کراچی کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش
اشاعت کی تاریخ: 26th, June 2025 GMT
کراچی کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش شروع ہوگئی۔
کراچی میں کاٹھور، گڈاپ، ملیر ، صفورا، ماڈل کالونی اور گلشن حدید میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔
نارتھ کراچی اور سعدی ٹاؤن سمیت مختلف علاقوں میں بھی تیز بارش کی اطلاعات ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
کریم آباد انڈر پاس منصوبے کے نام پر عوام کے ساتھ دھوکہ ہو رہا ہے: منعم ظفر خان
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کریم آباد انڈر پاس منصوبے کے حوالے سے حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کے ساتھ دھوکا کیا جا رہا ہے اور یہ منصوبہ پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت کا ایجنڈا ہے۔
امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کریم آباد مارکیٹ کا دورہ کیا اور بتایا کہ ہزاروں شہریوں کا روزگار اس مارکیٹ پر منحصر ہے، لیکن اس علاقے کو ویران کر کے کاروبار کو تباہ کیا گیا ہے۔
منعم ظفر خان کا مزید کہنا تھا کہ کریم آباد انڈر پاس منصوبہ مکمل کیا جائے تاکہ علاقہ مکینوں اور تاجروں کو ریلیف اور آسانی ملے۔
انہوں نے مزید کہا کہ منصوبے کی تعمیر کے دوران بنیادی سہولیات فراہم نہیں کی گئیں، سیوریج لائنیں توڑ دی گئی ہیں اور گزشتہ چند ماہ سے پانی کی فراہمی بھی معطل ہے۔
رہنما جماعت اسلامی نے 18ویں ترمیم کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اختیارات نچلی سطح تک منتقل ہونے تھے لیکن ایسا نہیں ہوا، جس کی وجہ سے بلدیاتی اداروں کا شیئر کم ہوگیا۔
انہوں نے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب پر بھی تنقید کی اور کہا کہ شہر کی 106 سڑکیں بنانے کے وعدے کے باوجود جہانگیر روڈ اور یونیورسٹی روڈ کی صورتحال خراب ہے، منور چورنگی پر بہتر متبادل راستہ فراہم نہیں کیا گیا، اور شہری بھاری جرمانوں کا سامنا کر رہے ہیں، جو بالکل قابلِ قبول نہیں۔