مدعی کی ٹوائلٹ سے عدالت میں آن لائن حاضری، جج سمیت سب حیران
اشاعت کی تاریخ: 28th, June 2025 GMT
مدعی کی ٹوائلٹ میں بیٹھ کر عدالت میں آن لائن حاضری نے جج سمیت سب کو حیران کر دیا۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 20 جون کو بھارتی جج جسٹس نرزار ایس دیشائی کی عدالت میں ایک شخص کا ورچوئل سماعت کے دوران ٹوائلٹ سے آن لائن آنا سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گیا۔ یہ واقعہ قانونی پلیٹ فارم بار اینڈ بینچ کی جانب سے ویڈیو شیئر کیے جانے کے بعد توجہ کا مرکز بنا۔
رپورٹ کے مطابق ویڈیو میں نظر آنے والے شخص کا نام سماد بیٹری بتایا گیا تھا، جو ابتدا میں صرف اپنے گلے میں بلوٹوتھ ایئر فونز کے ساتھ کلوز اپ فریم میں دکھائی دیا۔ کچھ ہی لمحوں بعد اس نے کیمرہ اینگل تبدیل کیا اور یہ منظر سامنے آیا کہ وہ ٹوائلٹ میں بیٹھا ہے۔
بار اینڈ بینچ کے مطابق عدالت کے ریکارڈز میں اس شخص کی شناخت اصل مدعی کے طور پر ہوئی، جو ایک ایف آئی آر کے خارج کرنے سے متعلق کیس میں شامل تھا۔ سماعت کے دوران وہ ایک مدعا علیہ کے طور پر پیش ہوا۔ عدالت کو دونوں فریقین کی جانب سے دوستانہ سمجھوتے کی اطلاع دی گئی جس کے بعد ایف آئی آر کو خارج کر دیا گیا۔
ویڈیو میں مذکورہ شخص کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا۔ اور اسے عدالتی آداب کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا۔
Post Views: 2.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
ذہن بدل لیا، سیاست سے دور رہنا چاہتا ہوں: شاہد خان آفریدی
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ میں نے اپنا ذہن تبدیل کر لیا ہے، میں سیاست سے دور رہنا چاہتا ہوں۔سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں تقریب کے دوران شاہد آفریدی سے سوال کیا گیا کہ سوشل میڈیا پر ایک مخصوص طبقہ آپ سمیت ملک کے حقیقی ہیروز کے خلاف منفی مہم چلاتا ہے، حالانکہ آپ وہ شخصیت ہیں جو ہمیشہ اپنے ملک اور اس کے ہیروز کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں، اس بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟جواب میں شاہد آفریدی نے کہا کہ اگر مجھے ان لوگوں کی باتوں کی پرواہ ہوتی تو میں کبھی کوئی بات نہ کرتا، سوشل میڈیا پر جھوٹ بول کر لائیکس یا ویوز حاصل کرنا میرا مقصد نہیں، میرا سوشل میڈیا میرے روزگار کا ذریعہ نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ میں سوشل میڈیا پر جھوٹ بول کر اپنی اولاد کیلئے حرام کمائی نہیں لا سکتا، اسی لئے میں سوشل میڈیا زیادہ استعمال بھی نہیں کرتا۔سیاست میں انٹری کے سوال پر شاہد آفریدی نے کہا کہ میرے لئے دعا کیجیے گا کہ میں سیاست سے ہمیشہ دور رہوں، کیونکہ میرے پاس ایک ہی پارٹی تھی جہاں مجھے جانا تھا، لیکن 2019 یا 2020 میں ذہن تبدیل کیا اور فیصلہ کیا کہ نہیں یہ میرے بس کی بات نہیں ہے میں سیاست نہیں کر سکتا۔