رونالڈو کا النصر سے مہنگا ترین معاہدہ، یومیہ کتنی تنخواہ و مراعات لیں گے؟،تفصیلات سب نیوز پر
اشاعت کی تاریخ: 27th, June 2025 GMT
رونالڈو کا النصر سے مہنگا ترین معاہدہ، یومیہ کتنی تنخواہ و مراعات لیں گے؟،تفصیلات سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 27 June, 2025 سب نیوز
ریاض(سب نیوز)دنیائے فٹبال کے عظیم کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی فٹبال کلب النصر کے ساتھ دو سالہ نئے معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں جس کی مالیت اور مراعات نے فٹبال حلقوں میں تہلکہ مچا دیا ہے اور یہ دنیا کے مہنگے ترین معاہدوں میں شمار ہو رہا ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر النصر کے چیئرمین عبداللہ الماجد کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے رونالڈو نے لکھا کہ نیا باب شروع ہو چکا ہے، وہی جذبہ، وہی ارادے، آئیں مل کر تاریخ رقم کریں۔ تصویر میں رونالڈو نے اپنی نئی جرسی تھام رکھی ہے جس پر 2027درج ہے۔ النصر کی جانب سے جاری بیان میں تصدیق کی گئی ہے کہ معاہدے میں دو سال کی توسیع کی گئی ہے اور رونالڈو 2027 تک کلب کا حصہ رہیں گے۔
رونالڈو نے 2022میں النصر کلب میں شمولیت اختیار کی تھی اور اب تک 105 میچز میں 93 گول اسکور کر چکے ہیں۔ النصر سے قبل وہ مانچسٹر یونائیٹڈ سمیت یورپ کے بڑے کلبز کی نمائندگی کر چکے ہیں۔پرتگال کے اسٹار فٹبالر اب تک اپنے کیریئر میں مجموعی طور پر 938 گول کر چکے ہیں اور ایک ہزار گولز کی جانب گامزن ہیں۔ ان کی قیادت میں پرتگال نے یوئیفا نیشنز لیگ اور یورو چیمپئن شپ جیسے بڑے اعزازات بھی جیتے ہیں۔
برطانوی اسپورٹس ویب سائٹ ٹاک اسپورٹ کے مطابق اس معاہدے کے تحت رونالڈو کو سالانہ 178 ملین پانڈز یعنی تقریبا 66 ارب پاکستانی روپے دیے جائیں گے، اس حساب سے رونالڈو کی ایک دن کی تنخواہ 18 کروڑ ہوگی۔رپورٹ کے مطابق رونالڈو کو اس معاہدے میں بے شمار مالی مراعات بھی حاصل ہوں گی۔ انہیں پہلے سال میں 24 اعشاریہ5ملین پاونڈز بطور سائننگ بونس دیے جائیں گے جو دوسرے سال بڑھ کر 38ملین پاونڈز ہو جائیں گے۔اگر النصر کلب سعودی پرو لیگ جیتنے میں کامیاب ہوتا ہے تو رونالڈو کو 8ملین پاونڈز یعنی تقریبا 28 کروڑ پاکستانی روپے کا بونس دیا جائے گا جبکہ ایشیائی چیمپئنز لیگ جیتنے پر مزید 6 اعشاریہ5 ملین پانڈز تقریبا 23 کروڑ پاکستانی روپے کی رقم ادا کی جائے گی۔
اگر رونالڈو گولڈن بوٹ یعنی سب سے زیادہ گولز کرنے والے کھلاڑی کا اعزاز حاصل کرتے ہیں تو انہیں 4 ملین پاونڈز یعنی تقریبا 14 کروڑ پاکستانی روپے کا انعام ملے گا۔ اس کے علاوہ ہر گول پر انہیں 80 ہزار پاونڈز دیے جائیں گے اور یہ رقم دوسرے سال 20 فیصد اضافے کے ساتھ ادا کی جائے گی جبکہ ہر اسسٹ پر بھی 40 ہزار پانڈز دیے جائیں گے جس میں دوسرے سال اضافہ ہوگا۔
اس معاہدے میں رونالڈو کو کلب کی 15 فیصد ملکیت بھی دی گئی ہے جس کی تخمینی مالیت 33 ملین پاونڈز یعنی تقریبا 116 کروڑ پاکستانی روپے کے قریب بتائی گئی ہے۔ مزید برآں انہیں 60 ملین یورو تقریبا 180 کروڑ پاکستانی روپے مالیت کی اسپانسرشپ ڈیلز کی ضمانت بھی دی گئی ہے جبکہ ان کے نجی طیارے کے سالانہ 4 ملین یورو تقریبا 12 کروڑ پاکستانی روپے کے اخراجات بھی کلب برداشت کرے گا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرفوج کو سیاسی جماعتوں سے بات کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں، برائے مہربانی فوج کو سیاست میں ملوث نہ کیا جائے،ڈی جی آئی ایس پی آر فوج کو سیاسی جماعتوں سے بات کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں، برائے مہربانی فوج کو سیاست میں ملوث نہ کیا جائے،ڈی جی آئی ایس... بنگلہ دیش کی اکثریت پاکستان کو بھارت سے بہتر دوست سمجھتی ہے، سروے میں انکشاف بھارت خطے میں دہشت گردی کا سب سے بڑا سر پرست ہے، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایرانی وزیر خارجہ نے ٹرمپ کے مذاکراتی دعوے کی دوٹوک تردید کردی ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای کو مارنا چاہتے تھے لیکن موقع نہیں مل سکا: اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل 12 دن کی جنگ کے بعد 20 ارب ڈالر کے جھٹکے سے دیوالیہ ہونے کے قریب
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: سب نیوز
پڑھیں:
بناولنٹ فنڈ پالیسی میں اہم تبدیلی ,سرکاری ملازم کو ریٹائرمنٹ پر کتنی رقم ملے گی؟
ویب ڈیسک :وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کے لیے بناولنٹ فنڈ کی ادائیگیوں کی پالیسی میں تبدیلی کا اعلان کر دیا ہے۔
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے کیبنٹ سیکرٹریٹ کا اجلاس ملک ابرار احمد کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں حکام نے بتایا کہ وفاقی حکومت نے بناولنٹ فنڈ کے تحت سرکاری ملازمین کی ادائیگی کی پالیسی میں تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے۔
حکام کے مطابق گریڈ 1 سے 10 تک کے سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ پر 5 لاکھ روپے، گریڈ 10 سے 16 تک ریٹائرمنٹ پر 10 لاکھ روپے اور گریڈ 16 کے بعد ریٹائرمنٹ پر 15 لاکھ روپے ادا کیے جائیں گے۔
پی ٹی آئی کارکن فلک جاوید کو گرفتار کر لیا گیا
فنڈ کے حکام نے بتایا کہ نئی پالیسی کے مالیاتی اثرات کا جائزہ لینے کے لیے ایک فرم کی خدمات حاصل کی ہیں اور اس فرم کی طرف سے ہمیں ٹائم لائن فراہم کی جائے گی۔
قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں موجود پی پی کے رکن آغا احسن اللہ نے کہا کہ وفاقی حکومت افسران کی ریٹائرمنٹ کے بعد مرنے کا انتظار کر رہی ہے۔ قائمہ کمیٹی نے نئی پالیسی کے مالیاتی مضمرات کا جائزہ لینے کے لیے فنڈ کو 90 دن کا وقت دیا۔
اجلاس میں وزیراعظم سے سیلاب متاثرین کی ریلیف کے حوالے سے بریفنگ بھی طلب کی گئی جس پر کمیٹی کے ارکان نے سوال کیا کہ پاور ڈویژن سے پوچھا جائے کہ ریلیف کا طریقہ کیا ہو گا۔
فیصل آباد سے کراچی جانیوالی فرید ایکسپریس کی تین بوگیاں پٹری سے اتر گئیں
بعد ازاں کابینہ سیکرٹریٹ نے اس حوالے سے وفاقی وزیر توانائی کو آئندہ اجلاس میں طلب کر لیا۔