رونالڈو ’النصر کلب‘ سے ایک دن کا کتنا کروڑ معاوضہ لیں گے؟
اشاعت کی تاریخ: 27th, June 2025 GMT
ریاض:دنیائے فٹبال کے عظیم کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی عرب کے فٹبال کلب النصر کے ساتھ دو سالہ نئے معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ایکس” پر النصر کے چیئرمین عبداللہ الماجد کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے رونالڈو نے لکھا کہ نیا باب شروع ہو چکا ہے، وہی جذبہ، وہی ارادے، آئیں مل کر تاریخ رقم کریں۔ تصویر میں رونالڈو نے اپنی نئی جرسی تھام رکھی ہے جس پر2027 درج ہے۔
النصر کی جانب سے جاری بیان میں تصدیق کی گئی ہے کہ معاہدے میں دو سال کی توسیع کی گئی ہے اور رونالڈو 2027 تک کلب کا حصہ رہیں گے۔ اس عرصے میں وہ اپنی 42 ویں سالگرہ بھی النصر میں منائیں گے۔
رونالڈو نے 2022 میں النصر کلب میں شمولیت اختیار کی تھی اور اب تک 105 میچز میں 93 گول اسکور کر چکے ہیں۔ النصر سے قبل وہ مانچسٹر یونائیٹڈ سمیت یورپ کے بڑے کلبز کی نمائندگی کر چکے ہیں۔
پرتگال کے اسٹار فٹبالر اب تک اپنے کیریئر میں مجموعی طور پر 938 گول کر چکے ہیں اور ایک ہزار گولز کی جانب گامزن ہیں۔ ان کی قیادت میں پرتگال نے یوئیفا نیشنز لیگ اور یورو چیمپئن شپ جیسے بڑے اعزازات بھی جیتے ہیں۔
نئے معاہدے کے تحت رونالڈو کو سالانہ 188 ملین یورو (تقریباً 61 ارب 50 کروڑ پاکستانی روپے) معاوضہ ملے گا۔ اس نئے معاہدے کے بعد رونالڈو کی ایک دن کی تنخواہ تقریباً 16 کروڑ 84 لاکھ روپے بنتی ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: رونالڈو نے
پڑھیں:
سنگا کپ: لیاری فٹبال اکیڈمی نے سلور میڈل جیت لیا
سنگا کپ فٹبال ٹورنامنٹ میں لیاری فٹبال اکیڈمی نے پاکستان کے لیے سلور میڈل جیت کرتاریخ رقم کر دی۔
تفصیلات کے مطابق سنگاپور میں ہونے والے ایشیا کے سب سے بڑے یوتھ فٹبال ٹورنامنٹ کے بوائز انڈر16 ایونٹ میں لیاری فٹبال اکیڈمی نے فائنل میں تھائی لینڈ کی ٹیم کا ڈٹ کر مقابلہ کیا تاہم مضبوط حریف ٹیم ٹائٹل اپنے نام کرنے میں کامیاب رہی۔
تھائی لینڈ کی ٹیم نے 1-2 سے کامیابی حاصل کی۔ لیاری فٹبال اکیڈمی کی جانب سے واحد گول مزمل نے کیا۔
Benjamarachanusorn Crowned #SingaCup2025 U16 Champions After Dramatic Finalhttps://t.co/lVSekHKjgC
The #SingaCup 2025 U16 tournament concluded in thrilling fashion as Benjamarachanusorn School (Thailand) edged Lyari Football Academy (Pakistan) in a tense & closely fought final pic.twitter.com/xAWrNScgxT
لیاری فٹبال اکیڈمی کے روح رواں شیخ عبدالرحمان نے کہا کہ یہ ہار نہیں، حوصلے کی جیت ہے، لیاری کے شیر بچوں نے تھائی لینڈ کی مضبوط ٹیم کے خلاف دل و جان سے مقابلہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ ان نوجوانوں کے جذبے اور عزم نے سب کے دل جیت لیے، یہ ایک نئے سفر کی شروعات ہے۔
شیخ عبدالرحمان نے کہ کراچی کے قدیم ترین علاقے لیاری کی گلیوں سے نکل کر دنیا کے میدانوں تک یہ سفر ابھی جاری ہے، عالمی سطح پر پاکستان کا نام بلند کرنے کے لیے کوششیں جاری رکھی جائیں گی