عالمی فٹبال کے سپر اسٹار کریسٹیانو رونالڈو نے سعودی کلب النصر کے ساتھ اپنا معاہدہ 2027 تک باضابطہ طور پر توسیع دے دی ہے۔ النصر کلب نے جمعرات کے روز اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اس خبر کی تصدیق کی، جس کے بعد دنیا بھر میں رونالڈو کے مداح  خوشی سے جھوم اٹھے۔

النصر کا اعلان

سعودی عرب کے ممتاز کلب النصر نے اپنے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس کے ساتھ لکھا ہوا تھا: کہانی چلتی رہے گی، جبکہ ویڈیو کے آخر میں رونالڈو سمندر کے کنارے چلتے ہوئے کہتے ہیں:

’النصر ہمیشہ کے لیے!‘

The Story continues.

. ???? ????
pic.twitter.com/XV8WoOREeB

— AlNassr FC (@AlNassrFC_EN) June 26, 2025

اس کے فوراً بعد کلب نے تحریری اعلان جاری کیا:

کرسٹیانو رونالڈو 2027 تک @AlNassrFC کے ساتھ رہیں گے۔

ایکس پیغام

دوسری طرف رونالڈو نے اپنے آفیشل ایکس اکاؤنٹ پر بھی معاہدے کی تصدیق کرتے ہوئے لکھا :

’ایک نیا باب شروع ہو رہا ہے۔ وہی جذبہ، وہی خواب۔ آئیے مل کر تاریخ رقم کریں!‘

A new chapter begins. Same passion, same dream. Let’s make history together. ???????? pic.twitter.com/JRwwjEcSZR

— Cristiano Ronaldo (@Cristiano) June 26, 2025

رونالڈو کی کارکردگی

40 سالہ رونالڈو نے پچھلے سیزن میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 25 گولز کے ساتھ پرو لیگ کے ٹاپ اسکورر کا اعزاز حاصل کیا، تاہم ان کی ٹیم النصر ٹرافی جیتنے میں ناکام رہی اور لیگ میں تیسری پوزیشن پر آئی۔

سعودی فٹبال میں انقلاب

رونالڈو نے جنوری 2023 میں النصر کلب میں شمولیت اختیار کی، جس کے بعد سعودی عرب میں بڑے یورپی کھلاڑیوں کی آمد کا آغاز ہوا۔
پبلک انویسٹمنٹ فنڈ (PIF) کے ایک نمائندے کے مطابق:

’رونالڈو کی موجودگی نے سعودی لیگ کو نئی بلندیوں پر پہنچایا ہے۔ ان کی موجودگی نے دیگر عالمی ستاروں اور نوجوان ٹیلنٹ کے لیے راستے کھولے ہیں۔‘

سعودی عرب کی مستقبل پر نظر

یاد رہے کہ سعودی عرب 2034 کے فیفا ورلڈ کپ کی میزبانی کرے گا، اور ایسے میں رونالڈو جیسے بڑے ناموں کی موجودگی مملکت کے عالمی فٹبال منظرنامے میں نمایاں ہونے کی حکمت عملی کا حصہ ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

النصر کلب سعودی عرب فیفا ورلڈ کپ 2034 کرسٹیانو رونالڈو

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: النصر کلب فیفا ورلڈ کپ 2034 کرسٹیانو رونالڈو رونالڈو نے کے ساتھ

پڑھیں:

 پشاور اور گردونواح زلزلے کے جھٹکوں سے لرز اٹھے

پشاور اور گردونواح میں زلزلے(earthquake) کے جھٹکے محسوس کئے گئے ، شہری خوف زدہ ہوکر گھروں سے باہر نکل آئے۔زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 5 ریکارڈ کی گئی۔ گہرائی 20 کلومیٹر تھی۔ماہرین کے مطابق زمین کی تہہ تین بڑی پلیٹوں سے بنی ہے۔ پہلی تہہ کا نام یوریشین، دوسری انڈین اور تیسری اریبئین ہے۔زیر زمین حرارت جمع ہوتی ہے تو یہ پلیٹس سرکتی ہیں۔ زمین ہلتی ہے اور یہی کیفیت زلزلہ کہلاتی ہے۔زلزلے کی لہریں دائرے کی شکل میں چاروں جانب یلغار کرتی ہیں۔زلزلہ قشر الارض سے توانائی کے اچانک اخراج کی وجہ سے رونما ہوتا ہے، يہ توانائی اکثر آتش فشانی لاوے کی شکل میں سطح زمین پر نمودار ہوتی ہے،زیادہ تر زلزلے فالٹ زون میں آتے ہیں، جہاں ٹیکٹونک پلیٹیں آپس میں ٹکراتی یا رگڑتی ہیں۔پلیٹوں کے رگڑنے یا ٹکرانے کے اثرات عام طور پر زمین کی سطح پر محسوس نہیں ہوتے۔ لیکن اس کے نتیجے میں ان پلیٹوں کے درمیان شدید تناؤ پیدا ہوجاتا ہے۔ جب یہ تناؤ تیزی سے خارج ہوتا ہے تو شدید لرزش پیدا ہوتی ہے جسے سائزمک ویوز یعنی زلزلے کی لہر کہتے ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ جن علاقوں میں ایک مرتبہ بڑا زلزلہ آ جائے تو وہاں دوبارہ بھی بڑا زلزلہ آ سکتا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • عالمی برادری ثابت کرے کہ بین الاقوامی قانون محض افسانہ نہیں، یمنی صدر
  •   عالمی میری ٹائم برادری کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد:نیول چیف
  • پاکستانی نژاد لڑکی کی چین میں وائرل کہانی، مداح سے شادی نے دل جیت لیے
  • امریکی صدر دنیا میں امن قائم کرنا چاہتے ہیں، پاکستان، بھارت جنگ بند کرانے پر شکریہ: وزیراعظم
  • غزہ میں فوری جنگ بندی اوریرغمالیوں کی رہائی ہونی چاہیے:انتونیو گوتریس
  • سعودی عرب کا 95واں یوم آزادی، کرسٹیانو رونالڈو کی مبارکباد
  • ہمیں فیصلہ کرنا ہوگا افراتفری کی دنیا یا امن کا راستہ؟  سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ
  •  پشاور اور گردونواح زلزلے کے جھٹکوں سے لرز اٹھے
  • سپر اسٹار ماہرہ خان نے شوبز کی دنیا میں قدم کیسے رکھا؟
  • ورجینیا میں دنیا کے سب سے بڑے آڑو کا نیا عالمی ریکارڈ قائم