اپوزیشن اراکینِ اسمبلی کو انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنایا جا رہا ہے،عامرڈوگر
اشاعت کی تاریخ: 5th, August 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) قومی اسمبلی کے اجلاس میں چیف وہیپ ملک عامر ڈوگر نے حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن کے اراکینِ اسمبلی کو انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ “آپ نے ہمارے اراکین کو دس دس سال کی سزائیں دے دیں، اور اب ایوان سے نکال رہے ہیں۔”
ملک عامر ڈوگر نے اسپیکر قومی اسمبلی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا:
“اگر سب کو باہر پھینک دیا تو یہ ایوان کس کام کا؟ دس اراکین کو ایوان سے اٹھا دیا گیا لیکن آپ نے کوئی ایکشن نہیں لیا۔”
انہوں نے انکشاف کیا کہ شیخ وقاص اکرم کی درخواستیں اسپیکر کے دفتر میں موجود ہیں، مگر انہیں نظرانداز کیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ منتخب اراکینِ اسمبلی کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
عامر ڈوگر نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جرات کا ذکر کرتے ہوئے کہا:
“عمران خان جھکا نہیں، اسی لیے جیل میں ہے۔ اگر وہ جھک جاتے تو آج اس ایوان میں ہوتے۔”
اپنے خطاب کے اختتام پر انہوں نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا:
“اگر یہی سب کچھ کرنا ہے تو پھر ایوان کو تالہ لگا دیں۔”
ان کا یہ خطاب ایوان میں ایک نئی سیاسی گرما گرمی کا پیش خیمہ بن گیا ہے۔
Post Views: 11.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کرتے ہوئے کہا اسمبلی کو جا رہا ہے
پڑھیں:
یوم استحصال کشمیر پر اظہاریکجہتی کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئی
قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ یہ ایوان کشمیری بہن بھائیوں سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔ یہ ایوان واضح کرتا ہے کہ کشمیر پاکستان کی خارجہ پالیسی کا سرفہرست ایجنڈا ہے۔ بھارت نے طاقت کے زور پر کشمیر کی آئینی حیثیت ختم کی۔ بھارت کشمیریوں کی تحریک آزادی کو دبانے میں ناکام رہا۔ یہ ایوان مسئلہ کشمیر کو اقوام عالم کا سب سے پرانا اور حل طلب مسئلہ سمجھتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ یوم استحصال کشمیر پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئی۔ قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن حنا پرویز بٹ کی جانب سے جمع کروائی گئی۔ قرار داد کے متن میں کہا گیا کہ یہ ایوان کشمیری بہن بھائیوں سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔ یہ ایوان واضح کرتا ہے کہ کشمیر پاکستان کی خارجہ پالیسی کا سرفہرست ایجنڈا ہے۔ بھارت نے طاقت کے زور پر کشمیر کی آئینی حیثیت ختم کی۔ بھارت کشمیریوں کی تحریک آزادی کو دبانے میں ناکام رہا۔ یہ ایوان مسئلہ کشمیر کو اقوام عالم کا سب سے پرانا اور حل طلب مسئلہ سمجھتا ہے۔ یہ ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر خطے میں امن ممکن نہیں۔ یہ ایوان کشمیری عوام کی ہر سطح پر حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔