اب سے پانچ برس قبل اپنی موت کی پیشگوئی کرنے والا 30 سالہ انفلوئنسر انتقال کر گیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق 30 سالہ امریکی انفلوئنسر ٹینر مارٹن، جنہوں نے اپنی کینسر کی جدوجہد کو سوشل میڈیا پر دستاویزی انداز میں پیش کیا، 25 جون کو انتقال کر گئے۔

اُن کی وفات کی اطلاع اُن ہی کی ریکارڈ کردہ ایک ویڈیو کے ذریعے دی گئی، جو اُن کے انسٹاگرام اکاؤنٹ @tannerandshay پر شیئر کی گئی، جسے وہ اپنی اہلیہ شی مارٹن کے ساتھ چلاتے تھے۔

ویڈیو میں ٹینر کہتے ہیں، "ہیلو، یہ میں ہوں، ٹینر۔ اگر آپ یہ دیکھ رہے ہیں، تو میں اب اس دنیا میں نہیں رہا۔"

ٹینر کو 2020 میں 25 سال کی عمر میں آنتوں کے کینسر کی تشخیص ہوئی تھی۔ 2024 کی امریکن کینسر سوسائٹی کی رپورٹ کے مطابق 50 سال سے کم عمر مردوں میں آنتوں کا کینسر موت کی سب سے بڑی وجہ بن چکا ہے۔

ٹینر کے سسر، اسٹیو رائٹ نے "گڈ مارننگ امریکہ" کو بتایا کہ وہ یوٹاہ میں اپنے گھر کے بیسمنٹ اپارٹمنٹ میں وفات پا گئے۔ اُن کا کہنا تھا کہ ٹینر ایک خوش مزاج اور دوسروں کا خیال رکھنے والے انسان تھے۔

ٹینر اور شی نے IVF کے ذریعے 15 مئی کو ایک بیٹی، ایمی لو، کو خوش آمدید کہا تھا۔ اپنی آخری ویڈیو میں، ٹینر نے تمام فالوورز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اُن سے نرمی، محبت اور مثبت سوچ کی تلقین بھی کی۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

محکمہ موسمیات کی ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی کردی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں جمعے کے روز موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم بعض بالائی علاقوں میں بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی کی گئی ہے، سیلاب متاثرہ سندھ اور پنجاب میں رواں ہفتے موسم گرم رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر بارش متوقع ہے جب کہ اسلام آباد اور گردونواح میں آج رات بارش کا 40 فیصد امکان ہے۔ جمعہ کے روز اسلام آباد میں موسم گرم اور خشک رہے گا، خیبر پختونخوا میں آج رات تیزہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے جب کہ بعض مقامات پر ژالہ باری کا بھی خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی خیبرپختونخوا میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے، پنجاب میں آج رات بارش کا امکان ہے، جمعہ کے روز پنجاب بھر میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ موسم کا احوال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا جب کہ گلگت بلتستان میں بارش جب کہ کشمیر میں خشک موسم متوقع ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سروائیکل کینسر سے بچاؤ کی ویکسینیشن مہم کا اختتام، 62 فیصد ہدف حاصل
  • بعلبک میں موجود مقاومت کے شہداء کی قبور، مزاحمت کی علامت
  • ایشیا کپ، محسن نقوی کا بڑا فیصلہ، حارث رؤف پر عائد ہونے والا جرمانہ اپنی جیب سے ادا کرنے کا فیصلہ
  • ماہرنگ بلوچ کی نوبل امن انعام کے لیے نامزد کرنے والا ی’یورگن واٹنے فریڈنس‘ کون ہے؟
  • لاہور: بچے کے ساتھ نازیبا حرکات کرنے والا اوباش گرفتار
  • بورے والا ، نامعلوم افراد نے نوجوان کو گھرسے بلا کر ویرانے میں لےجا کر قتل کردیا، مقدمہ درج
  • لاہور میں ڈکیتی کا ڈراپ سین، 15 پر کال کرنے والا ہی ماسٹر مائنڈ نکلا
  • محکمہ موسمیات کی ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی
  • میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے اپنی بیٹی کو سرویکل کینسر سے بچاؤ کی ویکسین لگوالی
  • بینکاک؛ مصروف شاہراہ اچانک دھنسنے سے 160 فٹ گہرا گڑھا بن گیا، ویڈیو وائرل