ویب ڈیسک: سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہاکہ شیخ وقاص اکرم 40دن سے مسلسل بغیرچھٹی لئے غیرحاضر ہیں،آرٹیکل 64کے تحت سپیکر غیرحاضری کو نوٹس میں لا کر نشست کو خالی قرار دے سکتا ہے ،شیخ وقاص اکرم رول 40کے تحت مسلسل چالیس دن سے بغیر اطلاع کے غیرحاضر ہیں۔

 پی ٹی آئی رہنما عامر ڈوگر نے کہاکہ ایک مثال دے دیں کہ کسی کو چھٹی پر اسمبلی کی نشست سے محروم کیا گیا، عمر ایوب کو صرف اس لئے سزا دی کہ وہ بانی پی ٹی آئی کا سپاہی ہے،زرتاج گل عزت کے ساتھ آواز اٹھاتی تھی انہیں بھی دس سال کی سزا دی گئی،آپ کے دور میں 10ارکان اسمبلی کو سزائیں دی گئیں،ہر سطح پر ہمیں بلاک کیا جارہا ہے اگر یہ بات ہے تو اسمبلیوں کو تالا لگا دیا جائے۔

ٹی ٹونٹی سیریز ؛پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی ڈبلن میں بھرپور پریکٹس

 سپیکر قومی اسمبلی نے کہاکہ پچھلی اسمبلی میں محمد میاں سومرو غیرحاضری پر نشست سے محروم ہوئے،عامر ڈوگر نے کہاکہ شیخ وقاص اکرم آپ کے دفتر میں چھٹی کی درخواست بھیجتے رہے۔

 وفاقی وزیر طارق فضل چودھری عامر ڈوگر کو جواب کیلئے کھڑے ہو گئے،طارق فضل چودھری نے کہاکہ اس ایوان کی توقیر بڑھانے میں اپوزیشن کا بھی اتنا ہی کردار ہے جتنا حکومت کا ہے۔
 
 

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: نے کہاکہ

پڑھیں:

دبئی: پاکستان ٹیم کے منیجر کی زخمی سری لنکن امپائر کی اسپتال میں عیادت

پاکستان کرکٹ ٹیم کے منیجر نوید اکرم چیمہ نے ایشیا کپ میں پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان ہوئے میچ میں بال لگنے سے زخمی ہونے والے سری لنکن امپائر روچیرا پلیاگُروگے کی اسپتال میں عیادت کی۔

ذرائع کے مطابق نوید اکرم چیمہ نے چیئر مین پی سی بی اور صدر اے سی سی محسن نقوی اور ٹیم کی جانب سے سری لنکن امپائر کو گلدستہ پیش کیا اور ان کی خیریت دریافت کی۔

ٹیم منیجر نے سری لنکن آفیشل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور جلد صحتیابی کی دعا کی۔

اس موقع پر امپائر روچیرا پلیاگُروگے کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم اور عوام سے ہمیشہ پیار ملا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ’دل کا خانہ خالی ہوگیا‘، اداکار ارباز خان کی خوشبو سے طلاق کی تصدیق
  • دبئی: پاکستان ٹیم کے منیجر کی زخمی سری لنکن امپائر کی اسپتال میں عیادت
  • سپیکر قومی اسمبلی کا حریت رہنما پروفیسر عبدالغنی بھٹ کے انتقال پر اظہار تعزیت
  • پاکستان امت مسلمہ کی واحد امید ہے، اسپیکر قومی اسمبلی
  • تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ریاض فتیانہ نے شہبازشریف حکومت کی خارجہ پالیسی کی تعریف کردی
  • مالدیپ کے سپیکر کی سربراہی میں وفد کی ایاز صادق سے ملاقات
  • سپیکرقومی اسمبلی سے مالدیپ کی عوامی مجلس کے سپیکر کی ملاقات، دوطرفہ پارلیمانی تعلقات سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال
  • پی ٹی آئی کا قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ کمیٹیوں سے مستعفی ہونے کا فیصلہ
  • پنجاب اسمبلی: سکولوں میں موبائل فونز پر پابندی، فلسطینیوں سے یکہجہتی سمیت 7 قراردادیں منظور
  • کیا قومی اسمبلی مالی سال سے ہٹ کر ٹیکس سے متعلق بل پاس کر سکتی ہے: سپریم کورٹ