اترکاشی سانحے پر بھارت میں بی جے پی کی کٹھ پتلی مودی سرکار کی نااہلی اور فوجی نقصانات چھپانے کی کوششوں  کے ساتھ ساتھ ناقص منصوبہ بندی بے نقاب ہو گئی ہے۔

بھارت میں پیش آنے والے تمام سانحات میں مودی حکومت کی نااہلی ثابت ہو رہی ہے اور اترکاشی کا سانحہ ان ہی کھوکھلے دعووں اور ناقص کارگردی کی تازہ مثال ہے۔

بھارتی جریدے منٹ کے مطابق اترکاشی میں شدید بارش کے بعد سیلاب اور مٹی کا تودہ گرنے سے متعدد بھارتی فوجی اور 50 سے زائد افراد لاپتا ہیں۔ دھارالی گاؤں اترکاشی میں موسلا دھار بارش سے مکانات، سڑکیں اور بستیاں تباہ ہو گئی ہیں جب کہ بھارتی فوجی تنصیبات بھی تباہ  ہوئی ہیں۔

رپورٹ میں ماہرین کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلی اور غیر منصوبہ بند ترقی اترکاشی جیسے سانحات کی شدت میں اضافہ کر رہے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ ملبہ ہٹائے جانے کے بعد ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔ بھارتی فضائیہ کے ہیلی کاپٹروں کی پرواز موسم کی خرابی کے باعث مؤخر کر دی گئی ہے۔

5 دن گزرنے کے باوجود لاپتا اہلکاروں کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔ یہ حادثہ ناقص انفرا اسٹرکچر اور حکومتی بدانتظامی کا واضح ثبوت ہے۔ بھارتی فوجیوں کی موت کے باوجود مودی سرکار اپنی سیاسی ناکامیوں کو چھپانے اور جھوٹا امیج سنوارنے میں مصروف ہے۔

دوسری جانب گودی میڈیا بھی فوجی نقصانات چھپا کر مودی راج کے جھوٹے پروپیگنڈے میں مصروف ہے۔ قدرتی آفت میں فوجی ہلاکتیں چھپانا مودی راج کی غیر پیشہ ورانہ سوچ کا ثبوت ہے۔ آپریشن ہو یا قدرتی آفات، مودی سرکار اپنے فوجیوں کی موت کی خبر چھپا کر ان کی توہین کر رہی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

منی پور میں بھارتی فوجی قافلے پر بڑا حملہ، کئی اہلکار ہلاک و زخمی

نئی دہلی: بھارت کی شمال مشرقی ریاست منی پور میں سیکیورٹی صورتحال مزید بگڑ گئی ہے، جہاں مسلح افراد نے بھارتی فوج کے قافلے پر بڑا حملہ کیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق نمبول کے قریب 33 آسام رائفلز کے قافلے کو گھات لگا کر نشانہ بنایا گیا۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں آسام رائفلز کے متعدد اہلکار ہلاک اور کئی زخمی ہوئے۔ قافلہ پٹسوئی کمپنی آپریٹنگ بیس سے نمبول کی طرف جا رہا تھا کہ مسلح افراد نے ہائی وے پر اچانک حملہ کر دیا۔

تاحال کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔ علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے اور بھارتی فورسز حملہ آوروں کی تلاش کے لیے چھاپے مار رہی ہیں۔

مبصرین کے مطابق منی پور میں بڑھتی مزاحمتی کارروائیاں بھارتی فوج کے سیکیورٹی دعوؤں کو چیلنج کر رہی ہیں اور مقامی نوجوان بڑی تعداد میں قابض فوج کے خلاف مسلح جدوجہد میں شامل ہو رہے ہیں۔
 

متعلقہ مضامین

  • مودی سرکار کی ضد نے ہزاروں سکھوں کو بابا گرونانک کی تقریبات سے دور کر دیا
  • کراچی: پورٹ قاسم سے ملتان جانیوالی پارکو لائن سے چوری کی کوشش ناکام
  • بھارتی حکومت کا ظلم و ستم اور سفاکیت، کشمیر میں احتجاج شدت اختیار کرگیا
  • مقبوضہ کشمیر ،لداخ میں پر تشدد مظاہرے ،4 افراد ہلاک،بی جے پی کا دفتر آتش
  • لداخ میں بی جے پی کا دفتر اور بھارتی فوجی گاڑی نذرِ آتش؛ 4 مظاہرین ہلاک، 70 زخمی
  • مودی حکومت کی تصویری سفارتکاری پر مبنی خارجہ پالیسی تنقید کی زد میں
  • پنجاب سے دوسرے صوبوں کو آٹا سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی
  • ٹرمپ کا ویزہ وار۔۔ مودی کی سفارتی شکست
  • منی پور میں بھارتی فوجی قافلے پر بڑا حملہ‘ کئی اہلکار ہلاک و زخمی
  • منی پور میں بھارتی فوجی قافلے پر بڑا حملہ، کئی اہلکار ہلاک و زخمی