عدالتیں کرپشن کا حصہ، کونسا جج کرپٹ اچھی طرح جانتا ہوں: جسٹس محسن اختر کیانی
اشاعت کی تاریخ: 5th, August 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے عدالتی حکم پر عملدرآمد کیس میں ریمارکس دیے ہیں کہ عدالتیں کرپشن کا حصہ ہیں، ہمارا کونسا جج کرپٹ ہے، اچھے طریقے سے جانتا ہوں۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد میں زمین کے لین دین سے متعلق عدالتی فیصلے پر عملدرآمد نہ ہونے پر جسٹس محسن اختر کیانی سٹیٹ کونسل اور ضلعی انتظامیہ پر برہم ہو گئے، ریمارکس دیے کہ مجھے سب پتہ ہے کہ اداروں میں پیسے کیسے بٹورے جاتے ہیں، ہمارا کونسا جج کرپٹ ہے میں اچھے طریقے سے جانتا ہوں، ان کا بس نہیں چلتا، نہیں تو یہ رشوت کو قانونی طور پر لاگو کر دیں۔
تحریک انصاف کی احتجاج کی کال ؛سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی گھر پر پولیس کی کارروائی پر کھل کر بول پڑے
جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عدالتیں بھی کرپشن کا حصہ ہیں، تین مرتبہ عدالتی ہدایات کے باوجود ادائیگی کیوں نہیں کی گئی، ڈپٹی کمشنر اور چیف کمشنر عملدرآمد کیوں نہیں کروا رہے، ڈپٹی کمشنر اس نظام کا حصہ ہے اور سارا دن جو کچھ ہوتا ہے مجھے پتہ ہے۔
فاضل جج نے مزید کہا کہ میں چیف کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کو عدالت بلا کر 2 منٹ میں قانون سکھا دوں گا، اگر اگلی سماعت پر میرے آرڈر پر عملدرآمد نہیں ہوتا تو ڈپٹی کمشنر اور چیف کمشنر عدالت پیش ہوں۔
عدالت نے اپنے حکم پر عمل درآمد کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت پیر تک ملتوی کردی۔
شہناز گل ہسپتال میں داخل ، کرن ویر مہرا کی مداحوں سے جذباتی اپیل
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: جسٹس محسن اختر کیانی ڈپٹی کمشنر کا حصہ
پڑھیں:
ایف آئی اے کی شہید بےنظیرآباد سرکل میں کارروائی، کرپشن میں ملوث موٹروے پولیس اہلکار گرفتار
کراچی:وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) نے شہید بینظیر آباد سرکل میں کارروائی کے دوران کرپشن میں ملوث موٹر وے پولیس کے اہلکار کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق کمپوزٹ سرکل شہید بینظیر آباد نےکارروائی کے دوران کرپشن اور بدعنوانی میں ملوث موٹروے پولیس کو اہلکار گرفتارکرلیا، ملزم کو ضمانت قبل ازگرفتاری منسوخ ہونے پر گرفتار کیا گیا۔
اسپیشل جج اینٹی کرپشن سینٹرل حیدر آباد کی جانب سے ملزم کی ضمانت قبل از گرفتاری منسوخ کی گئی۔
ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ ملزم اعزاز اکبر موٹروے پولیس میں بطور اسسٹنٹ پیٹرولنگ افسر تعینات تھا۔
انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزم جعل سازی، فراڈ اور کرپشن کرتے ہوئے شہریوں کو جعلی چالان ٹکٹس جاری کرتا تھا، ملزم کا 14روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیاگیا اور اس حوالے سےمزید تفتیش جاری ہے۔