ملک میں مون سون بارشیں اورممکنہ سیلاب: این ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
اشاعت کی تاریخ: 26th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے اگلے 24 تا 48 گھنٹوں کے دوران ملک بھر کے مختلف علاقوں میں مون سون بارشوں اور ممکنہ سیلاب کے حوالے سے الرٹ جاری کردیا۔
ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق 26 تا 28 جون کے دوران اسلام آباد سمیت فیصل آباد، سرگودھا، میانوالی، ڈی جی خان، راجن پور میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش متوقع ہے۔ پنجاب کے مختلف علاقوں لاہور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، ملتان، بہاولپور، رحیم یار خان جبکہ سندھ میں کراچی، حیدرآباد، ٹھٹھہ، سجاول، جامشورو، نوابشاہ، لاڑکانہ کے شہری علاقوں میں بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے۔
ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق اگلے 48 گھنٹوں کے دوران سندھ کے مختلف اضلاع سکھر، کشمور، تھرپارکر، میرپورخاص، عمرکوٹ، سانگھڑ، ٹنڈو الہ یار، بدین میں موسلادھار بارش متوقع ہے۔ خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں پشاور، مردان، مانسہرہ، ایبٹ آباد میں شدید بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ متوقع ہے۔اسی طرح آزاد کشمیر کے مختلف اضلاع مظفرآباد، نیلم ویلی، باغ، راولا کوٹ، حویلی، ہٹیاں بالا میں طوفانی بارشیں اور لینڈ سلائیڈنگ متوقع ہے۔
ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق ، بارش اور تیز ہواؤں کے دوران کمزور تعمیرات، کچی دیواروں، بجلی کے کھمبوں اوربل بورڈز سے دور رہیں، آندھی اور طوفان کے دوران حد نگاہ بھی کم ہو سکتی ہے جو حادثات کا باعث بنتی ہے لہٰذا محتاط رہیں۔
این ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔
ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق عوام سے گزارش ہے کہ موسم اور ممکنہ خطرات کے حوالے سے آگاہی کے لیے پاک این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹ ایپ سے رہنمائی لیں۔
دوسری جانب ترجمان این ڈی ایم اے نے آئندہ 3 دنوں میں گلگت بلتستان کے بعض علاقوں میں ممکنہ سیلاب کے حوالے سے الرٹ جاری کردیا۔
الرٹ کے مطابق 26 تا 29 جون کے دوران گلگت بلتستان میں دیامیر، استور، غذر، اسکردو، ہنزہ، گلگت، گھانچے اور شگر میں بھی آندھی اورطوفان کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
الرٹ کے مطابق گلگت بلتستان میں ممکنہ بارشوں کے باعث مقامی ندی نالوں اور دریائے ہنزہ، خنجر اب، کلک، چپرسان اور دریائے شمشال برالدو کے ملحقہ علاقوں میں سیلابی صورتحال کا امکان ہے۔
الرٹ کے مطابق گلگت بلتستان میں ممکنہ سیلابی صورتحال مختلف علاقوں بشمول خدا آباد، کریم آباد، نگر اور گلمیت کے سیاحتی مقامات کو نقصان کا اندیشہ ہے۔
ترجمان این ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ خطرے سے دو چار علاقوں میں سفر کرنے سے گریز کریں، ندی نالوں کو عبور کرنے سے پرہیز کریں، مویشیوں اور قیمتی سامان کو محفوظ مقامات پر منتقل کرلیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق سیلابی صورتحال گلگت بلتستان مختلف علاقوں علاقوں میں کے دوران کے مختلف متوقع ہے
پڑھیں:
اسمبلی کارروائی پیپر لیس کرنے کیلئے پنجاب اسمبلی میں جدید ٹیبلٹس کی تنصیب
پنجاب اسمبلی (فائل فوٹو)۔اسمبلی کارروائی پیپر لیس کرنے کے لیے پنجاب اسمبلی میں ارکان کے لیے جدید ٹیبلٹس انسٹال کر دییے گئے۔
لاہور سے ترجمان پنجاب اسمبلی کےمطابق صوبائی اسمبلی کا اگلا اجلاس پیپر لیس ہو گا، 380 ٹیبلٹس یورپین یونین کے آئی پی 5 پروگرام کے تحت پنجاب اسمبلی کو فراہم کیے گئے۔
ترجمان کے مطابق ایپلیکیشن پی آئی ٹی بی نے محکمہ قانون اور اسمبلی آئی ٹی ٹیم کی مشاورت سے تیار کیا، جو صرف اسمبلی کارروائی کے لیے ہے۔
چوہدری عامر حبیب کے مطابق اس فیصلہ سے گرین انرجی کے تحت توانائی کی بچت بھی ہو گی۔