اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 اگست 2025ء ) قومی اسمبلی اجلاس سے مسلسل 40 روز تک غیر حاضری پر پی ٹی آئی کے ایم این اے شیخ وقاص اکرم کی رکنیت ختم کرنے کی تحریک پیش کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران سپیکرقومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے رولنگ دی کہ شیخ وقاص اکرم 40 روزسے مسلسل ایوان سے غیرحاضرہیں، اگرکوئی رکن چالیس دن تک غیرحاضررہے تو اس کے خلاف کوئی بھی رکن قومی اسمبلی نشست خالی قراردینے کی تحریک لاسکتا ہے اور وہ تحریک منظور ہونے کی صورت میں غیر حاضر رکن کی نشست خالی قراردے دی جائے گی، بطور سپیکر ایوان کو آئین اور قواعد سے آگاہ کر رہا ہوں، قواعد و ضوابط ملک عامر ڈوگر کو دی جائیں۔

اس پر تحتیک انصاف کے رکن ملک عامر ڈوگر نے کہا کہ ’یہ رول جو آپ نے پڑھا ہے بتا دیں آج تک کس نے قواعد پر عمل کیا ہے؟ ہمارے اراکین یہاں پارلیمنٹ ہاؤس سے گرفتار کیے گئے، یہاں جو ظلم ہو رہا ہے ہمارے اراکین کو جیلوں میں ڈالا جا رہا ہے‘، سپیکر قومی اسمبلی نے جواب دیا کہ ’ہم نے پروڈکشن آرڈر جاری کیے ہیں‘، جس پر ملک عامر ڈوگر نے کہا کہ ’یہ ہمارا حق ہے‘، ایاز صادق نے سوال کیا کہ ’یہ حق 2018ء سے 2022ء تک کہاں تھا؟‘، پی ٹی آئی رکن نے کہا کہ ’یہی ماحول رہنا ہے تو پارلیمان کو تالا لگا دیں‘۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ سپیکر کی رولنگ کے بعد صدر ینگ پارلیمنٹیرینز فارم و رکن قومی اسمبلی سیدہ نوشین افتخار کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف رکن قومی اسمبلی شیخ وقاص اکرم کی قومی اسمبلی کے اجلاسوں سے متواتر 40 دن بغیر درخواست دیئے غیر حاضری پر اسلامی جمہوریہ پاکستان کے آئین کے آرٹیکل نمبر 64 کی شک نمبر 2 کے تحت تحریک پیش کی جس میں شیخ وقاص اکرم کی رکنیت ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے شیخ وقاص اکرم کی قومی اسمبلی

پڑھیں:

قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کو شام 5 بجے طلب، 32 نکاتی ایجنڈا جاری

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اجلاس کا 32 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا، جس میں اسلام آباد میں زیر زمین پانی کی کمی پر توجہ دلاؤ نوٹس جب کہ پاکستان شہریت ایکٹ 1951ء میں ترمیم کا بل پیش ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ قومی اسمبلی کا اجلاس کل شام 5 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں شروع ہوگا۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اجلاس کا 32 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا، جس میں اسلام آباد میں زیر زمین پانی کی کمی پر توجہ دلاؤ نوٹس جب کہ پاکستان شہریت ایکٹ 1951ء میں ترمیم کا بل پیش ہوگا۔ اسی طرح موٹر وہیکلز انڈسٹری ڈویلپمنٹ بل بھی اجلاس کا حصہ ہے، سی ڈی اے ترمیمی آرڈیننس 2025ء، نیشنل ایگری ٹریڈ اینڈ فوڈ سیفٹی اتھارٹی آرڈیننس ایوان میں پیش ہوں گے، کرمنل لاء ترمیمی بل 2024ء پر قائمہ کمیٹی کی رپورٹ پیش کی جائے گی۔

آسان کاروبار بل 2025ء پر قائمہ کمیٹی کی رپورٹ ایوان میں پیش ہوگی، نیشنل سکول آف پبلک پالیسی بل میں ترمیمی اور سول سرونٹس ایکٹ میں ترمیمی رپورٹس بھی ایجنڈے کا حصہ ہیں، سوسائٹیز رجسٹریشن ایکٹ 1860ء میں ترمیم، پاکستان پینل کوڈ اور ضابطہ فوجداری میں ترمیمی بل پیش کیا جائے گا۔ اجلاس میں وہسل بلوور پروٹیکشن کمیشن بل 2025ء، پاکستان لینڈ پورٹ اتھارٹی بل 2025ء ایوان میں پیش کیے جائیں گے، سینیٹ سے منظور نہ ہونے والا پاکستان کوسٹ گارڈز ترمیمی بل مشترکہ اجلاس کو بھیجا جائے گا۔

خواتین کے حقوق کمیشن کی سالانہ رپورٹ اور بچوں کے حقوق سے متعلق سالانہ رپورٹ بھی ایوان میں پیش کی جائے گی۔ دوسری جانب ساتویں این ایف سی ایوارڈ کی مانیٹرنگ رپورٹ، اسلامی نظریاتی کونسل کی سالانہ رپورٹ اور انسانی حقوق، خزانہ اور اطلاعات کمیٹیوں کے میعاد کی رپورٹس پیش ہوں گی۔ علاوہ ازیں صدر پاکستان کے پارلیمنٹ سے خطاب پر اظہار تشکر کی تحریک پر بحث جاری رکھی جائے گی اور موٹروے پر اشیائے خورد و نوش کی زائد قیمتوں پر توجہ دلاؤ نوٹس بھی زیر غور آئے گا۔

متعلقہ مضامین

  • پی ٹی آئی رہنما شیخ وقاص کی قومی اسمبلی کی سیٹ خطرے میں، مگر کیوں؟
  • شیخ وقاص 40دن سے مسلسل غیرحاضر ، نشست کو خالی قرار دیا جا سکتا ہے:سپیکر قومی اسمبلی
  • شیخ وقاص اکرم 40دن سے مسلسل بغیرچھٹی لئے غیرحاضر ہیں، نشست کو خالی قرار دیا جا سکتا ہے؛سپیکر سردار ایاز صادق
  • سیکیورٹی کے سخت انتظامات، پی ٹی آئی کا احتجاج
  • قومی اسمبلی کا ہنگامہ خیز اجلاس آج ہوگا، پی ٹی آئی کا احتجاج متوقع
  • تحریک انصاف نے اسلام آباد جلسہ منسوخ کر کے احتجاجی حکمت عملی تبدیل کر دی
  • قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام 5 بجے طلب‘ 32نکاتی ایجنڈا جاری
  • قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کو شام 5 بجے طلب، 32 نکاتی ایجنڈا جاری
  • سپیکر قومی اسمبلی کی ایرانی صدر سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق