9 مئی سیاسی نہیں جرائم کے مقدمات ہیں، یہ واقعات کہیں اور ہوتے تو نتائج سنگین ہوتے، عرفان صدیقی
اشاعت کی تاریخ: 11th, August 2025 GMT
اسلام آباد:
سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ 9 مئی کے مقدمات سیاسی نہیں جرائم سے متعلق ہیں، ایسے واقعات کسی اور ملک میں ہوتے تو نتائج بہت سنگین ہوتے۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے ن لیگ کے رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے بھارتی فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل اے پی سنگھ کے اس بیان کو بے بنیاد اور مضحکہ خیز قرار دیا ہے، جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ مئی میں ہونے والی 4 روزہ جھڑپ کے دوران پاکستان کے 5 طیارے مار گرائے گئے۔
انہوں نے کہا کہ یہ دعویٰ اتنا بے بنیاد ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بھی اپنی ایک گھنٹہ 50 منٹ کی پارلیمانی تقریر میں اس کا ذکر تک نہیں کیا۔
سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ جھوٹ بولنے والے کا حافظہ نہیں ہوتا، شاید بھارتی ائیر چیف سمجھتے ہیں کہ ان کے جھوٹ کو سچ مان لیا جائے گا۔ بھارتی ریاست بہار، جو آبادی کے لحاظ سے چوتھے نمبر پر ہے، میں انتخابات ہونے جا رہے ہیں اور اگر بی جے پی وہاں ہار گئی تو اس کی سیاسی پوزیشن مزید کمزور ہو جائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ بی جے پی خود اپنے لیے مسائل پیدا کر رہی ہے جب کہ اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے حالیہ انتخابات میں دھاندلی کے شواہد پیش کیے ہیں جو بھارتی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہوا ہے۔ گزشتہ الیکشن پر دھاندلی کے شدید الزامات لگے ہیں۔
عرفان صدیقی نے مزید کہا کہ بھارت کی بین الاقوامی سطح پر ساکھ متاثر ہو رہی ہے۔ پہلگام واقعے پر کسی بھی ملک نے بھارتی مؤقف کی تائید نہیں کی، جس سے بھارت کی سفارتی ناکامی عیاں ہے۔
9 مئی کے واقعات پر گفتگو کرتے ہوئے حکومتی سینیٹر نے کہا کہ یہ مقدمات سیاسی نوعیت کے نہیں بلکہ جرائم سے متعلق ہیں اور ان میں سزائیں سنائی جا رہی ہیں۔ سب کی توجہ اس پر ہے کہ سزائیں کن لوگوں کو مل رہی ہیں جب کہ واقعات کا پس منظر نظر انداز کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سزا یافتہ افراد کو اپیل کا حق حاصل ہے اور اگر بھارت، امریکا یا برطانیہ میں کوئی جماعت ایسی کارروائی کرتی تو نتائج بہت سنگین ہوتے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: عرفان صدیقی نے نے کہا کہ
پڑھیں:
غزہ پر اسرائیلی قبضے کا اعلان مہذب دنیا کے لئے چیلنج ہے ،عرفان صدیقی
مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹرعرفان صدیقی نے کہاہے کہ غزہ پر اسرائیلی قبضے کا اعلان ساری مہذب دنیا کے لئے چیلنج ہے ۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ’’ایکس‘‘پراپنےٹویٹ میں عرفان صدیقی نے کہاکہ اسرائیل کے اس شرمناک غیر قانونی اور غیر اخلاقی فیصلے پر بھی عالمی ضمیر نے شدید رد عمل نہ دکھایا تو ظلم، جبر اوراندھی طاقت کی حکمرانی کو جواز مل جائے گا اور خطے میں کبھی امن قائم نہیں ہو سکے گا۔انہوں نے کہاکہ اسرائیل کو سمجھانے کا وقت آگیا ہے کہ اُس کے علاوہ دوسرے انسانوں کو بھی زندہ رہنے کا حق حاصل ہے۔ اسرائیلی اقدام پر خاموشی ظلم، ناانصافی اورانسانیت کُشی کی حوصلہ افزائی ہو گی۔
غزہ پر اسرائیلی قبضے کا اعلان ساری مہذب دنیا کے لئے چیلنج ہے۰ اس شرمناک غیر قانونی اور غیر اخلاقی فیصلے پر بھی عالمی ضمیر نے شدید رد عمل نہ دکھایا تو ظلم، جبر اوراندھی طاقت کی حکمرانی کو جواز مل جائے گا اور خطے میں کبھی امن قائم نہیں ہو سکے گا۔ اسرائیل کو سمجھانے کا وقت آگیا…
— Senator Irfan Siddiqui (@IrfanUHSiddiqui) August 8, 2025