عجیب رجحان: لوگ طوفان سے حفاظت کیلئے ایک تصویر پر یقین کرنے لگے
اشاعت کی تاریخ: 26th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ہانگ کانگ اور جنوبی چین میں رواں سال کے طاقتور ترین سمندری طوفان راگاسا کے دوران ایک دلچسپ اور انوکھا رجحان سامنے آیا۔
مقامی افراد نے اپنے تحفظ کے لیے ہانگ کانگ کے معروف اداکار اور گلوکار نکولس سی ٹنگ فنگ کی تصاویر کو کھڑکیوں پر چپکانا شروع کردیا۔
اس کی وجہ دراصل ان کے نام کے ساتھ جڑی زبان کی ایک خاصیت تھی۔ چینی اور کینٹنی زبان میں نکولس کا نام ایسا جملہ محسوس ہوتا ہے جس کا مطلب ہے “ہوا کو روکنے پر شکریہ”۔ اسی وجہ سے لوگ یقین کرنے لگے کہ ان کی تصاویر گھر کی کھڑکیوں پر لگانے سے طوفانی ہواؤں کے اثرات کم ہوسکتے ہیں۔
یہ رجحان سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا اور نکولس سی ٹنگ فنگ کو خراب موسم میں خوش قسمت چہرے کے طور پر شہرت مل گئی۔ خود اداکار بھی اس انوکھی شہرت پر حیران ہوئے۔ 21 ستمبر کو وہ گوانگزو میں ایک ایونٹ کے دوران بارش میں گانا گا رہے تھے، اس وقت انہوں نے مزاحیہ انداز میں کہا: “میرا نام سائی ٹنگ فنگ ہے، شائی ٹنگ یو نہیں، یعنی میں بارش کو نہیں روک سکتا”۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ ان کے نام کا یہ کھیل سب سے پہلے اپریل میں مشرقی چین کے صوبے Anhui میں شروع ہوا تھا، جسے اب سپر طوفان راگاسا کے دوران بڑے پیمانے پر اپنایا گیا۔ اس طرح ایک مشہور اداکار کا نام اور تصویر شدید طوفان کے دوران لوگوں کے لیے حوصلے اور تحفظ کی علامت بن گئی۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے دوران
پڑھیں:
بلوچستان کے عوام کے حقوق کی حفاظت اولین ترجیح ہے، سرفراز بگٹی
نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان کے لوگوں کے حقوق کا سب سے بڑا محافظ تشدد یا طاقت نہیں بلکہ پارلیمنٹ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ 27ویں آئینی ترمیم میں بلوچستان کے عوام کے حقوق کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔ نوجوانوں کو تشدد اور دہشتگردی سے محفوظ رکھتے ہوئے تعلیمی سرگرمیوں میں شامل کرنا ہے۔ بولان میڈیکل کالج میں جہاں پہلے 700 غیر طلبہ رہائش پذیر تھے، سکیورٹی فورسز نے کلیئر کر دیا۔ مسنگ پرسنز کا مسئلہ صرف بلوچستان تک محدود نہیں، بلکہ پورے ملک میں موجود ہے۔ دہشتگردوں نے میٹرک کے بچے سے لیکر جسٹس مسکانزئی تک کو شہید کر دیا ہے۔ بیوٹمز یونیورسٹی سے گرفتار پروفیسر عثمان قاضی نے یوم آزادی کے موقع پر 14 خودکش دھماکوں کا منصوبہ بنایا تھا۔ بلوچستان میں لاپتہ افراد کے نام پر سیاست کی جارہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہی۔ سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ 27ویں آئینی ترمیم پر پاکستان پیپلز پارٹی کی سینٹرل کمیٹی میں تفصیلی بحث ہوئی، اور ان کا نقطہ نظر چیئرمین بلاول بھٹو، صدر مملکت آصف علی زرداری کے موقف کے مطابق تھا۔ بلوچستان کے عوام کے حقوق کا تحفظ سب سے اہم ترجیح ہے۔ بلوچستان کے لوگوں کے حقوق کا سب سے بڑا محافظ تشدد یا طاقت نہیں بلکہ پارلیمنٹ ہے۔
ان کے مطابق این ایف سی ایوارڈ اور فنڈز کے تحفظ کے معاملے پر پارٹی کا موقف واضح اور غیر متزلزل ہے اور اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا ہے کہ جب ملک کی دفاع کی بات آتی ہے یا خدانخواستہ کوئی قدرتی آفت پیش آتی ہے تو سیاسی اختلافات پس پشت رہ جاتے ہیں اور پوری قوم ایک ساتھ متحد ہو جاتی ہے۔ ایسی صورتحال میں پارٹی بھی بیٹھ سکتی ہے اور حکومت کے ساتھ ڈائیلاگ کے دروازے ہمیشہ کھلے رہتے ہیں۔ یہ صورتحال انتہائی سنجیدہ نوعیت کی ہوتی ہے اور کسی بھی ملک کے لیے چیلنجز پیدا کرتی ہے۔ ملک کی حفاظت اور عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے افراد جان قربانی دینے کے لیے تیار ہوتے ہیں، اور اس کے مقابلے میں مالی مسائل اور دیگر معمولی امور بہت چھوٹی اہمیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ لیویز فورس کی تنظیم میں تین اہم اجزا شامل تھے، ٹرائیول سسٹم، سول مجسٹریٹی اور خود لیویز۔ وقت کے ساتھ لیویز فورس دیگر اداروں کی طرح منظم اور ڈسپلنڈ نہیں رہی تھی، جس پر اصلاحات کی ضرورت محسوس کی گئی۔ بلوچستان میں لیویز فورس کو جدید نظام، تربیت اور مراعات فراہم کی جائیں گی۔ پرانے اہلکاروں کو بہتر پینشن اور دیگر فوائد دیئے جائیں گے، جبکہ وہ جو مزید خدمات نہیں دینا چاہتے، وہ اپنی مراعات کے ساتھ رخصت ہو سکتے ہیں اور نئے اہلکار بھرتی کئے جائیں گے۔