ویب ڈیسک: محرم الحرام 1447ھ کے چاند کی رویت کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا۔

 ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت بعد نماز عصر ڈی سی آفس کوئٹہ میں منعقد ہوگا جبکہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے صوبائی دارالخلافوں میں منعقد ہوں گے۔

ترجمان کے مطابق چاند نظر آنے یا نہ آنے کا حتمی اعلان چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی کریں گے۔

لاہور میں 262 ٹریفک حادثات ؛340 افراد زخمی 

محکمہ موسمیات کے مطابق آج چاندنظرآنےکاقومی امکان ہے۔

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: رویت ہلال کمیٹی

پڑھیں:

یکم محرم الحرام اور یوم عاشور کب ہوگا؟ تاریخ سامنے آگئی

اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) کے مطابق پاکستان میں 27 جون 2025 کو نئے اسلامی سال 1447 ہجری کا آغاز ہوگا اور یکم محرم الحرام منائی جائے گی۔

سپارکو کے ترجمان نے بتایا ہے کہ فلکیاتی حسابات کے مطابق نیا چاند 25 جون کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 3 بج کر 32 منٹ پر پیدا ہونے کا امکان ہے۔

ترجمان کے مطابق 26 جون کو غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر قریباً 28 گھنٹے اور 15 منٹ ہوگی، جو چاند نظر آنے کے لیے موزوں عمر ہے۔ اس کے علاوہ ملک کے ساحلی علاقوں میں سورج اور چاند کے غروب ہونے کے درمیانی وقت کا دورانیہ تقریباً 75 منٹ ہوگا، جو رویت کے لیے نہایت سازگار ماحول فراہم کرتا ہے۔

سپارکو کا کہنا ہے کہ اگر موسم صاف رہا تو 26 جون کی شام کو محرم الحرام کا چاند واضح طور پر نظر آنے کی قوی امید ہے، جس کے بعد 27 جون 2025 بروز جمعہ یکم محرم 1447 ہجری قرار پائے گا۔

محرم الحرام کا چاند 26 جون کو نظر آنے کی صورت میں یکم محرم الحرام 27 جون کو ہوگا، جبکہ یوم عاشور 6 جولائی بروز اتوار ہوگا۔

محرم الحرام کے چاند کی رویت سے متعلق حتمی اعلان رویت ہلال کمیٹی کرےگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews پاکستان چاند رویت ہلال کمیٹی سپارکو فلکیاتی حسابات محرم الحرام وی نیوز یوم عاشور

متعلقہ مضامین

  • آج رویتِ ہلال کمیٹی کا اہم اجلاس، محرم کا چاند نظر آنے کا قوی امکان
  • محرم کا چاند دیکھنے کیلیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج کوئٹہ میں طلب
  • عام تعطیل کا اعلان
  • محرم الحرام1447ھ کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل طلب
  • محرم کا چاند دیکھنے کے لیئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 26 جون کو کوئٹہ میں منعقد ہوگا
  • محرم کا چاند کب نظر آئے گا؟ سپارکو نے پیشگوئی جاری کردی
  • یکم محرم الحرام اور یوم عاشور کب ہوگا؟ تاریخ سامنے آگئی
  • محرم الحرام کا چاندکب نظر آئے گا؟ سپارکو نے پیشگوئی کردی
  • محرم کا چاند کب نظر آئے گا؟