سعودی عرب میں محرم الحرام کا چاند نظر آ گیا
اشاعت کی تاریخ: 25th, June 2025 GMT
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 جون2025ء) سعودی عرب میں محرم الحرام کا چاند نظر آ گیا، مملکت میں نئے ہجری سال کا آغاز 26 جون بروز جمعرات سے ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں بدھ کی شام کو ہجری سال 1446 ہجری کا اختتام ہو گیا۔ بدھ کی شام کو سعودی عرب میں محرم الحرام کا چاند نظر آ گیا، یوں کل بروز جمعرات کو سعودی عرب میں ہجری سال 1447 کا آغاز ہو جائے گا۔
دیگر خلیجی ممالک میں بھی کل یکم محرم الحرام ہونے کا امکان ہے۔ دوسری جانب ماہرین فلکیات نے پاکستان میں کل چاند نظر آنے کا قوی امکان ظاہر کر دیا۔ محرم الحرام کے چاند کی پیدائش ہو جانے کے بعد نئی ہجری سال کا آغاز ہو گیا ہے، تاہم محرم الحرام کے چاند کی رویت کا باضابطہ اعلان پاکستان سمیت دنیا بھر میں رویت ہلال کمیٹیاں کریں گی۔(جاری ہے)
رویت ہلال ریسرچ کونسل کے مطابق محرم الحرام کے چاند کی پیدائش 25جون بروز بدھ کو دوپہر کے وقت ہوگئی، چاند کی عمر 27گھنٹے سے زائد ہونے کے باعث 26 جون کو ملک بھر میں چاند دیکھنا آسان ہوگا، نئے سال کا آغاز 27جون اور یوم عاشور 6 جولائی کو ہونے کا امکان ہے۔
نئے ہجری سال کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 26 جون کو چیئرمین مولانا عبد الخبیر آزاد کی زیر صدارت کوئٹہ میں ہوگا ۔لاہور سمیت دیگر شہروں میں زونل رویت ہلال کمیٹیوں کا اجلاس ہوگا۔ رویت ہلال ریسرچ کونسل کی تفصیلی رپورٹ کے مطابق نئے ہجری سال کا چاند 25جون 2025 کو پاکستانی وقت کے مطابق بعد سہ پہر 3بج کر 32منٹ پر پیدا ہو گیا۔ 26 جون کو یعنی 29ذوالحجہ کو غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر27 گھنٹے سے بھی زائد ہو چکی ہو گی۔ 26 جون کو غروب شمس اور غروب قمر کے درمیان فرق جو کم از کم 40منٹ ہونا چاہیے وہ کراچی میں 74منٹ ، جیوانی میں 75منٹ ، کوئٹہ اور لاہور میں 76منٹ ہوگا۔ یوں موسم صاف ہونے کی صورت میں 26 جون کو پاکستان بھر میں محرم الحرام کا چاند نظر آ جانے کا قوی امکان ہے۔ رویت ہلال ریسرچ کونسل کے مطابق چاند نظر آ جانے کی صورت میں پاکستان میں یکم محرم الحرام یعنی نئے ہجری سال کا آغاز جمعتہ المبارک 27 جون ہو گا۔ 26 جون کو محرم الحرام کا چاند نظر آ جانے کی صورت میں یومِ عاشور یعنی دس محرم الحرام اتوار 6 جولائی کو ہو گا۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے میں محرم الحرام کا چاند نظر آ نئے ہجری سال کا سال کا آغاز رویت ہلال کے مطابق چاند کی جون کو
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی سفیر کی ملاقات، ریاض میں 9ویں فیوچر انویسٹمنٹ فورم میں شرکت کی دعوت قبول
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان میں تعینات سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی جانب سے 27 سے 30 اکتوبر 2025 کو ریاض میں منعقد ہونے والے نویں فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹو (FII) فورم میں شرکت کے لیے دعوت نامہ پیش کیا گیا۔
وزیراعظم نے اس دعوت کو قبول کرتے ہوئے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کیا اور خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ملاقات کے دوران خطے کی موجودہ صورتحال اور پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
مزید پڑھیں: سعودی عرب کا اسرائیلی جارحیت پر شدید ردعمل، غزہ پر قبضے کو ظلم و بربریت قرار دے دیا
اس موقع پر نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیراعظم کے مشیر طارق فاطمی اور ڈاکٹر توقیر شاہ بھی موجود تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
9ویں فیوچر انویسٹمنٹ فورم سعودی عرب نواف بن سعید المالکی وزیراعظم محمد شہباز شریف ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود