چھاتی کے سرطان کے خلاف مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے، آصفہ بھٹو
اشاعت کی تاریخ: 13th, August 2025 GMT
فائل فوٹو
خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ چھاتی کے سرطان کی روک تھام کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔
پنک ربن پاکستان کے سی اِی او عمر آفتاب سے ملاقات کے دوران آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان میں ہر نو میں سے ایک خاتون چھاتی کے سرطان کے خطرے سے دوچار ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ تاخیر سے تشخیص ہر سال ہزاروں خواتین کی جان لے لیتی ہے، بروقت تشخیص کی صورت میں شفا یابی کی شرح نوے فیصد سے زائد ہے۔
آصفہ بھٹو نے مزید کہا کہ ہر خاتون کو بروقت اسکریننگ، درست تشخیص اور معیاری علاج کی سہولت ملنی چاہیے، خواتین کی صحت کو قومی ترجیح بنانا چاہیے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ا صفہ بھٹو
پڑھیں:
کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
اسکرین گریب/ ایکسکراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔
سولجر بازار کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرکے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ کو گرفتار کیا ہے، پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے ملزمہ کو گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں آئی ہے، ملزمہ اپنے شوہر کے ہمراہ موٹر سائیکل لفٹنگ کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہی ہے۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں دونوں میاں بیوی کو موٹر سائیکل لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، ملزمہ کے قبضے سے ایک موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمہ اور فرار شوہر کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا مزید تفتیش جاری ہے۔