لاہور (خصوصی نامہ نگار) پنجاب اسمبلی کا اجلاس 2گھنٹے 20منٹ کی تاخیر سے سپیکر ملک محمد احمد خان کی صدارت میں شروع ہوا۔ اجلاس کے آغاز میں مسلم لیگ ن کے چیف وہپ رانا محمد ارشد نے اپوزیشن پر تنقید کی کہ وہ پری بجٹ بحث پر غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کر رہی ہے، پری بجٹ بحث میں محکموں نے دیکھنا تھا کہ کتنے محکموں میں کتنا پیسہ لگا، اتنی غیر سنجیدہ اپوزیشن کبھی اسمبلی کی تاریخ میں نہیں دیکھی، گندم کا ریٹ 35سو روپے مقرر کیا جس پر حکومت کا شکر گزار ہوں، شرانگیزی و فتنہ پھیلانا اپوزیشن کا کام رہ گیا ہے۔ جواب میں سپیکر ملک محمد احمد خان نے کہا کہ حکومتی بینچوں کو دیکھیں کوئی ایک وزیر بھی نظر آرہا ہے، جب کورم کی نشاندہی ہوتی ہے تو آپ کے ممبر کہاں ہوتے ہیں، وزراء  ممبران کا سامنا کرنے کیلیے تیار نہیں، جب امجد علی جاوید کسی مسئلہ کی نشاندہی کرتا ہے تو ان کا گھیرا تنگ کردیتے ہیں۔  حکومتی رکن احسن رضا خان نے کہا کہ اس بار جو سیلاب آیا وہ تاریخی سیلاب تھا، ہم نے سیلاب زدگان کی ہر ممکن مدد کرنی ہے۔ سپیکر کا کہنا تھا کہ  پارلیمانی کمیٹی کی سیلاب پر ڈاکومنٹ رپورٹ آنے دیں، حکومتی رکن سعید اکبر نوانی نے کہا کہ پہلی بار دیکھا ہے وزراء اس ہاؤ س کو اہمیت نہیں دیتے جو کبھی ایسا نہیں ہوا، جتنی حکومت و وزیر اعلیٰ نے اس سیلاب میں کوشش کی وہ قابل تعریف ہے، یہ کام میرا اور آپ کا نہیں ہے نیلی گاڑیاں اور مراعات لینے والے بتائیں حکومت کیا کر رہی ہے، اس سے عوام پر زیادہ اثر ہوگا۔ صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کا کہنا تھا کہ حالیہ سیلاب تاریخ کا بدترین سیلاب ہے، اے سی ڈی سیز سروے کررہے ہیں، سروے مکمل ہونے کے بعد سیلاب میں ایک کمرہ گرنے والے متاثر کو پانچ لاکھ اور دو کمرے گرنے والے مالکان کو دس لاکھ روپے ملے گا۔ پیپلز پارٹی کے رکن ممتاز علی چانگ کا کہنا تھا کہ ہمارے حلقہ میں روڈ ٹوٹے ہوئے ہیں ہم پنجاب کیلئے دعا گو ہیں، جنوبی پنجاب کس مصیبت میں پڑے ہوئے ہیں، رحیم یار خان میں سیلاب سے کوئی سروے نہیں ہو رہا۔ حکومتی رکن احسن رضا نے صوبائی وزیر سی اینڈ ڈبلیو صہیب بھرت کے جواب پر تحفظات کا اظہار کردیا۔ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سی اینڈ ڈبلیو محکمہ کی ووٹنگ کروا لیں ہمارے محکمہ میں آئیں کوئی سوال جواب ہو تو جواب بہتر دینے کی کوشش کرتے ہیں، حکومتی رکن احسن رضا کا کہنا تھا کہ سڑک نہیں بنائی گئی ہمیں بے وقوف بنایا جا رہا ہے، وزیر وزیراعلی سے اتنی محبت نہ جتائیں۔ حکومتی رکن سعید اکبر نوانی نے محکمہ مواصلات کی کارکردگی پر اعتراضات اٹھا دئیے۔ سپیکر ملک محمد احمد خان نے مصطفے آباد سے قصور تک روڈ کو مسکین و یتیم سڑک قرار دیدیا۔ ان کا کہنا تھا کہ قصور روڈ پر بڑی عوامی تکلیف ہے اس سڑک پر توجہ دیں۔ صوبائی وزیر نے سڑک بنانے کی یقین کروا دی۔ وزیر پارلیمانی امور میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن کی عدم موجودگی پر سپیکر نے وزیر قانون رانا محمد اقبال کو تحریک التوائے کار کے جوابات ایک ہفتہ میں نمٹانے کی ہدایت کردی ،پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں ’’دی اورئین انٹرنیشنل یونیورسٹی بل 2025ء ایوان میں  پیش۔ بل حکومتی رکن رانا محمد ارشد نے اسمبلی میں پیش کیا، دی بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی ترمیمی بل 2025ء  ایوان میں پیش، بل حکومتی رکن سید علی حیدر گیلانی نے اسمبلی میں پیش کیا، دی یونیورسٹی آف آرٹیفیشل انٹیلیجنس اینڈ ایمرجنگ سائنسز بل 2025ء  ایوان میں پیش، رکن اسمبلی طارق سبحانی نے بل اسمبلی میں پیش کیا،دی مکبر یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی گجرات ترمیمی بل 2025ء ایوان میں پیش،بل حکومتی رکن رانا محمد ارشد نے اسمبلی میں پیش کیا، پینل آف چئیرپرسن سمیع اللہ خان نے تمام  بلوں کو دو ماہ کیلیے متعلقہ کمیٹیوں کے سپرد کردیا، پنجاب اسمبلی میں  پنجاب اسمبلی نے نیشنل یونیورسٹی آف ٹوبہ ٹیک سنگھ بل 2025ء  کثرت رائے سے منظور کر لیا،  پنجاب ڈسٹیٹیوٹیو اینڈ نیگلیکٹیو چلڈرن ترمیمی بل 2025ء  حکومت نے کثرت رائے سے منظور کر لیا، بل حکومتی رکن رانا محمد ارشد نے ایوان میں پیش کیا، حکومت نے دی گرینڈ ایشین یونیورسٹی سیالکوٹ ترمیمی بل 2025ء  پنجاب اسمبلی سے منظور کروا لیا، بل حکومتی رکن اسمبلی راحیلہ خادم حسین نے ایوان میں پیش کیا،دی رائل یونیورسٹی آف مینجمنٹ  انفارمیشن اینڈ سائنسز بل 2025ء بھی پنجاب اسمبلی سے منظور،بل حکومتی رکن سومیہ عطاء نے ایوان میں پیش کیا،پنجاب اسمبلی میں حکومت نے دی گنج شکر یونیورسٹی بل 2025ء  کثرت رائے سے منظور کر لیا، بل حکومتی رکن رانا محمد ارشد نے ایوان میں پیش کیا، امپیریئل ٹیوٹرل کالج یونیورسٹی ترمیمی بل 2025ء  پنجاب اسمبلی سے منظور بل حکومتی رکن سارہ احمد نے ایوان میں پیش کیا،دی گلوبل یونیورسٹی کمالیہ بل 2025ء  پنجاب اسمبلی سے منظور،بل حکومتی رکن شوکت راجہ نے ایوان میں پیش کیا،  دی پنجاب بورڈز آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجو کیشن ترمیمی آرڈیننس 2025ء  پیش، بل وزیر قانون پنجاب رانا محمد اقبال نے پیش کیا، جسے متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کردیا گیا۔  دی پنجاب ٹورازم اینڈ ہیریٹیج اتھارٹی بل 2025ء ، دی پنجاب مائنز اینڈ منرلز بل 2025 اور دی شوگرکین ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ بل 2025ء  بھی ایوان میں پیش کردیاگیا۔پیپلز پارٹی کے رکن ممتاز علی چانگ کا کہنا تھا کہ ستھرا پنجاب جنوبی پنجاب میں ہونا چاہیئے تاکہ جنوبی پنجاب کے دلوں میں نفرت پیدا نہ ہو،  حکومتی رکن قدسیہ بتول کی تحصیل تاندلیانوالہ میں فٹ بال اسٹیڈیم تعمیر کرنے کی قرارداد منظور کر لی گئی، سارا احمد کی سپیکر پنجاب اسمبلی کو کامن ویلتھ پارلیمنٹرین آف دی ائیر مبارکباد کی قرارداد منظور،احمد اقبال چوہدری کی جانب سے آئین کے آرٹیکل 140 اے کو مضبوط بنانے کیلئے قرار داد  ٹوبہ ٹیک سنگھ میں نئی یونیورسٹی کے متعلق قرارداد پنجاب اسمبلی سے منظور، شازیہ عابد  سی سی ڈی کی کارروائیوں پر بھڑک اٹھیں، آئین کے تحت لوگوں کے بنیادی حقوق ہوتے ہیں لیکن افسوس کی بات ہے کہ ادھر کچھ اداروں کو بے بس کردیا ہے کبھی لوگوں کو اٹھاکر رحیم یار خان یا صادق آباد میں قتل کردیا جاتا ہے جس پر تعریفیں افسوسناک ہے، سی سی ڈی نے مجرم و ملزم کا فرق مٹا دیا ہے، آپ پولیس کا نظام بہتر کریں عدالتوں کا نظام بہتر کریں، راجہ شوکت عزیز کا کہنا تھا کہ وہ لوگ جو اغواء  ڈکیتیوں منشیات فروشوں میں متعدد مقدمات میں اشتہاری تھے ڈر سے کوئی ادارہ کام نہیں کرتا اسے سی سی ڈی کو بھجوایا جاتا ہے، پیپلزپارٹی کے رکن اسمبلی ممتاز علی چانگ  نے کہا کہ سی سی ڈی پنجاب میں امن و امان کیلیے کام کررہا  تو رحیم یار خان اور کچے کے علاقہ میں بھی انہیں بھیجا جائے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: بل حکومتی رکن رانا محمد ارشد نے پنجاب اسمبلی سے منظور نے ایوان میں پیش کیا اسمبلی میں پیش کیا کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی ا ف نے کہا کہ سی سی ڈی

پڑھیں:

آزاد جموں و کشمیر اسمبلی اسمبلی اب محض دکھاوا بن چکی ہے، سلمان اکرم راجہ

تحریکِ انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے پاس آزاد جموں و کشمیر اسمبلی میں حقیقی اپوزیشن بنانے کا کوئی منصوبہ نہیں، دونوں جماعتیں ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں۔

ان کا بیان اُس وقت سامنے آیا ہے جب آزاد کشمیر میں سیاسی ہلچل پیدا ہوگئی ہے، جولائی 2021 کے عام انتخابات میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر کامیاب پی ٹی آئی کے 10 ارکانِ اسمبلی نے گزشتہ روز اعلان کیا کہ وہ پیپلز پارٹی میں شامل ہو رہے ہیں۔

پیپلز پارٹی وزیراعظم کے عہدے کے لیے کوشاں ہے جبکہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے حکومت کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لانے پر اتفاق کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں۔

’دونوں میں گٹھ جوڑ ہے اور ان کی نیت اصل اپوزیشن بننے کی نہیں، یہ صرف باری باری اقتدار میں رہنا چاہتے ہیں۔‘

جمعیت علمائے اسلام (ف) قومی اسمبلی میں نئی اپوزیشن کی تشکیل میں پی ٹی آئی، پیپلز پارٹی یا ن لیگ میں سے کسی کی حمایت کرے گی؟ اس سوال کو جواب دیتے ہوئے سلمان اکرم راجہ کا مؤقف تھا کہ ماضی کو دیکھتے ہوئے انہیں نہیں لگتا کہ وہ آخر میں پی ٹی آئی کے ساتھ ہوں گے۔

مزید پڑھیں:

’چاہے وہ پیپلز پارٹی سے اتحاد کریں یا ن لیگ سے، ہمیں اس میں کوئی دلچسپی نہیں۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ ان کی رائے میں یہ اسمبلیاں محض ایک دکھاوا بن چکی ہیں۔ عوام کا ان پر اعتماد ختم ہو چکا ہے، اس لیے اب ان میں جو بھی اپوزیشن بنے، اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

دوسری جانب، پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے آج جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی، جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتِ حال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

مزید پڑھیں:

بلاول بھٹو کے ہمراہ نیئر بخاری، ہمایوں خان اور جمیل سومرو جبکہ جے یو آئی (ف) کی جانب سے مولانا اسعد محمود شریک ہوئے۔

تازہ سیاسی تبدیلیوں کے بعد پیپلز پارٹی کو اب 27 ارکان کی حمایت حاصل ہے، ن لیگ کے پاس 9، پی ٹی آئی کے 5 اور 2 علاقائی جماعتوں کے پاس ایک ایک نشست ہے۔

اس طرح آزاد جموں و کشمیراسمبلی میں وزیراعظم چوہدری انوارالحق کی سربراہی میں پی ٹی آئی کے منحرف گروپ کی تعداد کم ہو کر 10 ارکان رہ گئی ہے۔

مزید پڑھیں:

پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے وفاقی وزرا احسن اقبال اور رانا ثنااللہ کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ آزاد کشمیر کی موجودہ حکومت مسائل حل کرنے کے بجائے بحران پیدا کرنے کا باعث بن چکی ہے۔

’اب اس بات پر اتفاق رائے ہو گیا ہے کہ اس کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لائی جائے گی جس میں پیپلز پارٹی اور ن لیگ مل کر آگے بڑھیں گی۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آزاد جموں و کشمیر اسمبلی احسن اقبال پی ٹی آئی پیپلز پارٹی جیو ٹی وی رانا ثنااللہ سلمان اکرم راجہ عدم اعتماد قمر زمان کائرہ کیپٹل ٹاک مسلم لیگ ن منحرف گروپ

متعلقہ مضامین

  • آزاد کشمیر میں وزیراعظم کی تبدیلی پر نواز شریف نے ہی فیصلہ کرنا ہے، راجہ فاروق حیدر
  • پنجاب اسمبلی: وزرا کی غیر موجودگی پر حکومتی اراکین برہم
  • پنجاب اسمبلی میں حکومتی اراکین وزرا کی عدم موجودگی پر برس پڑے
  • پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی ذوالفقار علی کے گھر ڈاکوئوں نے صفایا کر دیا۔
  • وزیراعظم آزاد کشمیر کے خلاف آج تحریک عدم اعتماد جمع کرائے جانے کا امکان
  • وزیراعظم آزاد کشمیر کے خلاف آج تحریک عدم اعتماد جمع کروائے جانے کا امکان
  • آزاد جموں و کشمیر اسمبلی اسمبلی اب محض دکھاوا بن چکی ہے، سلمان اکرم راجہ
  • آزاد کشمیر: پی ٹی آئی فارورڈ بلاک کے 9 وزراء پیپلز پارٹی میں شامل
  • ’آزاد کشمیر حکومتی تبدیلی: پیپلز پارٹی کو 27 ارکان کی حمایت ملتے ہی وزیراعظم انوارالحق استعفیٰ دے دیں گے‘