پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما و سینیئر وکیل سلمان اکرم راجا نے اعلان کیا ہے کہ وہ اڈیالہ جیل کے لیے روانہ ہو رہے ہیں، ابھی احتجاج کا آخری دن نہیں بلکہ آغاز ہے، گرفتاریوں، مارپیٹ، چھاپے، سب کا جائزہ لے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی رہنما شیخ وقاص کی قومی اسمبلی کی سیٹ خطرے میں، مگر کیوں؟

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جب ان سے پوچھا گیا کہ اس وقت پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت احتجاج کی قیادت کہاں سے کر رہی ہے، تو سلمان اکرم راجہ نے بتایا کہ ارکانِ اسمبلی اپنے اپنے حلقوں میں موجود ہیں، ابھی گھروں سے نکلیں گے، کیونکہ پارلیمانی سیشن جاری تھا۔

????ابھی دن چل رہا ہے، یہ کوئی آخری دن نہیں، ہمارے لوگ گرفتار ہورہے ہیں، گھر توڑے جارہے ہیں، سلمان اکرم راجہ pic.

twitter.com/1YBw2PqBbc

— Mehwish Qamas Khan (@MehwishQamas) August 5, 2025

انہوں نے کہا کہ یہ احتجاج کا آخری دن نہیں بلکہ آغاز ہے۔ پارٹی کی حکمتِ عملی طے شدہ ہے اور تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ ان کے مطابق ملک بھر سے گرفتاریوں، مارپیٹ، اور کارکنوں کے گھروں پر چھاپوں کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: احتجاجی تحریک: پی ٹی آئی اسلام آباد نے اپنی حکمت عملی کا اعلان کردیا

انہوں نے الزام عائد کیا کہ ریحانہ ڈار کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ لاہور سے 2  ایم پی ایز کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔ اس تمام صورتحال کے باوجود، پارٹی قیادت بھرپور احتجاج کی تیاری کر رہی ہے۔

ایک صحافی نے جب پوچھا کہ اڈیالہ جیل جانے والے راستے بند ہیں تو وہ کیسے پہنچیں گے، تو سلمان اکرم راجا نے دوٹوک جواب میں کہا کہ اڑ کے تو نہیں جائیں گے، جیسے جاتے ہیں جائیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news احتجاج اڈیالہ جیل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجا

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اڈیالہ جیل پی ٹی ا ئی سلمان اکرم راجا سلمان اکرم راجا

پڑھیں:

قومی کانفرنس: یکجہتی کی ضرورت‘ خواجہ سلمان‘ ملکی حفاظت سب کی ذمہ داری: خبیر آزاد

لاہور (خصوصی نامہ نگار) مجلس علماء پاکستان کے زیراہتمام  مقامی ہوٹل لاہور میں قومی استحکام پاکستان کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں جشن آزادی اور معرکہ حق آپریشن بنیان مرصوص میں پاکستان کی عظیم فتح پر خوشی اور اپنی بہادر مسلح افواج کی قربانیوں اور شہداء پاکستان کو سلام و خراج تحسین پیش کیا گیا۔ کانفرنس کی میزبانی و قیادت چیئرمین مرکزی رؤیت ہلال کمیٹی پاکستان /خطیب وامام بادشاہی مسجد مولانا سید محمد عبدالخبیرآزاد نے کی۔ جبکہ کانفرنس کے مہمانان خصوصی جن میں صوبائی وزیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق، صوبائی وزیر انسانی حقوق پنجاب سردار رمیش سنگھ اروڑہ تھے۔ مہمانان گرامی میں سیکرٹری و چیف ایڈمنسٹریٹر مذہبی امور اوقاف پنجاب ڈاکٹر سید طاہر رضا بخاری، سیکرٹری انسانی حقوق پنجاب فرید احمد تارڑ، معروف سینئرصحافی تجزیہ نگار مجیب الرحمن شامی تھے۔ کانفرنس میں تمام مکاتب فکر کے جید علماء کرام و مشائخ عظام اور دیگر مذاہب عالم کے رہنماء جن میں بشپ ندیم کامران، علامہ زبیر احمد ظہیر، علامہ سبطین اکبر، مفتی محمد رمضان سیالوی، حافظ اسد عبید، مفتی فتح محمد راشدی، علامہ عبدالوہاب روپڑی، قاضی عبدالغفار قادری، حافظ سید کاظم رضا نقوی، مفتی سید عاشق حسین شاہ، مولانا احسان اللہ تبسم، علامہ نعیم بادشاہ، علامہ شکیل الرحمن ناصر، پنڈت بھگت لعل کھوکھر، پنڈت راون جی و دیگر حضرات بڑی کثیرتعداد میں شریک تھے۔ خواجہ سلمان رفیق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزادی اللہ تعالیٰ کی نعمت عظمیٰ ہے جس پر ہم اللہ تعالیٰ کا شکر ادا رکرتے ہیں۔ وطن عزیز پاکستان کو اتحاد و وحدت، مذہبی ہم آہنگی، رواداری، امن، اخوت محبت، بھائی چارہ، استحکام اور قومی یکجہتی کی اشد ضرورت ہے۔ مولانا سید محمد عبدالخبیرآزاد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وطن عزیز پاکستان اللہ تعالیٰ کے حکم سے اسلام اور کلمہ طیبہ کی بنیاد پر حاصل کیا گیا جو لاکھوں انسانوں کی قربانیوں کے بعد معرض وجود میں آیا۔ پاکستان کی سلامتی، ترقی وخوشحالی اور حفاظت کیلئے من حیث القوم ہم سب کی ذمہ دار ی ہے۔ سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی سلامتی و تحفظ کیلئے ہم سب ایک ہیں۔ انڈین حکومت ہمیشہ اقلیتوں کو نقصان پہنچانے اور پاکستان کے خلاف سازشوں میں ملوث رہتی ہے۔ ڈاکٹر سید طاہر رضا بخاری و دیگرمقررین نے بھی خطاب کیا۔ آخر میں تمام مکاتب فکر کے جید علماء  کرام اور دیگر مذاہب عالم کے راہنماؤں نے ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کراظہار یکجہتی کیا اور پاکستان زندہ باد، پاک فوج پائندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے۔ کانفرنس کے اختتام پر عالم اسلام کے اتحاد، حرمین شریفین کے تحفظ، ملکی سلامتی ترقی و خوشحالی، استحکام پاکستان، مقبوضہ کشمیر اور غزہ و فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

متعلقہ مضامین

  • پی ٹی آئی احتجاج ،حکومت متحرک ،چھاپے ، پنجاب اسمبلی میں ڈپٹی اپوزیشن لیڈر گرفتار
  • پی ٹی آئی رہنماؤں کے گھروں پر چھاپے، پکڑ دھکڑ،300 سے زائد کارکن گرفتار
  • قومی کانفرنس: یکجہتی کی ضرورت‘ خواجہ سلمان‘ ملکی حفاظت سب کی ذمہ داری: خبیر آزاد
  • چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اجلاس،ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ
  • ماہ صفر المظفر کے متعلق پائے جانے والے چند توہمات کی حقیقت
  • عوام کے لیے خوشخبری ، بجلی کی قیمت کم کردی گئی
  • ورلڈکپ کو مد نظر رکھ کر کھیل رہے ہیں: سلمان علی آغا
  • 5 اگست احتجاج؛ پی ٹی آئی رہنماؤں کے گھروں پر چھاپے، پکڑ دھکڑ شروع
  • اگر آپ اپنے بچوں کو یہاں لانے کے لیے تیار نہیں  تو لوگوں کے بچوں کو پاکستان کی سیاسی آگ کا ایندھن نہ بنائیں، سلمان غنی