رونالڈو کا بھاری تنخواہ پر النصر کلب سے مزید 2سال کا معاہدہ
اشاعت کی تاریخ: 28th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لزبن (اسپورٹس ڈیسک )دنیائے فٹ بال کے عظیم کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی کلب النصر سے مزید 2 سال کا معاہدہ کرلیا۔اس نئے معاہدے کے بعد اب پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو سال 2027 تک سعودی عرب کے النصر کلب کا حصہ رہیں گے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق معاہدے کے تحت رونالڈو کو سالانہ 188 ملین یورو یعنی تقریبا 61 ارب 50 کروڑ پاکستانی روپے ملیں گے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہیکہ رونالڈو کی ایک دن کی تنخواہ 16 کروڑ 84 لاکھ روپے ہوگی۔خیال رہے کہ کرسٹیانو رونالڈو کا 2022 میں سعودی عرب کے النصر کلب کے ساتھ معاہدہ ہوا تھا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
نیب نے فراڈ متاثرین کے اکاؤنٹس میں 87 کروڑ 87 لاکھ روپے کی رقم منتقل کر دی
—فائل فوٹوقومی احتساب بیورو (نیب) نے فراڈ متاثرین کو 87 کروڑ 87 لاکھ روپے کی رقم منتقل کر دی۔
چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد نے نئے ڈیجیٹل نظام کا افتتاح کر دیا، جس سے متاثرین کو براہِ راست رقوم منتقلی کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا۔
تقریب میں ڈپٹی چیئرمین نیب، ڈائریکٹر جنرلز ، نیشنل بینک کے حکام اور دیگر افسران شریک تھے۔
اس موقع پر چیئرمین نیب نے کہا کہ متاثرین کو اب دفاتر کے چکر نہیں لگانے پڑیں گے، ٹیکنالوجی کے ذریعے رقم کی واپسی کا عمل زیادہ شفاف اور آسان بنایا جا رہا ہے۔
نیب حکام کے مطابق نئے سسٹم کے تحت بازیاب شدہ رقم اب براہِ راست بینک اکاؤنٹس میں منتقل کی جائے گی، رقم کی واپسی کے عمل کو آسان، شفاف اور مؤثر بنانے کے لیے نظام متعارف کرایا گیا ہے۔
نیب اسلام آباد نے ایک ہی دن میں فراڈ کیس کے 5 ہزار 8 متاثرین کو 87 کروڑ 87 لاکھ روپے منتقل کیے ہیں۔
یہ رقم براہِ راست منتقلی کا اب تک کا سب سے بڑا اور تیز ترین اقدام قرار دیا جا رہا ہے۔
نیب نے 2021ء میں فراڈ کیس کی تحقیقات شروع کیں تو ملزمان نے 7 ارب 30 کروڑ روپے کی ذمے داری قبول کی، جن سے 3 ارب 70 کروڑ وصول کیے جا چکے ہیں، یہ رقم 17 ہزار 250 متاثرین میں تقسیم کی جا رہی ہے۔