مون سون بارشیں: چیف سیکرٹری پنجاب کا متعلقہ محکموں کو ہائی الرٹ رہنے کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 26th, June 2025 GMT
سٹی42: پنجاب میں متوقع مون سون بارشوں کے پیش نظر چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے متعلقہ محکموں کو الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ بارشوں کے باعث ممکنہ اربن فلڈنگ سے بچاؤ کے لیے اقدامات پر زور دیا گیا ہے۔
چیف سیکرٹری پنجاب کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں تمام ڈویژنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ اجلاس میں سیکرٹری بلدیات، ڈی جی ایل ڈی اے اور دیگر متعلقہ افسران بھی شریک ہوئے۔
190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا معطلی کی درخواست پر سماعت ملتوی، نیب کی استدعا منظور
چیف سیکرٹری کی ہدایت کے مطابق نشیبی علاقوں سے نکاسی آب کے لیے خصوصی اقدامات کیے جائیں۔ڈرینز اور سیوریج لائنز کی باقاعدہ صفائی کو یقینی بنایا جائے۔تمام اضلاع میں ڈی واٹرنگ پمپس اور متعلقہ مشینری کو مکمل فعال حالت میں رکھا جائے۔
چیف سیکرٹری کا کہنا تھا کہ مون سون بارشوں کے دوران اربن فلڈنگ کے خطرے سے نمٹنے کے لیے تمام ضروری انتظامات مکمل رکھے جائیں۔اجلاس میں پنجاب کے اضلاع میں جاری بیوٹیفکیشن پلان پر عملدرآمد کا بھی جائزہ لیا گیا اور متعلقہ افسران کو ہدایت کی گئی کہ عوامی مقامات کی صفائی، خوبصورتی اور سہولیات کی بہتری کو ترجیح دی جائے۔
’’ٹرمپ کی طرح بے اعتبار حالات ‘‘
محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون سیزن کے دوران پنجاب میں متوسط سے شدید بارشوں کا امکان ہے جس کے باعث نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے اور اربن فلڈنگ کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: سٹی42 چیف سیکرٹری
پڑھیں:
پنجاب حکومت نے چھٹی اور اے سی آر نظام مکمل طور پر آن لائن کر دیا
سٹی42:پنجاب حکومت نے تمام سرکاری افسران اور ملازمین کی رخصت کا نظام ڈیجیٹل کر دیا۔
اب تمام افسران اور ملازمین اپنی چھٹی کی درخواستیں آن لائن جمع کرائیں گے، مینوئل درخواستیں قبول نہیں کی جائیں گی۔
محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کے مطابق تمام افسران کو اپنی اے سی آر بھی آن لائن جمع کرانے کا حکم دیا گیا ہے، جبکہ صرف آن لائن اے سی آر کی بنیاد پر ہی پروموشن دی جائے گی۔ مینوئل اے سی آر جمع کرانے والوں کو ترقی کا اہل نہیں سمجھا جائے گا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کل سرکاری دورے پر برازیل روانہ ہوں گی