پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے مون سون بارشوں کے اگلے سپیل کی پیشگوئی کردی
اشاعت کی تاریخ: 11th, August 2025 GMT
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔11 اگست ۔2025 )پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے بدھ سے مون سون بارشوں کے اگلے سپیل کی پیشگوئی کرتے ہوئے فلڈ ایڈوائزری جاری کر دی ہے ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے ستلج، راوی، چناب جہلم اور ان سے ملحقہ ندی نالوں میں ممکنہ سیلاب کا خطرہ ہے کل 13اگست سے شروع ہونے والے مون سون بارشوں کے ساتویں سپیل کے باعث دریاوں میں پانی کی سطح میں خطرناک حد تک اضافہ ظاہر کیا گیا ہے.
(جاری ہے)
ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ تمام محکمے ایمرجنسی کی صورت میں فوری ردعمل کیلئے تیار رہیں ایمرجنسی کنٹرول رومز میں عملے کو 24 گھنٹے مستعد رکھا جائے اور ریسکیو 1122 کی ٹیمیں ہائی الرٹ رہیں انہوں نے کہا کہ دریاﺅں کے کنارے آباد لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جائے اور مویشیوں کے انخلا کو بھی یقینی بنایا جائے، عوام الناس سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ جاری کردہ احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں دریاوں، نہروں، ندی نالوں اور تالابوں میں نہانے سے گریز کریں اور ہنگامی انخلا کی صورت میں انتظامیہ سے مکمل تعاون کریں پی ڈی ایم اے نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ تازہ ترین موسمی صورتحال اور ہدایات کیلئے متعلقہ اداروں سے رابطے میں رہیں.
ذریعہ
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے پی ڈی ایم اے
پڑھیں:
بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
تصویر سوشل میڈیا۔پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مون سون بارشوں کے باعث نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔
لاہور ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے۔
بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث نناوے فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں میں کرنٹ لگنے سے 3 اور آسمانی بجلی گرنے سے 2 افرادجاں بحق ہوئے۔ بارش کے پانی میں ڈوبنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا، بارشوں کے باعث 38 مکانات جزوی طور پر متاثر ہوئے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ جاں بحق افراد کے خاندانوں کو 10 سے 50 لاکھ روپے تک امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
انھوں نے کہا کہ شہریوں سے گزارش ہے موسم برسات میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔