الیکشن کمیشن نے شبلی فراز و عمر ایوب سمیت 9 ارکانِ پارلیمنٹ کو نا اہل قرار دیدیا
اشاعت کی تاریخ: 5th, August 2025 GMT
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 اگست 2025ء ) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی رہنماؤں سینیٹر شبلی فراز اور عمر ایوب کو نا اہل کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے سینیٹ کے اپوزیشن لیڈر سینیٹر شبلی فراز اور قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی عمر ایوب سمیت 9 ارکانِ پارلیمنٹ کو نا اہل قرار دے دیا گیا، الیکشن کمیشن نے سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈرز سمیت پی ٹی آئی کے سزا پانے والے ارکانِ قومی و صوبائی اسمبلی کو نااہل قرار دیا ہے، جن ارکان پارلیمنٹ کو ناہل قرار دیا گیا ان میں عمر ایوب، شبلی فراز، صاحبزادہ حامد رضا، زرتاج گل، جنید افضل ساہی، رائے حسن نواز، رائے مرتضی اقبال شامل ہیں، اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا جن ان اراکین کی سیٹیں خالی قرار دے دی گئیں۔
(جاری ہے)
یاد رہے کہ چند روز قبل فیصل آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے آئی ایس آئی آفس حملہ کیس میں مجموعی طور پر 185 میں سے 108 ملزمان کو سزا سنائی، جس کے تحت اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب، قائد حزب اختلاف سینیٹ شبلی فراز اور پی ٹی آئی پارلیمانی لیڈر زرتاج گل کو نو مئی کے مقدمہ میں 10 سال قید کی سزا سنائی گئی، عدالت نے رکن قومی اسمبلی ایم این اے صاحبزادہ حامد رضا کو بھی 10سال قید کی سزا سنائی۔ اس کے علاوہ فیصل آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت کی جانب سے ایم پی اے جنید افضل ساہی کو 3 سال قید کی سزا سنائی گئی، عدالت نے چیچہ وطنی سے ایم این اے رائے حسن نواز اور ایم پی اے رائے مرتضی اقبال کو بھی سزائیں سنائیں جب کہ فواد چوہدری، زین قریشی اور خیال کاسترو کو ان مقدمات سے بری کردیا گیا اورعدالت نے قرار دیا کہ تینوں رہنماؤں کے خلاف شواہد ناکافی تھے جس کی وجہ سے انہیں شک کا فائدہ دیا گیا۔.
ذریعہ
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے الیکشن کمیشن قومی اسمبلی شبلی فراز عمر ایوب عدالت نے دیا گیا
پڑھیں:
خیبر پی کے میں بلدیاتی انتخابات 2 مراحل میں ہونے کا امکان
پشاور (بیورو رپورٹ) الیکشن کمشن نے خیبر پی کے میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کروانے پر کام شروع کر دیا۔ صوبے میں بلدیاتی انتخابات 2 مراحل میں ہونے کا امکان ہے۔ الیکشن کمشن نے 23 اضلاع میں حلقہ بندیاں مکمل کر لیں جبکہ مزید اضلاع میں حلقہ بندیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ الیکشن کمشن جلد خیبر پی کے حکومت سے انتخابات کی حتمی تاریخ مانگے گا۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمشن رواں ماہ کے آخر میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کرانے کا حتمی فیصلہ کرے گا۔ بلدیاتی اداروں کی مدت مارچ اور جون 2026ء میں مکمل ہو چکی ہے۔ الیکشن کمشن نے 23 اضلاع میں الیکشنز کرانے کے لیے تیار ہے۔ چیف سیکرٹری کے پی کے 28 جولائی تک الیکشن کمشن کو آگاہ کریں گے۔