وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ—فائل فوٹو

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی کی تمام سڑکوں کی مرمت اور تعمیر نو کا حکم دے دیا۔

کراچی میں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرِ صدارت شہر کی اندرونی سڑکوں کی تعمیر سے متعلق اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبائی وزراء اور میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے شرکت کی۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کراچی میں حالیہ بارشوں سے اندرونی سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں، کے ایم سی اور ٹاؤنز محکمۂ بلدیات کی نگرانی میں اسکیمیں تیار کریں، کراچی کی تمام سڑکوں کی مرمت یا تعمیرِ نو کی جائے۔

یہ بھی پڑھیے میئر کراچی رات بھر جاگتے ہیں تاکہ ہم سکون سے سو سکیں، مراد شاہ

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ سڑکوں کے ساتھ نکاسیٔ آب کا نظام بھی بنایا جائے، نکاسیٔ آب کا نظام ہو گا تو بارشوں کا پانی نکل جائے گا اور سڑکیں خراب نہیں ہوں گی۔

اس موقع پر میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے بتایا کہ کے ایم سی کی ٹوٹی پھوٹی سڑکوں کا سروے کیا جا رہا ہے۔

وزیرِ بلدیات سندھ نے بتایا کہ ٹاؤنز کو اپنی سڑکوں کا سروے کرنے کی ہدایت دی ہے۔

وزیر اعلیٰ سندھ کو اجلاس میں بریفنگ میں بتایا گیا کہ سڑکوں کا سروے تیزی سے جاری ہے، جیسے ہی سروے مکمل ہو گا، اسکیمیں بنا کر منظوری لی جائے گی۔

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ہدایت کی کہ کراچی میں صفائی کے کام کو مزید بہتر بنایا جائے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: سندھ مراد علی شاہ وزیر اعلی سڑکوں کی

پڑھیں:

جامعہ پشاور: طلبہ دھرنا کامیاب، تمام مطالبات منظور، ناظم اعلیٰ اسلامی جمعیت کی مبارکباد

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

لاہور:۔ ناظمِ اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان، حسن بلال ہاشمی نے کہا ہے کہ جامعہ پشاور میں طلبہ کے حقوق کے لیے ہونے والا دھرنا تاریخی کامیابی ہے۔ فیسوں میں کمی، طلبہ سہولیات کی فراہمی اور دیگر مطالبات کی منظوری اس بات کا ثبوت ہے کہ جب طلبہ متحد ہو کر اپنی جائز آواز بلند کرتے ہیں تو کوئی طاقت ان کے حقوق کو دبانے میں کامیاب نہیں ہو سکتی۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی دراصل اسلامی جمعیت طلبہ کی اس مسلسل جدوجہد کا نتیجہ ہے جو وہ دہائیوں سے تعلیمی اداروں میں کر رہی ہے۔ جمعیت نے ہمیشہ طلبہ کو ظلم و زیادتی کے خلاف کھڑا ہونا سکھایا اور ان کے جائز مسائل کو علمی، جمہوری اور پرامن جدوجہد کے ذریعے حل کروایا۔

ناظمِ اعلیٰ نے مزید کہا کہ فیسوں میں بے تحاشا اضافے نے پہلے ہی متوسط اور نچلے طبقے کے طلبہ کو اعلی تعلیم کے مواقع سے محروم کر رکھا ہے۔ آج کے معاشی بحران میں تعلیم کو مزید مہنگا کرنا نہ صرف طلبہ بلکہ ملک کے مستقبل کے ساتھ زیادتی ہے۔ اس تناظر میں جامعہ پشاور کے طلبہ کا یہ احتجاج اور اس کی کامیابی پورے پاکستان کے تعلیمی اداروں کے لیے ایک واضح پیغام ہے کہ طلبہ اپنے حقوق کے تحفظ کے لیے یکجا ہیں۔

ناظم اعلیٰ پاکستان نے جامعہ پشاور کے تمام کارکنان، طلبہ اور عوامی حلقوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی صرف ایک ادارے کی نہیں بلکہ پورے تعلیمی نظام کی بہتری کی طرف پہلا قدم ہے۔ اسلامی جمعیت طلبہ اس جدوجہد کو مزید آگے بڑھائے گی تاکہ پاکستان بھر کے طلبہ کو معیاری تعلیم، سستی فیسیں، ہاسٹل کی سہولیات، اور پرامن تعلیمی ماحول میسر ہو۔

حسن بلال ہاشمی نے حکومت اور جامعاتی انتظامیہ کو متنبہ کیا کہ طلبہ کی آواز کو دبانے کے بجائے ان کے جائز مطالبات کو تسلیم کیا جائے، کیونکہ یہ صرف طلبہ کا ہی نہیں بلکہ قوم کے مستقبل کا مسئلہ ہے۔ جمعیت طلبہ کے حقوق، تعلیمی اصلاحات اور بہتر ماحول کے لیے اپنی جدوجہد کو جاری رکھے گی۔

Aleem uddin

متعلقہ مضامین

  • وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت کراچی کی اندرونی سڑکوں کی تعمیر سے متعلق اجلاس
  • جامعہ پشاور: طلبہ دھرنا کامیاب، تمام مطالبات منظور، ناظم اعلیٰ اسلامی جمعیت کی مبارکباد
  • پولیس پر فائرنگ، مراد سعید کو پناہ دینے کا الزام، کامران بنگش بری
  • پولیس پارٹی پر فائرنگ، مراد سعید کو پناہ دینے کا الزام، کامران بنگش بری
  • کراچی میں چلنے والی گاڑیوں کی عمر کی حد مقرر، ہیوی ٹرانسپورٹ کیلئے ٹریکنگ سسٹم لازمی قرار
  • امریکی اداروں کا تعاون ہمارے لئے انتہائی قیمتی ہوگا، وزیراعلیٰ سندھ
  • وزیرِ اعلیٰ سندھ سے امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر کی ملاقات
  • کراچی میں گاڑیوں کی عمر کی حد مقرر، ہیوی ٹرانسپورٹ پر ٹریکنگ سسٹم لازمی
  • سندھ کے 14 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کی مانیٹرنگ کیلئے کنٹرول روم قائم