شیخ وقاص اکرم 40دن سے مسلسل بغیرچھٹی لئے غیرحاضر ہیں، نشست کو خالی قرار دیا جا سکتا ہے؛سپیکر سردار ایاز صادق
اشاعت کی تاریخ: 5th, August 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہاکہ شیخ وقاص اکرم 40دن سے مسلسل بغیرچھٹی لئے غیرحاضر ہیں،آرٹیکل 64کے تحت سپیکر غیرحاضری کو نوٹس میں لا کر نشست کو خالی قرار دے سکتا ہے ،شیخ وقاص اکرم رول 40کے تحت مسلسل چالیس دن سے بغیر اطلاع کے غیرحاضر ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما عامر ڈوگر نے کہاکہ ایک مثال دے دیں کہ کسی کو چھٹی پر اسمبلی کی نشست سے محروم کیا گیا، عمر ایوب کو صرف اس لئے سزا دی کہ وہ بانی پی ٹی آئی کا سپاہی ہے،زرتاج گل عزت کے ساتھ آواز اٹھاتی تھی انہیں بھی دس سال کی سزا دی گئی،آپ کے دور میں 10ارکان اسمبلی کو سزائیں دی گئیں،ہر سطح پر ہمیں بلاک کیا جارہا ہے اگر یہ بات ہے تو اسمبلیوں کو تالا لگا دیا جائے۔
پنجاب حکومت ماحولیاتی تحفظ پر سنجیدہ نظر آتی ہے؛لاہور ہائیکورٹ کے سموگ کے تدارک سے متعلق درخواست پر ریمارکس
سپیکر قومی اسمبلی نے کہاکہ پچھلی اسمبلی میں محمد میاں سومرو غیرحاضری پر نشست سے محروم ہوئے،عامر ڈوگر نے کہاکہ شیخ وقاص اکرم آپ کے دفتر میں چھٹی کی درخواست بھیجتے رہے۔
وفاقی وزیر طارق فضل چودھری عامر ڈوگر کو جواب کیلئے کھڑے ہو گئے،طارق فضل چودھری نے کہاکہ اس ایوان کی توقیر بڑھانے میں اپوزیشن کا بھی اتنا ہی کردار ہے جتنا حکومت کا ہے۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: شیخ وقاص اکرم نے کہاکہ
پڑھیں:
ڈی جی آئی ایس پی آر کی آزاد کشمیر کے تعلیمی اداروں کے طلبہ اور اساتذہ کیساتھ خصوصی نشست
ویب ڈیسک: ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد جموں و کشمیر کے مختلف تعلیمی اداروں کے طلبہ اور اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشست کی۔
خصوصی نشست میں خان محمد خان پوسٹ گریجویٹ کالج، میرپور یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور گورنمٹ پوسٹ گریجویٹ کالج فار گرلز کے طلبہ اور اساتذہ نے شرکت کی۔
طلبہ کا کہنا تھا کہ آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی پر طلبہ اور اہل کشمیر کی طرف سے مبارکباد پیش کرتے ہیں، ہم پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں اور جانوں کا نظرانہ دینے سے گریز نہیں کریں گے، پاکستان اور کشمیر کو دنیا کی کوئی طاقت جدا نہیں کر سکتی۔
رکن پنجاب اسمبلی علی امتیاز کا نام پی این آئی لسٹ سے نکالنے کی درخواست، جواب طلب
اساتذہ نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں نیٹ ریجنل سٹیبلائزر کے طور پر ابھر کر سامنے آیا ہے۔