Jasarat News:
2025-08-13@15:47:31 GMT

ملک بھر میں بارش،3 روز میں41 افراد جاں بحق

اشاعت کی تاریخ: 29th, June 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

پشاور/کوئٹہ/لاہور( خبر ایجنسیاں)ملک بھر میں جاری بارشوں کے دوران چھت ودیوار گرنے، سیلابی ریلے اور نالے میں بہہ کر41افراد جاںبحق ،متعدد زخمی ہوگئے، لینڈ سلائیڈنگ ودیگر حادثات میں لوگوںکی املاک کو بھی نقصان پہنچا۔ تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم اے خیبر پختونخوا کی جانب سے بارش، سیلاب/فلش فلڈ اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث صوبہ میں جانی و مالی نقصانات کی ابتدائی رپورٹ جاری کر دی گئی، رپورٹ کے مطابق 19افراد جاںبحق ہوئے،جن میں 6مرد، 5 خواتین اور 8بچے جبکہ زخمیوں میں 3مرد اور 3خواتین شامل ہیں، رپورٹ کے مطابق بارش کے باعث مجموعی طور پر 56گھروں کو نقصان پہنچا جس میں 50گھروں کو جزوی نقصان پہنچا اور 6مکمل طور پر منہدم ہوئے، حادثات صوبہ کے مختلف اضلاع سوات، ایبٹ
آباد، چارسدہ،ملاکنڈ،شانگلہ، دیر لوئر اور تورغر میں پیش آئے۔ایبٹ آباد کی تحصیل حویلیاں کی حدود ندی دوڑ میں ڈوب کر جاں بحق تینوں بچوں کی تدفین کر دی گئی ۔نماز جنازہ میں اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔بلوچستان کے علاقے ژوب میں سیلابی ریلے میں دو گاڑیاں بہہ گئیں، جس میں بیٹھی 3بہنوں کی لاشوں کو ریسکیو کرلیا گیا ہے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق جاں بحق خواتین میں تین سگی بہنیں شامل ہیں جن کی عمریں 18، 32اور 35سال بتائی گئی ہیں۔ متاثرہ خاندان کا تعلق ملتان سے ہے جو پکنک منانے کی غرض سے کوئٹہ کے راستے ژوب پہنچا تھا۔ ژوب میں ہی سلیازہ کے مقام پر سیلابی ریلے میں دو بچے لاپتہ ہوئے جن کی تلاش کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں جبکہ زرد آلو کھوسٹ ندی میں اونچے درجے کا سیلاب آیا جس میں ڈوب کر ایک خاتون جاں بحق ہوگئیں۔مقامی افراد نے تین مردوں اور ایک خاتون کو اپنی مدد آپ کے تحت ریسکیو کیا۔ پی ڈی ایم اے کے ترجمان کے مطابق پنجاب میں25سے 27جون تک مختلف شہروں میں 25حادثات رپورٹ ہوئے، جن میں 12افراد جاں بحق جبکہ39زخمی ہوگئے،چھتیں اور دیواریں گرنے کے مجموعی طور پر 28واقعات بہاولنگر، فیصل آباد اورخانیوال میں رپورٹ ہوئے ۔ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے مطابق جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کی مالی معاونت فراہم کی جائے گی ۔ڈی جی پی ڈی ایم اے نے شہریوں سے اپیل کی کہ خراب موسم کی صورت میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں ۔علاوہ ازیںاٹک شہر میں تیز بارش کے باعث خاتون نالے میں بہہ گئی۔گزشتہ روز اٹک شہر میں بادل جم کر برسے جس کی وجہ سے ندی نالوں میں طغیانی آ گئی ۔اٹک شہر کے محلہ سمندر آباد میں بھی تیز بارش کے باعث نالے میں طغیانی کی وجہ سے 40سالہ خاتون زوجہ مجاہد عباس پانی میں بہہ گئی۔اطلاع ملنے پر ریسکیو1122کی ٹیمیں موقع پر پہنچیں ۔ایک گھنٹے کے سرچ آپریشن کے بعد خاتون کی لاش کو نالے سے نکال کر لواحقین کے حوالے کر دی۔جبکہ وزیرآباد کے علاقہ علی پور چٹھہ کے نواحی گاوں سید نگر میں ایک ہی خاندان کے5افراد بوسیدہ مکان کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب گئے حادثے میں باپ بیٹا جاں بحق جبکہ ایک خاتون اور دو بچے زخمی ہو گئے،نعشوں کو ملبہ سے نکال لیا گیا اور زخمیوں کو ہسپتا ل منتقل کر دیا گیا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: پی ڈی ایم اے کے مطابق کے باعث

پڑھیں:

آڈٹ رپورٹ 2024-25 نے شوگر مافیا کے کارناموں کا خلاصہ کر دیا

آڈٹ رپورٹ 2024-25 نے شوگر مافیا کے کارناموں کا خلاصہ کر دیا۔

رپورٹ کے مطابق مالی سال 2023-24 میں مل مالکان نے گنے کے کسانوں کی 3 ارب 4 کروڑ 69 لاکھ سے زائد رقم ادا نہ کی، قانون کے مطابق گنا خریدنے پر 15 دن کے اندر ادائیگی لازم ہے، مل مالکان نے حکومت کے مختص کردہ ریٹ سے کم قیمت پر بھی گنا خریدا۔

دستاویزات  کے مطابق کل ملا کر مل مالکان کو 3 ارب 5 کروڑ سے زائد رقم کسانوں کی ادا کرنی ہے، انکشافات کین کمشنر پنجاب کے آڈٹ کے دوران ہوئے۔

رپورٹ  کے مطابق متعلقہ محکمے کو اکتوبر 2024 میں آگاہ کیا، محکمے نے جواب نہ دیا، محکمے نے دسمبر 2024، آڈٹ رپورٹ فائنل ہونے تک کوئی جواب نہ دیا۔

متعلقہ مضامین

  • بیوی کو گھر سے نکالنے پر قید اور جرمانے کی سزا ہوگی، قومی اسمبلی میں بل پیش
  • مری میں ڈینگی کی صورتحال تشویشناک، متاثرین کی تعداد 24 ہو گئی
  • اسلام آباد، پنجاب اور بالائی خیبرپختونخوا میں آج بارش متوقع
  • بااثرسیاسی افراد کے ڈیٹا تک محدود رسائی،آئی ایم ایف کا پاکستان سے عہدوں کا غلط استعمال روکنے پر زور
  • بااثرسیاسی افراد کےڈیٹا تک محدود رسائی‘،‘آئی ایم ایف کا پاکستان سےعہدوں کا غلط استعمال روکنےپر زور
  • اسلام آباد کے پٹوار خانوں میں نجی افراد سے سرکاری کام کرانے کا الزام ثابت
  • آڈٹ رپورٹ 2024-25 نے شوگر مافیا کے کارناموں کا خلاصہ کر دیا
  • بالائی خیبر پختونخوا اور کشمیر میں آج کہیں کہیں بارش کا امکان
  • نیتن یاہو کے منصوبے کے خلاف اسرائیل میں بھی احتجاج، ایک لاکھ سے زائد افراد کا مظاہرہ
  • مگرمچھ سے بیوی کو کیسے بچایا؟ شوہر نے ساری تفصیل بیان کردی