Jasarat News:
2025-10-29@15:48:38 GMT
اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی عدالت عظمیٰ کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے ہیں
اشاعت کی تاریخ: 29th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
سیف اللہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
سہیل آفریدی نے بانی سے ملاقات میں صرف منتیں ہی کرنی ہیں، گورنر خیبر پختونخوا
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات میں صرف منتیں ہی کرنی ہیں۔
ایک بیان میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ صوبائی کابینہ نہ ہونے کے باعث بہت سی اہم فائلیں اور کئی بڑے فیصلے رکے ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جب تک بانی چیئرمین سے ملاقات نہیں ہوجاتی، پی ٹی آئی کے بڑوں کو مشاورت سے چھوٹی کابینہ تشکیل دینی چاہیے۔
گورنر خیبر پختونخوا نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ صاحب نے بانی سے ملاقات کرکے صرف منتیں کرنی ہیں، وزیراعلیٰ کو وزیراعظم کے اجلاس میں شرکت کرنی چاہیے تھی، ایسے فورمز کو خالی نہیں چھوڑنا چاہیے۔