محسن نقوی ای سی او وزرائے داخلہ اجلاس میں شرکت کیلئے تہران پہنچ گئے
اشاعت کی تاریخ: 29th, October 2025 GMT
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیر داخلہ محسن نقوی ایک روزہ دورے پر تہران پہنچ گئے۔ ایرانی وزارت داخلہ کے ڈپٹی وزیر علی زینوند، ایران میں پاکستان کے سفیر محمد مدثر ٹیپو اور اعلی حکام نے وزیرداخلہ محسن نقوی کا استقبال کیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی تہران میں ای سی او وزرائے داخلہ کے اجلاس میں شرکت اور ایران کے اعلی حکام سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔ قبل ازیں وزیرداخلہ نے اسلام آباد پولیس کے وفات پانے والے ایس پی عدیل اکبر کی رہائش گاہ کامونکی جا کر ان کے والد، بھائی اور دیگر اہل خانہ سے ملاقات کی اور سوگوار خاندان سے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: محسن نقوی
پڑھیں:
وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار اور ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کی ملاقات
فائل فوٹووزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات کی ہے۔
ملاقات اشک آباد میں انٹرنیشنل کانفرنس آن پیس اینڈ ٹرسٹ کے موقع پر ہوئی۔
دونوں وزرائے خارجہ نے پاک ایران دوطرفہ تعاون اور خطے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، ملاقات میں پاک ایران تجارت، رابطہ کاری اور عوامی روابط بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے مشترکہ تعاون کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔