگی میں یو سی چیئرمین کی نشست عامر بھٹو کے قتل کے بعد خالی ہوئی، جس پر ان کی بیوہ شہنیلا عامر کو امیدوار بنایا گیا ہے۔
سہراب گوٹھ ٹاؤن میں بھی یو سی وائس چیئرمین بشیر بروہی کے انتقال سے خالی ہونے والی نشست پر ان کے صاحبزادے شہروز بروہی کو پیپلز پارٹی نے ٹکٹ دیا ہے۔