data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">قاہرہ: مصر میں ایک خوفناک ٹریفک حادثے میں باغات میں انگور چننے والی 18 لڑکیاں جاں بحق ہوگئیں۔ ایک اور حادثے میں کیلیفورنیا میں سالگرہ منانے کیلیے جانے والوں کی کشتی جھیل میں ڈوب گئی، جس کے باعث 8 افراد ہلاک ہوگئے

قطری نشریاتی ادارے کے مطابق مصر کے صوبہ منوفیہ کے شمال میں واقع گاؤں ’’کفر السنابسہ‘‘ کی یہ لڑکیاں روزانہ کی بنیاد پر اپنے انگور چننے کی مزردوری کرتی تھیں۔

رپورٹس کے مطابق حادثے میں لقمہ اجل بننے والی یہ 18 لڑکیاں محض 130 مصری پاؤنڈ (تقریباً 10 سعودی ریال) کی یومیہ مزدوری پر کام کرتی تھیں اور تمام لڑکیوں کی عمریں صرف 14 سے 22 سال کے درمیان تھی۔

حادثہ انگور چننے والی لڑکیوں کی بس اور ایک ہیوی گاڑی میں خطرناک تصادم کے باعث پیش آیا جس کے نتیجے میں 18 لڑکیاں اور بس کا ڈرائیور ہلاک ہوگئے جبکہ 3 لڑکیاں اسپتال میں زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہیں۔

اطلاعات کے مطابق جاں بحق لڑکیوں میں سے کچھ اپنی گھروں کی واحد کفیل تھیں جبکہ دیگر لڑکیوں نے تعلیم ادھوری چھوڑ کر گھر والوں کی مدد کے لیے کام شروع کیا تھا۔

علاوہ ازیںکیلیفورنیا کی جھیل میں کشتی الٹنے سے 8 افراد زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

 

رپورٹ کے مطابق کیلیفورنیا کی جھیل طاہو (Tahoe) میں 2 روز قبل ایک خاندان کشتی پر سوار ہوکر سالگرہ منانے کے لیے گیا تھا، اس دوران طوفان آجانے کے باعث کشتی الٹ گئی جس کی وجہ سے 8 افراد ہلاک ہوگئے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کے مطابق

پڑھیں:

ڈمپر حادثے کے بعد احتجاج کرنے والے شہریوں کیخلاف ہی مقدمہ درج کردیا گیا، آفاق احمد

مہاجر قومی موومنٹ (ایم کیو ایم حقیقی) کے چیئرمین آفاق احمد نے کہا ہے کہ ٹریفک حادثے میں بہن بھائی کی موت کے بعد احتجاج کرنے والے عوام کے خلاف ہی ایف آئی آر درج کردی گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان) کے چیئرمین آفاق احمد نے لکی ون کے قریب واٹر ٹینکر حادثے میں ہونے والے قیمتی جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ واٹر ٹینکرز اور ڈمپروں کو شہریوں کو کچلنے کا لائسنس سندھ گورنمنٹ نے دیا ہے۔

آفاق احمد نے کہا کہ 12 ا پریل کو ہمارا احتجاج کسی قوم کیخلاف نہیں، ٹینکر اور ڈمپر مافیاز کیخلاف تھا کیونکہ ہیوی ٹریفک کی زد میں آکر مارے جانے والے لوگوں میں ہر زبان اور نسل کے لوگ شامل تھے۔

انہوں نے کہا کہ متحدہ نے پیپلز پارٹی کے ساتھ مل کر شہری عوام کی پیٹھ میں چھرا گھونپا اور ڈسٹرکٹ سینٹرل میں کہ جہاں سے مجھے ریلی کی قیادت کرنی تھی مگر ایک دن کیلئے دفعہ 144 لگاکر اور گرفتاریاں کرکے اس احتجاج کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی۔

آفاق احمد نے کہا کہ احتجاج سب کا حق ہے لیکن احتجاج کی آڑ میں شناختی کارڈ چیک کرکے مہاجروں پر تشدد خطرناک عمل ہے جس سے نفرتیں بڑھیں گی، قانون نافذ کرنے والے اداروں کو فوری طور پر ایسے گھناؤنے عمل کوروکنے کیلئے اقدامات کرنا ہونگے کیونکہ اگر یہ سلسلہ دراز ہوا اور بات نسلی ولسانی فسادات تک پہنچی تو پھر کنٹرول کرنا مشکل ہوجائے گا۔

چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ نے کہا کہ حادثے کے بعد ٹینکر اور ڈمپر کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی بجائے احتجاج کرنے والی عوام کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج قابل قبول نہیں، پولیس ڈمپر اور ٹینکر مافیا کیخلاف قتل کی ایف آئی آر درج کرے یہی حکومت اور شہر کے مفاد میں ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • معرکہ حق جشن آزادی تقریبات، اسلام آباد پولیس نے ٹریفک پلان جاری کردیا
  • کراچی، دو مختلف ٹریفک حادثات میں موٹر سائیکل سوار 2 نوجوان جاں بحق
  • ٹیکساس، اسٹور کی پارکنگ میں فائرنگ سے 3 افراد ہلاک
  • کراچی میں ایک اور ٹریفک حادثے میں 12 سالہ بچہ جاں بحق
  • کراچی: بہن بھائی کو کچلنے والے ڈمپر ڈرائیور کے پاس ہیوی ٹرانسپورٹ لائسنس نہيں تھا
  • لاہور سے ملتان جانیوالی موسیٰ پاک ایکسپریس کو حادثہ، 4 افراد زخمی
  • گلگت: دنیور نالہ میں لینڈ سلائیڈنگ، متعدد ملبے تلے دب گئے، 8 رضاکار جاں بحق
  • کراچی میں ٹریفک حادثے کے بعد 7 ڈمپر نذر آتش کرنے پر 2 مقدمات درج، دہشت گردی کی دفعات شامل
  • ڈمپر حادثے کے بعد احتجاج کرنے والے شہریوں کیخلاف ہی مقدمہ درج کردیا گیا، آفاق احمد
  • کراچی میں ڈمپر کی ٹکر سے بہن بھائی کے جاں بحق ہونے کا مقدمہ درج