9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے مزید 2 مقدمات کا محفوظ فیصلہ آج سنایا جائے گا
اشاعت کی تاریخ: 11th, August 2025 GMT
9 مئی تھانہ شادمان اور راحت بیکری جلاؤ گھیراؤ کے 2 مقدمات کا محفوظ فیصلہ کچھ دیر بعد سنایا جائے گا۔
انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل 2 مقدمات پر فیصلہ سنائیں گے۔
جمعرات کو انسداد دہشت گردی کی عدالت نے نو مئی جلاؤ گھیراؤ کے دونوں مقدمات کا فیصلہ محفوظ تھا، مقدمے کے سماعت کوٹ لکھپت جیل میں جج منظر علی گل نے کی تھی۔
لاہور، تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ، راحت بیکری چوک میں گاڑیاں جلانے کے کیس کا فیصلہ محفوظ#ExpressNews #BreakingNews #Lahore #9thMay #9thMayCases #PTI #LatestNews #Pakistan pic.
مقدمے میں 45 ملزمان کے ٹرائل ہوئے جن میں سے 25 گرفتار جبکہ 15 اشتہاری ہیں اور ایک ملزم کا انتقال ہوچکا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: جلاؤ گھیراؤ
پڑھیں:
’’خیبر پی کے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن پالیسی اینڈ روڈ میپ 2030ء ‘‘ کا اجراء
پشاور (بیورو رپورٹ) وزیراعلیٰ خیبر پی کے محمد سہیل آفریدی نے ’’خیبر پی کے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن پالیسی اینڈ روڈ میپ 2030ء ‘‘ کا باضابطہ اجراء کر دیا۔ جو 5 سٹریٹجک ستونوں، 9کلیدی اہداف، 32 تھیمیٹک ڈومینز، 915 سٹریٹجک اقدامات پر مشتمل ہے۔اس پالیسی کے تحت حکومتی خدمات مرحلہ وار آن لائن اور Citizen-Centric بنائے جائیں گی۔ پیپر لیس گورننس کے ذریعے شفافیت، جوابدہی اور سرکاری کارکردگی میں نمایاں بہتری آئے گی۔ ایک لاکھ سے زائد نوجوانوں کو AI اور ڈیجیٹل مہارتوں کی تربیت دی جائے گی۔ گرین آئی سی ٹی، کاربن فٹ پرنٹ میں کمی اور کاربن کریڈٹ رجسٹری پر کام کیا جائے گا۔ ڈیجیٹل اصلاحات سے عوام کو سرکاری دفاتر کے غیر ضروری چکر نہیں لگانے پڑیں گے۔