کراچی میں آج بھی بارش کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 29th, June 2025 GMT
کراچی میں آج بھی بارش کا امکان ہے۔ شہر کے مختلف علاقوں میں ہفتے کی شام موسلا دھار بارش ہوئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ بارش سرجانی ٹاؤن میں 58.2 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔
بارش کے باعث سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا، جبکہ کئی جگہوں سڑکوں کے گڑھوں میں گاڑیاں اور موٹر سائیکلز پھنس گئیں۔
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور پانی کی نکاسی کا معائنہ کیا۔
ناگن چورنگی، قیوم آباد اور ملیر جعفرطیار میں پانی کی نکاسی کیلئے سکشن پمپس پہنچادیئے گئے۔
نارتھ کراچی شادمان نالے سے پانی کی نکاسی ہوگئی، ملیر ہالٹ پر بارش کا پانی جمع ہے۔
دوسری جانب بارش کے باعث کئی پروازیں متاثر ہوئیں جبکہ ایک پرواز منسوخ ہوگئی۔
علاوہ ازیں محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آج اسلام آباد، پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا بلوچستان کے بعض علاقوں اور کشمیر میں بھی بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں سب سے زیادہ بارش اٹک میں 102 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔
Post Views: 2.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: بارش کا
پڑھیں:
اسلام آباد، پنجاب اور بالائی خیبرپختونخوا میں آج بارش متوقع
فائل فوٹواسلام آباد، پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں آج کہیں کہیں بارش کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں پر اثر انداز ہورہی ہیں۔ 17 اگست سے ان کی شدت میں اضا فے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 14 سے 17 اگست کے دوران اسلام آباد، بالائی پنجاب، خیبر پختونخوا ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔
17 اگست سے خلیج بنگال سے مر طوب ہواؤں کی شدت میں اضافے کی توقع ہے جبکہ 18 سے 21 اگست کے دوران ملک بھر میں شدید بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شدید بارشوں سے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔