کیلیفورنیا کی خاتون نے سالگرہ سے ایک دن قبل لاکھوں ڈالرز کی لاٹری جیت لی
اشاعت کی تاریخ: 13th, December 2025 GMT
کیلیفورنیا کی ایک خاتون نے اپنی سالگرہ سے ایک دن قبل لاٹری میں 10 لاکھ امریکی ڈالر جیت لیے۔
لاٹری حکام کے مطابق لیٹریس پریزنٹائن نے کیلیفورنیا لاٹری کا اسکریچ کارڈ خریدا تھا، جو وہ عموماً کامپٹن میں ایسٹ کامپٹن بولیوارڈ پر واقع ایک ڈونٹ شاپ سے خریدتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی شہری نے 5 لاکھ 64 ہزار 219 ڈالر کی لاٹری جیت لی، رقم سرمایہ کاری پر لگانے کا اعلان
ان کا معمول تھا کہ وہ روزانہ صبح 10 ڈالر کے 2 اسکریچ کارڈ لیتی تھیں اور سالگرہ سے ایک دن پہلے بھی انہوں نے یہی معمول دہرایا۔
خاتون کے مطابق دوسرے کارڈ پر نمبرز ملتے ہی انعامی رقم ظاہر ہوئی، جس پر انہیں اپنی آنکھوں پر یقین نہ آیا۔ انہوں نے بتایا کہ وہ کافی دیر تک ٹکٹ کو دیکھتی رہیں کیونکہ انہیں یہ سب ناقابل یقین محسوس ہورہا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: غلط بٹن دبانے پر خاتون نے لاکھوں ڈالر کی لاٹری جیت لی
لاٹری جیتنے والی خاتون کا کہنا ہے کہ وہ اس رقم سے پہلے اپنا قرض اتاریں گی، ایک گاڑی خریدیں گی اور گھر کے لیے ڈاؤن پیمنٹ ادا کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news امریکا خاتون سالگرہ قرضہ کیلیفورنیا لاٹری.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: امریکا خاتون سالگرہ کیلیفورنیا لاٹری لاٹری جیت
پڑھیں:
سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے ہوگیا
کراچی: پاکستان میں سونے کی قیمت میں اضافہ مسلسل دوسرے روز بھی جاری رہا، جس کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونا 4 ہزار 600 روپے مہنگا ہو گیا۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اضافے کے بعد 24 قیراط فی تولہ سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے مقرر کی گئی ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 3 ہزار 944 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 71 ہزار 944 روپے ہو گئی۔
دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی معمولی اضافہ دیکھا گیا۔ فی تولہ چاندی 7 روپے اضافے کے بعد 6 ہزار 403 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 6 روپے مہنگی ہو کر 5 ہزار 489 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ہوا تھا، جب فی تولہ سونا 4 ہزار 700 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 29 ہزار 236 روپے تک پہنچ گیا تھا، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 4 ہزار 29 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 68 ہزار روپے ہوگئی تھی۔
عالمی مارکیٹ میں بھی قیمتی دھاتوں کے نرخ بڑھنے کا رجحان برقرار ہے۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 46 ڈالر اضافے کے بعد 4 ہزار 114 ڈالر ریکارڈ کی گئی، جبکہ چاندی کی عالمی قیمت 0.07 ڈالر اضافے سے 59.24 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں اضافے، امریکی ڈالر کی نقل و حرکت، شرح سود اور جغرافیائی کشیدگی جیسے عوامل مقامی مارکیٹ پر بھی براہِ راست اثر انداز ہوتے ہیں، جس کے باعث پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھاؤ دیکھا جا رہا ہے۔