صدر سے وزیر مذہبی امور‘ مراکشی سفیر کی ملاقاتیں‘ تعلقات بڑھانے پر گفتگو
اشاعت کی تاریخ: 13th, August 2025 GMT
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے وفاقی وزیر برائے مذہبی اْمور سردار محمد یوسف نے ایوانِ صدر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں اقلیتی حقوق کے تحفظ، مذہبی رواداری کے فروغ اور بین المذاہب ہم آہنگی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ،صدرِ مملکت نے کہاکہ اقلیتی عبادت گاہوں کو غیر قانونی قبضوں سے واگزار کرانے کے لیے مؤثر اقدامات کی ضرورت ہے۔ وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نے کہا کہ اقلیتی فلاحی فنڈ سے 2 ہزار 236 طلبہ کو 6 کروڑ روپے کے وظائف دئیے گئے ۔ایک ہزار 231 ضرورت مند افراد کو مالی امداد فراہم کی گئی ،32 اقلیتی عبادت گاہوں کی مرمت اور تزئین کے لیے 4 کروڑ 50 لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں ۔ دوسری طرف پاکستان میں مراکش کے سفیر محمد کارمون نے صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے ایوانِ صدر میں ملاقات کی، صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان اور مراکش کے برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا، دونوں ملکوں میں تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں ،صدرِ مملکت نے 2022ء کے سیلاب میں پاکستان کی مدد پر مراکش کا شکریہ ادا کیا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
پرائیویٹ سکیم کے تحت عازمین کے حج سے محروم رہ جانے کا خدشہ
پرائیویٹ سکیم کے تحت عازمین کے حج سے محروم رہ جانے کا خدشہ ہے تاہم وزارت مذہبی امور نے سست بکنگ پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
وزارت مذہبی امور نے پرائیویٹ اسکیم کے تحت عازمینِ حج کی بکنگ کے سست روی پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اس رفتار کے ساتھ کئی عازمین حج کی سعادت سے محروم رہ سکتے ہیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق پرائیویٹ آپریٹرز کو 19 ستمبر سے بکنگ کی اجازت دی گئی تھی، تاہم سات روز کے دوران صرف 1800 درخواستیں جمع ہوسکی ہیں۔ وزارت مذہبی امور نے اس صورتحال پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے پرائیویٹ آپریٹرز کو فوری طور پر حج بکنگ کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔
وزارت کی جانب سے پرائیویٹ آپریٹرز کے نام لکھا گیا خط بھی سامنے آگیا ہے جس میں واضح کیا گیا ہے کہ پالیسی کے تحت پرائیویٹ حج اسکیم کے لیے بکنگ کی آخری تاریخ 17 اکتوبر مقرر ہے جبکہ عازمین کی مکمل فہرست 22 اکتوبر تک فراہم کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔
اگر بروقت بکنگ نہ بڑھی تو حج انتظامات اور عازمین کی فہرستوں کی تکمیل میں مشکلات پیش آسکتی ہیں۔