قومی اسمبلی سے مسلسل غیر حاضری پر شیخ وقاص اکرم کی نشست کو خطرات لاحق
اشاعت کی تاریخ: 5th, August 2025 GMT
مسلم لیگ (ن) کی ایم این اے نے پی ٹی آئی کے راہنما اور رکن قومی اسمبلی کی رکنیت ختم کرنے کی تحریک پیش کی۔ ڈپٹی اسپیکر نے رکن قومی اسمبلی کی رکنیت ختم کرنے کی تحریک پر رولز کے مطابق کارروائی کی ہدایت کردی۔ اسلام ٹائمز۔ قومی اسمبلی سے مسلسل غیر حاضری پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن شیخ وقاص اکرم کی نشست خطرے میں پڑگئی۔ قومی اسمبلی اجلاس میں سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے بغیر چھٹی کی درخواست دیے غیرحاضری پر شیخ وقاص اکرم کو وارننگ دی اور رکنیت ختم کرنے کا اشارہ دیا، شیخ وقاص 40 دن سے بغیر چھٹی لیے غیر حاضر ہیں، سپیکر غیر حاضری کو نوٹس میں لاکر نشست کو خالی قرار دے سکتا ہے۔
اس پر پی ٹی آئی کے ملک عامر ڈوگر نے کہا ہر سطح پر ہمیں بلاک کیا جارہا ہے ایک مثال دے دیں کہ کسی کو چھٹی پر اسمبلی کی نشست سے محروم کیا گیا، شیخ وقاص سپیکر کے دفتر میں چھٹی کی درخواست بھیجتے رہے، اس پر سپیکر قومی اسمبلی نے جواب دیا کہ پچھلی اسمبلی میں محمد میاں سومرو غیر حاضری پر نشست سے محروم ہوئے۔
سپیکر قومی اسمبلی کے آگاہ کرنے کے بعد مسلم لیگ (ن) کی ایم این اے نوشین افتخار نے شیخ وقاص اکرم کی رکنیت ختم کرنے کی تحریک پیش کی۔ڈپٹی اسپیکر نے شیخ وقاص اکرم کی رکنیت ختم کرنے کی تحریک پر رولز کے مطابق کارروائی کی ہدایت کردی۔ دوسری جانب تحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہے کہ میں نے ہر بار چھٹی کی درخواست سپیکر آفس کو دی ہے، سپیکر کسٹوڈین آف دی ہاؤس ہیں، چیزیں ان کے پاس پڑی ہیں، بتائیں درخواستیں کہاں ہیں۔؟
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کی رکنیت ختم کرنے کی تحریک شیخ وقاص اکرم کی قومی اسمبلی
پڑھیں:
تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف نے تیزی سے بڑھتی آبادی کو ملک کے لیے چیلنج قرار دے دیا۔وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت ملک میں بہبود آبادی کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے نیشنل پاپولیشن کونسل کا اجلاس جلد از جلد بلانے کی ہدایت کی۔شہباز شریف نے کہا کہ تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی ملک کے لیے سب سے بڑا چیلنج ہے، آبادی پر قابو پانے کیلئے اقدامات اور بہبود آبادی کو قومی فریضہ سمجھا جانا چاہیے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آبادی میں توازن ہی پائیدار قومی ترقی کی ضمانت ہے، آبادی کی منصوبہ بندی کو قومی ترقی اور معاشی استحکام سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے، بہبود آبادی اقدامات سے متعلق صوبوں کے ساتھ روابط اور ہم آہنگی مزید بہتر بنائی جائے، بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کے مؤثر عوامی آگہی مہم کا کلیدی کردار ہے۔