قومی اسمبلی سے مسلسل غیر حاضری پر شیخ وقاص اکرم کی نشست خطرے میں
اشاعت کی تاریخ: 5th, August 2025 GMT
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی اسمبلی سے مسلسل غیر حاضری پر پاکستان تحریک انصاف کے رکن شیخ وقاص اکرم کی نشست خطرے میں پڑگئی ہے۔
قومی اسمبلی اجلاس میں اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے چھٹی کی درخواست دیے بغیر ، غیرحاضری پر شیخ وقاص اکرم کو وارننگ دی اور رکنیت ختم کرنے کا اشارہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ شیخ وقاص 40 دن سے غیر حاضر ہیں، اسپیکر غیر حاضری کو نوٹس میں لاکر نشست کو خالی قرار دےسکتا ہے۔
اس پر پی ٹی آئی کے ملک عامر ڈوگر نے کہا ہر سطح پر ہمیں بلاک کیا جارہا ہے ایک مثال دے دیں کہ کسی کو چھٹی پر اسمبلی کی نشست سے محروم کیا گیا، شیخ وقاص اسپیکر کے دفتر میں چھٹی کی درخواست بھیجتے رہے۔اس پر اسپیکر قومی اسمبلی نے جواب دیاکہ پچھلی اسمبلی میں محمد میاں سومرو غیر حاضری پر نشست سے محروم ہوئے۔
کراچی: پی ٹی آئی کارکنوں پر پولیس کا کریک ڈاؤن، متعدد گرفتار، مختلف علاقے میدان جنگ بن گئے
اسپیکر قومی اسمبلی کے آگاہ کرنے کے بعد مسلم لیگ (ن) کی ایم این اے نوشین افتخار نے شیخ وقاص اکرم کی رکنیت ختم کرنے کی تحریک پیش کی۔ ڈپٹی اسپیکر نے شیخ وقاص اکرم کی رکنیت ختم کرنے کی تحریک پر رولز کے مطابق کارروائی کی ہدایت کردی۔
جیو نیوز کے مطابق تحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہے کہ میں نے ہر بار چھٹی کی درخواست اسپیکر آفس کو دی ہے، اسپیکر کسٹوڈین آف دی ہاؤس ہیں، چیزیں ان کے پاس پڑی ہیں، بتائیں درخواستیں کہاں ہیں؟
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: شیخ وقاص اکرم کی قومی اسمبلی
پڑھیں:
گورنر کی اسپیکر سندھ اسمبلی کے خلاف درخواست پر سماعت کرنیوالا بینچ ٹوٹ گیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251104-08-4
اسلام آباد (صباح نیوز) عدالت عظمیٰ پاکستان کے آئینی بینچ نے گورنر ہائوس میں اسپیکر سندھ اسمبلی کی بطور قائمقام گورنر سندھ مکمل رسائی سے متعلق کیس میںمدعا علیہ کونوٹس جاری کردیا ۔