اسلام آباد میں ایوانِ صدر میں پاکستان میں تعینات مراکش کے سفیر محمد کارمون نے صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور مراکش کے برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا۔

صدرِ مملکت نے کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات مشترکہ عقیدے، اقدار اور باہمی احترام پر مبنی ہیں اور پاکستان مراکش کے ساتھ مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو بڑھانے کا خواہاں ہے۔ انہوں نے دونوں ملکوں کے درمیان معاشی تعلقات کو خاص اہمیت دی اور کہا کہ تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں۔

مزید پڑھیں: مراکش کا قدیم غلہ خانہ یا پہاڑوں میں چھپا دنیا کا پہلا بینک

صدرِ مملکت نے 2022 کے سیلاب کے دوران پاکستان کی مدد کرنے پر مراکش کا شکریہ ادا کیا اور مراکش کے بادشاہ شاہ محمد ششم کی صحت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

صدر مملکت آصف علی زرداری مراکش کے سفیر.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: صدر مملکت آصف علی زرداری مراکش کے سفیر مراکش کے

پڑھیں:

صدر آصف علی زرداری کا ژوب میں بھارتی سپانسرڈ دہشت گردوں کی ہلاکت پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2025ء) صدر مملکت آصف علی زرداری نے ضلع ژوب کے علاقے سمبازہ میں بھارتی سپانسرڈ دہشت گردوں کی ہلاکت پر سکیورٹی فورسز کو شاندار خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ پاکستان کے امن، استحکام اور ترقی کے دشمن کبھی کامیاب نہیں ہوں گے ۔

(جاری ہے)

ایوان صدر کے پریس ونگ سے منگل کو جاری بیان کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ گزشتہ چار روز میں 50 بھارتی سپانسرڈ دہشت گردوں کی ہلاکت سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت، بہادری اور عزم کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

صدرِ آصف علی زرداری نے کہا کہ قوم دہشت گردی کے خلاف اپنی بہادر مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان کے امن، استحکام اور ترقی کے دشمن کبھی کامیاب نہیں ہوں گے، دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک یہ جنگ پوری قوت سے جاری رہے گی ۔\932

متعلقہ مضامین

  • چیف جسٹس سے وفاقی وزیر خزانہ کی ملاقات، عدالتی اصلاحات اور ٹیکس مقدمات پر تبادلہ خیال
  • صدر آصف علی زرداری کا ژوب میں بھارتی سپانسرڈ دہشت گردوں کی ہلاکت پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
  • نوازشریف کے زیر صدارت مسلم لیگ ن کا اجلاس، ضمنی انتخابات پر تبادلہ خیال
  • نواز شریف کے زیر صدارت مسلم لیگ نون کا اجلاس، ضمنی انتخابات پر تبادلہ خیال
  •  ن لیگ کی اعلیٰ قیادت کی مشاورت، معیشت اور کرپشن سے نمٹنے پر غور
  • وزیرخزانہ سے ترکمانستان کے سفیر کی ملاقات، تجارت، کاروبار اور سرمایہ کاری کے فروغ پر تبادلہ خیال
  • وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے ترکمانستان کے سفیر کی ملاقات، تجارت، کاروبار اور سرمایہ کاری کے فروغ پر تبادلہ خیال
  • پاکستان ترکمانستان تعلقات میں نیا سنگِ میل، وزیر خزانہ کو اشک آباد انویسٹمنٹ فورم میں شرکت کی دعوت
  • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا ترک وزیر خارجہ سے رابطہ، علاقائی اور عالمی پیش رفت پر تبادلہ خیال